اپنی سالی کی شادی میں ان کے دل میں شدید تکلیف ہوئی۔۔۔دل کے دورہ سے زندگی ہارنے والے شوبز ستارے

image


موت کسی بھی وجہ سے آئے، لیکن جانے والے کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہ جاتی ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جو دل کی بیماری کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔۔۔دل کا دورہ سوچنے سمجھنے کی ساری صلاحیتوں کو اپنے ہاتھ میں دبوچ لیتا ہے اور مریض اس کے سامنے بے بس ہوجاتا ہے-

اظہار قاضی
اظہار قاضی پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے۔۔۔انہیں لالی وڈ کا امیتابھ بچن بھی مانا جاتا تھا۔۔۔خوبصورت ہیروز میں ان کا شمار ہوتا تھا اور انہوں نے پشتو اور اردو دونوں فلموں میں کام کیا۔۔۔لیکن لالی وڈ کی فلموں کی گرتی ہوئی صورت حال کو دیکھ کر اظہار قاضی نے خود ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور رئیل اسٹیٹ کا کام شروع کردیا۔۔۔ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھے۔۔۔وہ اپنی زندگی میں کافی مطمئن تھے۔۔۔2007 میں اپنی سالی کی شادی کے فنکشن میں وہ گانا گا رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں لے کر بھاگے۔۔۔دو گھنٹے بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا کیونکہ دل کا دورہ کافی شدید تھا۔۔۔

image


حسام قاضی
حسام قاضی کا تعلق کوئٹہ سینٹر سے تھا اور وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مشہور تھے۔۔۔انہوں نے ڈرامہ خالی ہاتھ سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔۔۔انہیں اداکاری کا شوق تھا اور انہوں نے خود کو ثابت بھی کیا۔۔۔جب انہیں دل کی تکلیف ہوئی تو وہ کراچی شفٹ ہوگئے اپنے علاج کی غرض سے۔۔۔اور یہیں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نا ہوسکے۔۔۔ان کو کوئٹہ میں دفن کیا گیا اور ان کا آخری ڈرامہ تھا ’’مٹی کی مورت‘‘

image


سلیم ناصر
اداکار سلیم ناصر سے لوگوں کو بہت زیادہ محبت تھی۔۔۔’’آنگن ٹیڑھا‘‘ اور ’’ان کہی ‘‘کی کامیابی میں ان کا سب سے زیادہ ہاتھ تھا۔۔۔ان کا آخری ڈرامہ جانگلوس تھا اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں کم کام کیا لیکن بہت یادگار کام کیا۔۔۔ان کی عمر صرف پینتالیس سال تھی اور ابھی انہیں اور بھی کا م کرنا تھا لیکن ۱۹۸۹ میں انہیں دوپہر کے وقت دل میں شدید درد ہوا۔۔۔وہ بھاگے ہسپتال لیکن ابھی کوئی میڈیٰکل ٹریٹمنٹ انہیں دی بھی نا جاسکی اور وہ دنیا سے چلے گئے۔۔۔یہ ایک بہت اچانک صدمہ تھا اور ان کی فیملی میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھے-

image


معین اختر
یہ ایک ایسی موت تھی جس نے نا صرف میڈیا انڈسٹری کو سوگوار کیا بلکہ ان سے چاہنے والوں کی تعداد وہ بھی تھی جن کی زندگی میں معین اختر کی وجہ سے چراغ جل رہے تھے۔۔۔ساٹھ سال کی عمر میں ان کا اچانک دل بند ہوگیا۔۔۔وہ ایک روز مرہ کا معمول تھا اور وہ تیار ہورہے تھے کہیں جانے کے لئے۔۔۔اور دل کے دورے نے ناہیں بالکل بھی مہلت نہیں دی سنبھلنے کے لئے۔۔۔وہ سگریٹ بہت پیتے تھے اور کئی فنکار انہیں اس بات سے ٹوکتے رہتے تھے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: