آپ کا شہر کونسا ہے؟ --- انسانی ڈھانچوں اور قدیم کھنڈرات پر آباد دنیا کے جدید شہر

image


پوری دنیا میں چند شہر ایسے بھی ہیں جن کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے- بعض تہذیبوں نے قدیم کھنڈرات کے اوپر ہی نئے شہر بسا لیے ہیں جبکہ کچھ نے قدیم یادگاروں کے نزدیک ہی نئے شہر آباد کیے- ایسے کئی جدید شہر ہیں جنہیں ہم نئے دور کا سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے لیکن ہم اس بات سے قطعی طور پر ناواقف ہیں- آئیے آج ہم ایسے ہی چند جدید اور مقبول ترین شہروں کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے متعلق جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے-

Luxor
لکسر ایک جدید شہر ہے جو جنوبی مصر میں دریائے نیل کے مشرقی ساحل پر آباد ہے- اس وقت اس شہر کی آبادی 5 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے- لیکن 16ویں صدی عیسوی میں یہ شہر بہت بڑے پیمانے پر آباد تھا اور اس وقت اس شہر کا شمار طافتور ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا- اس شہر کے اردگرد بڑے بڑے مندر٬ شاہی مقبرے اور وادی آف کوئینس واقع ہے-

image


Tulum
مکیسیکو کے ساحلی علاقے کے گرد ایک قدیم تہذیب آباد ہوا کرتی تھی- خیال کیا جاتا ہے کہ ان کھنڈرات کا تعلق 564 عیسوی سے ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شہر مایا تہذیب سے تعلق رکھنے والی قوم نے آباد کیا تھا- تاہم ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ایک اندازے کے مطابق یہاں صرف 20 ہزار افراد ہی آباد ہوسکے ہیں- لیکن یہاں کا پرکشش ساحل اور علاقے میں موجود تاریخی کھنڈرات ضرور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں-

image


Lima
انکاس ایک جنوبی امریکہ کی تہذیب تھی جس تقریباً کا تعلق 1400 عیسوی سے تھا اور اسے کوچوا کے لوگوں نے تشکیل دیا تھا۔ بدقسمتی سے ، وقت گزرنے کے ساتھ ، انکاس کی کچھ بستیوں کو فراموش کردیا گیا۔ تاہم 1950 کے اوائل میں کی جانے والی ایک کھدائی کے دوران ایک ایسا اہرام دریافت ہوا جسے Huaca Huallamarca کہا جاتا ہے- سائنسی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس اسٹرکچر کی تاریخ 2 ہزار سال پرانی ہے- اس وقت لیما پرکشش سیاحتی مقام بن چکا ہے-

image


Paris
فرانس کے شہر پیرس کا شمار دنیا کے سب سے رومانوی مقامات میں ہوتا ہے جبکہ اسے روشنیوں اور محبت والوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے- لیکن بیشتر افراد اس بات سے ناواقف ہوں کے یہ شہر 6 ملین سے زائد افراد کی باقیات پر تعمیر ہے- Catacombs of Paris ایک ایسا زیرِ زمین گورستان کا سلسلہ ہے جو 1786 میں تعمیر کیا گیا تھا یہ ایک انسانی باقیات پر تعمیر سرنگ ہے اور اس سے ہر سال تقریباً 3 لاکھ افراد گزرتے ہیں-

image


Barcelona
تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ اسپین کا شہر بارسلونا پہلی بار پہلی صدی میں آباد کیا گیا تھا- اس شہر کی بنیاد رومیوں نے رکھی تھی جو اپنے نئے شہر کو Barcino کہتے تھے- تقریباً 2 ہزار سال بعد یہاں کی آبادی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا- اس شہر کے قدیم مقامات میں ایک تیسری صدی سے تعلق رکھنے والا قبرستان بھی ہے جس میں 70 رومیوں کی قبریں بھی ہیں-

image


London
تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کے شہر لندن کی بنیاد 500 عیسوی میں رومیوں نے رکھی تھی- اس شہر کی متمول تاریخ گزشتہ دو ہزار سالوں کی ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ قدیم لندن کو جنگِ عظیم دوئم کے دوران جرمن بمباری نے تباہ کردیا- لیکن اس کے باوجود چند ایک تاریخی کھنڈرات اب بھی شہر میں موجود ہیں- ان کھنڈرات میں سے ایک لندن کی رومن وال بھی ہے-

image


Seoul
سیول جنوبی کوریا کا اس وقت سب سے بڑا آبادی والا شہر ہے- اس وقت اس شہر کی آبادی 10 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہے- تاہم اس شہر کی تاریخ بھی 2 ہزار سال پرانی ہے- اس شہر کی بنیاد حقیقی معنوں میں Baekje باشندوں نے 18 قبل مسیح میں رکھی تھی- سیول کا شمار جدید شہروں میں ہوتا ہے لیکن قدیم دیواریں آج بھی شہر کے مرکز میں موجود ہیں-

image


Nimrud
عراق کے شہر موصل کے جنوب میں صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر نیمرود واقع ہے- مؤرخین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی سلطنت کا دارالحکومت تھا جس کی تاریخ 800 قبلِ مسیح سے تعلق رکھتی ہے- 1840ﺀ کے آغاز میں یہاں سے بڑے بڑے محل اور مندر دوبارہ دریافت ہوئے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: