پاکستان کے امیر ترین خاندان اور ان کے اثاثے

عام طور پر پاکستان کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں کیا جاتا ہے- لیکن اس کے باوجود اگر پاکستان کے چند امیر ترین خاندانوں کے اثاثوں پر نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کا غربت سے دور دور سے بھی کوئی واسطہ نہیں ہے- یہ خاندان اس حد تک امیر ہیں کہ ایک عام آدم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا -آئیے پاکستان کے سال 2018 کی 10 سرفہرست امیر ترین خاندانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں-
 

دیوان یوسف فاروقی فیملی
یہ پاکستان کے بہت بڑے صنعتکار ہیں- ان کی متعدد کمپنیاں ہیں جن میں دیوان مشتاق گروپ٬ دیوان فاروقی موٹرز٬ تین بڑی ٹیکسٹائل ملز٬ موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ کمپنی اور پاکستان کی سب سے بڑی شوگر مل شامل ہے- اس کے علاوہ یہ خاندان دیوان سلیمان فائبر کمپنی کا مالک بھی ہے جسے دنیا کی 11 ویں سب سے زیادہ مصنوعات بنانے والی کمپنی کا اعزاز حاصل ہے- ان کی چھ کمپنیاں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹر ہیں- یہی نہیں اس کے علاوہ ان کے بی ایم ڈبلیو اور رولز رائس کمپنیوں کی گاڑیوں کے شوروم بھی ہیں- اس فیملی کے اثاثوں کی مالیت 800 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں 98 ارب 68 روپے بنتے ہیں-

image


طارق اور نسیم سہگل فیملی
جہلم سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے اپنے کاروبار کا آغاز 1890 میں ایک جوتے بنانے والی دکان سے کی تھی- اور آج وہ کوہ نور ربڑ ورکس کے نام سے جانی جاتی ہے- انہوں نے 1948 میں کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کی بنیاد بھی رکھی- 1958 میں یہ یونائیٹڈ بینک کے مالک بھی بن گئے- اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 850 ملین ڈالر یعنی پاکستانی 1 کھرب 484 کروڑ روپے ہے-

image


رفیق حبیب اور رشید حبیب فیملی
یہ خاندان مشہور حبیب بینک کا مالک ہے اور اس کے عنلاوہ اس خاندان کی تقریباً 100 کمپنیاں ہیں جو پاکستان اور بیرونِ ملک میں موجود ہیں- 1941 میں حبیب بینک کی بنیاد رکھی گئی- یہ خاندان حبیب بینک اے جی زیورچ اور بینک الحبیب کا بھی مالک ہے- اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 900 ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کھرب 1100 کروڑ روپے بنتے ہیں-\

image


عبدالرزاق یعقوب فیملی
حاجی عبدالرزاق یعقوب دبئی سے تعلق رکھنے والے بہت بڑی پاکستانی بزنس مین تھے- یہ فیملی اے آر وائی گروپ کی مالک ہے اور یہ گروپ 7 میڈیا چینلز کو کنٹرول کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ خاندان کراچی٬ اسلام آباد اور دبئی میں 200 ملین ڈالر کی جائیدادوں کا بھی مالک ہے- یہ خاندان سونے کے کاروبار میں بھی شہرت رکھتا ہے اور ان کی ایشیا میں 20 گولڈ فرنچائز ہیں- اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے یعنی پاکستانی 123 ارب روپے-

image


ناصر شون فیملی
یہ خاندان شون گروپ آف کمپنیز کا مالک ہے- انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز 1982 میں سنگاپور میں کیا تھا- یہ نیشنل فائبر٬ شون بینک5 شون ٹیکسٹائل اور پاک چائنا فرٹیلائزرز کے بھی مالک ہیں- اس گروپ نے اپنا ہیڈ کوارٹر دبئی میں قائم کر رکھا ہے- اس فیملی کے اثاثوں کی مالیت 1 بلین ڈالر سے زائد ہے جو پاکستانی کرنسی میں 123 ارب روپے سے بھی زیادہ بنتے ہیں-

