پی ایس ایل: دلچسپ ریکارڈز٬ سب سے کامیاب کھلاڑی کون؟

پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کا آغاز ہوچکا ہے۔ کرکٹ شائقین کا جوش و خروش اس وقت عروج پر ہے اور ہر کوئی اپنی من پسند ٹیم کی حمایت میں مصروف ہے- لیکن اگر بات کی جائے پی ایس ایل کے گزشتہ 3 سیزن کے ریکارڈز کی تو کئی حیران کن حقائق ہمارے سامنے آتے ہیں- جن میں سے چند مندرجہ ذیل میں موجود ہیں:
 

image


پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب ترین بیٹسمین کامران اکمل ہیں ۔ کامران اکمل نے 34 میچز کے دوران 929 رنز بنائے۔

پی ایس ایل میں کل 3 سنچریاں بنائی گئی ہیں۔ جن میں سے 2 کامران اکمل نے بنائی ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ باؤنڈریز مارنے کا ریکارڈ بھی کامران اکمل کے پاس ہے ۔ جن میں 85 چوکے اور 49 چھکے شامل ہیں ۔

پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشن میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھی کامران اکمل کے پاس ہے- انہوں نے 20 میچوں کے دوران 15 کیچ پکڑے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی کامران اکمل کے نام ہی ہے- کامران اکمل 5 بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے-

پی ایس ایل کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل کے پاس ہے۔
 

image


پی ایس ایل کے سب سے کامیاب باؤلر کی بات کی جائے تو وہ وہاب ریاض ہیں۔ وہاب ریاض نے 31 میچز میں 48 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے- بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 7 نصف سنچریاں بنائیں-

پی ایس ایل کی سب سے زیادہ کامیاب ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے کیونکہ یہ پی ایس ایل تین سیزن میں سے 2 سیزن میں فتح حاصل کرچکی ہے- سال 2016 اور سال 2018 کا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کیا جبکہ صرف سال 2017 میں پشاور زلمی نے یہ ٹورنامنٹ جیتا- جبکہ چوتھے سیزن کے ٹائٹل کے لیے ابھی جنگ جاری ہے-

پی ایس ایل کے تمام سیزن میں سب سے زیادہ مرتبہ شکست کا سامنا لاہور قلندر کو کرنا پڑا-

اب سال 2019 میں پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کا کھیل جاری ہے- اس کی فاتح ٹیم کونسی ہوتی ہے٬ کتنے نئے ریکارڈ قائم ہوتے ہیں؟ اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This is a list of Pakistan Super League records and statistics since the first season of the Pakistan Super League in 2016. The league, which is organised by the Pakistan Cricket Board, is a franchise Twenty20 cricket competition held in the United Arab Emirates and Pakistan.