نوکیا 5.1 پلس ۔ بہترین کارکردگی اور مضبوط ترین اے آئی اب بنی قابلٍ پہنچ

ایچ ایم ڈی گلوبل، نوکیا فونز کے گھر نے نوکیا 5.1 پلس نکالا۔ بےمثال پروسیسنگ پاور کے ساتھ، نوکیا 5.1 پلس فراہم کرتا ہے بہترین گیمنگ کارکردگی اور اے آئی امیجنگ کی خصوصیات سستے اور شاندار پیکج میں۔ جدید ڈیزائن اور معیاری ساخت کے ساتھ، نوکیا 5.1 پلس ایک انوکھا اور قابلٍ پہنچ تجربہ دے گا دنیا بھر میں اپنے صارفین کو۔

img


عارف شفیق، کنٹری ہیڈ پاکستان اور افغانستان، ایچ ایم ڈی گلوبل کہتے ہیں:
’ نوکیا 5.1 پلس ایک مضبوط اسمارٹ فون، ایڈوانسڈ گیمنگ کارکردگی کے ساتھ اور اے ائی امیجنگ خصوصیات کے ساتھ، کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدٍنظر رکھتا ہے اسکی پائیداری میں کوئی کمی لائے بغیر۔ خوبصورت ڈزائن کے ساتھ، نوکیا 5.1 پلس بھی ہماری اینڈروئڈ ون فیملی میں شامل ہوجاتا ہے جس سے ہمارے صارفین کو مل سکتی ہیں جدید ترین گوگل سروسز ایک اچھے اور بے جوڑ اسمارٹ فون تجربے کیلئے۔‘

فلیگ شپ پرفارمینس اب آپ کی پہنچ میں
نوکیا 5.1 پلس ہے بےحد سستے اسمارٹ فونز میں سے ایک جس میں اب تک کا سب سے جدید میڈیاٹیک چپ سیٹ ہے، میڈیاٹیک ہیلیو پی سکسٹی ۔ انجن کو ایسے ڈزائن کیا ہے کہ وہ مہیا کر سکے مناسب طاقت کہ گیمنگ، وڈیو اور ایک سے زائد ایپلکیشنز کو سنبھال سکے آسانی سے۔نوکیا پلس کے چپ سیٹ میں موجود بہتر اے ائی ڈیپ لرننگ فیس ریکوگنشن اور ریئل ٹائم فوٹو انہینسمینٹ کر سکتا ہے۔ تمام ضروری سینسرز کے ساتھ، آپ بھرپور مزہ لے سکتے ہیں جدید ترین گیمز اور ایپس کا۔ ساتھ ہی ساتھ، فیس ریکوگنشن اس میں موجود فنگر پرنٹ سکیورٹی میں بہتری لاتا ہے، تیر انلوکنگ اور تصدیق میں۔

نوکیا 5.1 پلس کی بہتر امیجنگ سے آپ کھینچ سکتے ہیں اسٹوڈیو اسٹائل تصویریں ڈیپتھ سینس امیجنگ اور بوکیہ بلر اور پورٹریٹ لائٹنگ کے ساتھ۔ دوہرہ تیرہ اور پندرہ میگا پکسل ریئر سینسر الیکٹرونک وڈیو اسٹیبلائزیشن کے ساتھ خیال رکھتا ہے کہ آپ کی وڈیوز اچھی اور مستحکم ہوں اور آپ کے دوستوں کے ساتھ خاص لمحات بہتریں انداز میں کھینچیں جائیں۔ فیز ڈٹیکشن آٹو فوکس مدد کرتا ہے آپکی تصویروں کو صاف اور مرکزٍ توجہ بنانے میں۔

جدید ڈزائن
خوبصورت ایج ٹو ایج نوچ (5.8 انچ) ڈسپلے سے صارفین کو ملتا ہے زیادہ سے زیادہ مواد اور وہ بھی کم سے کم آلودگی کے ساتھ۔ نوکیا 5.1 پلس پیش کرتا ہے صاف ڈزائن 2.5 ڈی مڑا ہوا فرنٹ اور پیچھے کا گلاس، جس کے مڑے ہوئے کونے اور چمک اسکو مزید بہتر بناتے ہیں۔ 8 ملی میٹر کی چوڑائی کے ساتھ، سہولت بخش ڈزائن اور مسلسل گولائی اسکو ہاتھ میں پکڑنا آرامدہ بناتا ہے۔ نوکیا 5.1 پلس کی مضبوط دھاتی ساخت کو، سخت درجہؑ حرارت میں اور گرا کر تصدیق شدہ بنایا گیا ہے کہ وہ ایک اسٹینڈرڈ نوکیا فون کے معیار پہ پورا اترتا ہے کہ نہیں۔

img


صاف، محفوط اور جدید ترین، اینڈروئڈ ون کمٹمینٹ کے ساتھ
نوکیا 5.1 پلس نوکیا اسمارٹ فونز کی اینڈروئڈ ون فیملی میں شامل ہوتا ہے، گوگل کا ڈزائن کردہ تجربہ پیش کرتے ہوئے جو کہ اسمارٹ، محفوظ اور بہترین ہے۔ نوکیا 5.1 پلس کے پاس وقت کے مطابق تازہ ترین سافٹویئر موجود ہوگا، لانچ ہونے کے بعد تین سال کیلئے سکیورٹی پیچز اور دو سال کیلئے یقینی او ایس اپ ڈیٹس کے ساتھ۔ تمام نوکیا اسمارٹ فونز کی طرح جو اینڈروئڈ ون پروگرام میں ہیں، آپ کو ملے گی بہتر بیٹری اور سوچ سے بڑھ کر اسٹوریج اسپیس، کیونکہ موجودہ ایپس کو بہت سوچ سمجھ کر ڈالا گیا ہے۔ اور آپ سب سے ایک قدم آگے رہیں گے جدید ترین گوگل سروسز جیسے کہ گوگل اسسٹینٹ اور گوگل فوٹوز کے ساتھ جس میں مفت اعلیٰ معیار کی تصویروں کیلئےبے شمار جگہ ہوگی۔

سب سے نئے اینڈروئڈ اوریو کے ساتھ آپ لطف اٹھا سکیں گے جدید ترین سہولتوں کا جن میں شامل ہیں گوگل لینس، پکچر ان پکچر ایک سے زائر کام کرنے کیلئے، گوگل پلے انسٹینٹ ایپس کو ڈھونڈنے اور چلانے کیلئے بنا کسی رکاوٹ کے، اور بیٹری سیونگ فیچر جیسے کہ لمٹڈ بیک گراوؑنڈ ایپ یوز۔ یہ اینڈروئڈ پی کیلئے بھی تیار ہے۔

دستیابی
نوکیا 5.1 پلس تین رنگوں میں موجود ہے گلاس بلیک، گلاس وائٹ اور گلاس مڈنائٹ بلو، اور اب پاکستان میں دستیاب ہے 29900 روپے میں-

Total Views: 2277

Reviews & Comments