کیا آپ کو بھی آئی فون اور ہواوے کے نئے اسمارٹ فونز کا انتظار ہے؟ تو جانیں ان فونز میں کون سے نئے فیچرز ہوں گے

img


سال 2020 میں دو موبائل کمپنیاں ایپل اور ہواوے اپنے صارفین کے لئے دو منفرد ماڈلز کے فون متعارف کروانے جا رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آئی فون اور ہواوے کے یہ نئے اسمارٹ فون کیسے ہوں گے؟

آئی فون 9
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کم قیمت والا آئی فون 9 بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کی نمائش رواں سال مارچ میں متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فون آئی فون 9 کے نام سے متعارف کروایا جائے گا جبکہ اس کی خصوصیات اور فیچر آئی فون 8 والے ہوں گے۔ کم قیمت اور کم لاگت کی وجہ سے یہ فون او ایل ای ڈی، فیس آئی ڈی، وائرلیس چارجنگ اور فائیو جی نیٹ ورک جیسی سہولتوں سے محروم ہوگا- البتہ ایپل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس فون میں بھی آئی فون 11 سیریز کی طرح اے 13 بائیونک پروسیسر نصب ہوگا۔

img


ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اس فون کی اسکرین کا سائز 7۔4 انچ ہوگا جبکہ یہ ٹچ آئی ڈی کے فیچر سے بھی آراستہ ہوگا۔ ڈیزائن کے اعتبار سے یہ فون آئی فون 8 سے مشابہہ ہوگا لیکن معیار کے اعتبار سے آئی فون 9 کے فیچر بہتر ہوں گے۔ انٹرنل اسٹوریج اور کیمرہ بھی آئی فون 8 سے بہتر ہوگا۔

گردش کرتی افواہوں میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس فون کے 3 رنگ متعارف کروائے جائیں گے جن میں گرے، سِلور اور لال رنگ شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ رواں برس ایپل ٹوٹل 4 آئی فون ماڈلز اپنے صارفین کے لئے متعارف کروائے گا۔

ہواوے پی 40 سیریز
دوسری جانب معروف چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے بھی اپنے صارفین کے لئے پی 40 سیریز جلد لانچ کروائی جا رہی ہے۔

اگرچہ اس فون سے متعلق کمپنی کی جانب سے تو کسی قسم معلومات ظاہر نہیں کی گئیں البتہ گردش کرتی افواہوں کے مطابق ہواوے کی اس نئے فون میں پانچ کیمرے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پی 40 پرو کی اسکرین 5۔6 انچ (کیو ایچ ڈی) ہو گی۔

img


اس فون کا کیمرہ 64 میگا پکسل، 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل ہوگا جبکہ فون میں میکرو لینس اور ٹی او ایف سینسر کی بھی خصوصیات بھی موجود ہوں گی۔ فون کی بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کی پاور 5500 ایم اے ایچ ہوگی جبکہ سپر چارج وائرڈ چارجنگ کی بھی خاصیت ہوگی۔

Total Views: 2315

Reviews & Comments