image


صدرالدین ہاشوانی فیملی
یہ خاندان ہاشو گروپ کا مالک ہے جو بنیادی طور پر پاکستان کی بہت بڑی ہوٹل انڈسٹری ہے- یہ خاندان رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ روئی٬ اناج اور اسٹیل بھی بہت بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ کرتے ہیں- اس گروپ کے کانیں٬ ٹیکسٹائل ملز اور انشورنس کمپنیاں بھی ہیں- اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 1.1 بلین ڈالر ہے یعنی پاکستانی 1 کھرب 3500 کروڑ روپے-

image

نواز اور شہباز شریف فیملی
شریف فیملی پاکستان کے بہت بڑے بزنس مین اور سیاستدان ہیں- اس خاندان نے 1990 میں بہت زیادہ ترقی کی اور اتفاق گروپ کے مالک بن گئے- ان کے پاکستان٬ سعودی عرب٬ انڈیا اور لندن میں متعدد کاروبار ہیں- اس کے علاوہ ان پر متعدد سرکاری منصوبوں میں کرپشن کا الزام بھی ہے- کہا جاتا ہے ان منصوبوں گھپلا کر کے اس خاندان نے اپنا کاروبار چمکایا- اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 بلین ڈالر ہے یعنی پاکستانی 1 کھرب 7200 کروڑ روپے-

image

سر انور پرویز فیملی
یہ خاندان بیسٹ وے گروپ کا مالک ہے- انہوں نے اپنی کمپنی کی شروعات 1976 میں لندن سے کی تھی- اس وقت یہ صرف ایک کیش اینڈ کیری کمپنی تھی لیکن آج ان کی 50 سے زائد برانچز ہیں- اس کے علاوہ بیس وے کے نام سے ان کا سیمنٹ کا پلانٹ بھی ہے- یہ خاندان پراپرٹی٬ بینکنگ اور ہول سیل کا کاروبار بھی کرتا ہے- اس فیملی کے اثاثوں کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کھرب 8500 کروڑ روپے بنتے ہیں-

image

آصف علی زرداری فیملی
آصف علی زرداری پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں- ان کی قسمت کا ستارہ اس وقت چمکا جب ان کی کی شادی دنیا کے مقبول ترین سیاستدان ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بےنظیر بھٹو سے ہوئی جو کہ خود بھی ایک بڑی سیاستدان سمجھی جاتی تھیں- آصف علی زرداری پر بھی کئی کرپشن کے الزام ہیں- ان کی اربوں کی جائیداد برطانیہ٬ سعودی عرب٬ آسٹریلیا٬ امریکہ اور دنیا کے کئی ممالک میں ہے- ان کے بےشمار کاروبار ہیں اور سب سے زیادہ شوگر ملز ہیں- اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 1.8 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے- جو کہ پاکستانی کرنسی میں 2 کھرب 2100 کروڑ روپے بنتی ہے-

image

میاں محمد منشا فیملی
اس خاندان کی 40 کمپنیاں ہیں٬ یہ ایم سی بی بینک کے مالک ہیں٬ ان کی 17 ملین ڈالر کی پیپر مل بھی ہے اس کے علاوہ یہ نشاط گروپ آف کمپنیز کے بھی مالک ہیں- نشاط گروپ میں ٹیکسٹائل ملز٬ لیزنگ کمپنیاں٬ منیجمنٹ کمپنیاں اور انشورنس کمپنیاں شامل ہیں- یہ پاکستان کا سب سے امیر ترین خاندان ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 2.5 بلین ڈالر ہے یعنی پاکستانی 3 کھرب 700 کروڑ روپے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is not a very rich country because its being targeted by terrorism and has no continuous development. Though, Pakistan is ranked among the poorest countries in the world still. However, there are still some rich people present in Pakistan. Here is the list of top 10 wealthy people of Pakistan in 2018. Take a look!