آنکھوں کی بناوٹ، سائز اور ان کے درمیان فاصلہ انسان کی شخصیت اور مستقبل کی عکاسی کس طرح کر سکتے ہیں؟ جانیں

image
 
آنکھوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ روح کی عکاس ہوتی ہیں اور انسانی آنکھوں کو دیکھ کر انسان کے اندر تک جھانکا جا سکتا ہے- اس حوالے سے چہرہ شناسی کے ماہرین رات دن تحقیقات کرتے رہتے ہیں- چینی ماہرین کے مطابق آنکھیں شخصیت کا آئينہ ہوتی ہیں اور ان کے مطالعے سے انسانی شخصیت کے بارے میں جاننے میں بہت مدد مل سکتی ہے -ماہرین نے آنکھوں کے مطالعے کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے-
 
1: آنکھوں کا سائز
بڑی آنکھیں
اگر آپ کی بڑی آنکھیں ہیں تو آپ ایک بہت مؤثر شخصیت کے مالک ہیں آپ کے ذہن میں بہت وسعت ہے آپ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں آپ کے اندر کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے اور آپ تمام معاملات کو بہت نپے تلے انداز میں جانچنے کے عادی ہیں اور آپ لوگوں پر کھلے دل سے جلد اعتبار کر لیتے ہیں-
image
 
چھوٹی آنکھیں:
اگر آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں تو آپ معاملات پر گہری نظر رکھنے والے فرد ہیں آپ جذبات کے بجائے حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرنے والے ہیں- آپ کے اندر قدرتی طور پر ذہانت پائی جاتی ہے اور لوگ آپ کی اس ذہانت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشکل معاملات میں آپ سے مشورہ کرنا بہتر سمجھتے ہیں- آپ بہت باریک بین ہوتے ہیں اور جن نکات کو لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں آپ ان چیزوں کو بھی اہمیت دیتے ہیں- لوگ آپ کو جذبات سے عاری سمجھتے ہیں مگر حقیقی معنوں میں آپ اپنے جذبات کے اظہار کے قائل نہیں ہوتے ہیں-
image
 
2: آنکھوں کی بناوٹ
بادامی آنکھیں
جن کی آنکھیں بادامی ہوتی ہیں وہ ایک پراسرار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں آپ کو اپنے جذبات پر بہت کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور ہر قسم کے حالات میں آپ پرسکون رہنے کا ہنر جانتے ہیں- آپ کی شخصیت بہت متوازن ہے اس کے ساتھ آپ ایک گرم جوش شخصیت کے حامل ہوتے ہیں-
image
 
گول آنکھیں
آپ جذبات کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کا اثر آپ کی زندگی کے تمام فیصلوں پر پڑتا ہے- آپ بہت موڈی ہوتے ہیں اور دنیا کو اپنی ہی نظر سے دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں آپ کے اندر ایک قدرتی کشش ہوتی ہے جو لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے-
image
 
3: دونوں آنکھوں کے درمیانی فاصلہ
جڑی ہوئی آنکھوں والے
جن افراد کی دونوں آنکھوں کے درمیان کم فاصلہ ہوتا ہے ایسے لوگ بہت قدامت پرست ہوتے ہیں اور ان کا فطری رجحان تاریخ اور ثقافت کی جانب ہوتا ہے- ان کی طبعیت تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کو قبول نہیں کرتی ہے اس وجہ سے فوری طور پر ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں-
image
 
دور دور آنکھیں
اگر دونوں آنکھوں کے درمیان فاصلہ زيادہ ہو تو اس صورت میں آپ کے متجسس شخصیت کے مالک ہیں آپ کے اندر لوگوں کے اندر تک دیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور آپ دور تک دیکھنے کی نظر رکھتے ہیں- اس وجہ سے آپ کو مستقبل بین بھی کہا جاتا ہے آپ ایک جیسی روٹین سے نفرت کرتے ہیں اور ایک آزاد پنچھی کی طرح رہنا پسند کرتے ہیں ایسے لوگ نوکری کرنا پسند نہیں کرتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: