ہرے آم کیوں زیادہ فائدہ مند ہیں؟۔۔۔پھلوں کے بادشاہ کی حکومت آگئی ہے

image


گرمیاں آتے ہی جس پھل کی حکومت آتی ہے وہ ہے آم۔۔۔جب یہ پھل آتا ہے تو ہزار طرح کے وسوسے بھی لاتا ہے۔۔۔کھانا بھی ضروری ہے لیکن وزن بڑھنے کا خطرہ، منہ پر دانے نا نکل جائیں، یہ گرم پھل ہے تو کوئی مسائل نا ہوجائیں۔۔۔لیکن اس پھل کو کھانے والا بہت سارے فوائد سے مالا مال ہوجاتا ہے

نظام ہضم میں کمال دکھاتا ہے
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آم وہ پھل ہے جس میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام ہضم کو بہترین بنا دیتا ہے۔۔۔اس میں کچھ ایسے مادے موجود ہوتے ہیں جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فائبر کی موجودگی پیٹ کو صاف رکھتی ہے۔۔۔اس سلسلے میں ہرے آم ذرا زیادہ فائدہ مند ہیں-
 

image


امیونٹی بڑھائیں اور ایک آم تو کھائیں
آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ایک درمیانے سائز کے آم میں وٹامن سی کی وہ دو تہائی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی ایک انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔اور اگر آپ ایک آم کھائیں گے تو امیونٹی بھی بڑھے گی اور بیماریوں سے بچاؤ بھی آسان ہوگا۔۔۔ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ ایک ساتھ دو یا تین آم کھائیں لیکن ایک آم تو موسم کا تحفہ ہے

بینائی بڑھائیں، آم کھائیں
یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ آم میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو وٹامن اے بناتا ہے۔۔اور اس حقیقت سے کون انکار کر سکتا ہے کہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بنانے کے لئے ایک بہترین معاون ثابت ہوتا ہے۔۔۔وہ لوگ جنہیں لگتا ہے کہ ان کی نظر کمزور ہورہی ہے وہ اس موسم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آم کھائیں۔۔۔کیونکہ یہ آپ کی بینائی کو بہت بہتر بناتا ہے۔۔۔
 

image


جلد کو خوبصورت بنائیں ، آم کھائیں
آم میں وٹامن اے اور سی موجود ہوتا ہے جو جلد کو داغ دھبوں سے دور رکھتا ہے۔۔۔وہ لوگ جن کے چہرے پر جھائیاں نمودار ہوتی ہیں ان کو تو یہ پھل لازمی کھانا چاہئے۔۔۔کیونکہ اس میں شامل وٹامنز آپ کی جلد کو ایک ٹون میں لے آتے ہیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: