جشنِ آزادی اور ہماری ویب کی 11ویں سالگرہ

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو ایک اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ کا عزم لیے٬ ہماری ویب آج اپنے 11 سال مکمل کرنے کو ہے- 14 اگست 2007 کو متعارف کروائی جانے والی یہ ویب سائٹ٬ ہر سال جشنِ آزادی کے ساتھ اپنی سالگرہ کو ایک مضبوط ارادے اور مقصدیت کے ساتھ مناتی ہے- جس میں ہماری ویب اپنے آپ کو اپنے پاکستانی کلچر٬ معاشرتی اقدار اور اپنی قومی زبان اردو کی ترقی اور ترویج کا امین سمجھتی ہے-
 

image


گزشتہ 11 سالوں میں ہماری ویب نے بتدریج ترقی کی جو کہ آغاز میں صرف ایک خواب کی مانند دکھائی دیتی تھی لیکن اس خواب کو ہماری ویب کی ٹیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے انٹرنیٹ یوزرز (صارفین) کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی نے حقیقت میں تبدیل کردیا- اور انہی کاوشوں نے اس ویب سائٹ کو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کے درجے پر پہنچا دیا ہے-

ہماری ویب نے اس تمام عرصے کے دوران اردو زبان کی ترقی کے لیے بھی بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہماری ویب پر کالم نگار اور شعراﺀ حضرات کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ ان کی تحریروں کی تعداد لاکھوں میں ہے- اس کے علاوہ ان کالم نگار اور شعراﺀ حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک رائٹرز کلب بھی قائم کیا گیا ہے جسے “ ہماری ویب رائٹرز کلب “ کا نام دیا گیا ہے اور یہ آن لائن لکھنے والوں کا پہلا کلب ہے-
 

image

ہماری ویب رائٹرز کلب کے تحت مختلف موضوعات پر مبنی چند تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے- مختلف اوقات میں منعقد ہونے والی ان تربیتی ورکشاپ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہماری ویب کی اس کاوش کے بےحد سراہا گیا-

اپنے 11 سالوں کے اس سفر میں ہماری ویب نے اپنے صارفین کے لیے بےشمار معلوماتی٬ تفریحی٬ کھیل٬ تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق متعدد پروگرام پیش کرچکی ہے اور یہ تمام پروگرام اپنے صارفین کی پسندیدگی٬ آراﺀ اور مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیے گئے-
 

image

آج ہماری ویب نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی اداروں اور ویب سائٹ کی پارٹنر ہے اور بےشمار ایوارڈز کے ساتھ اپنے انٹرنیٹ صارفین کی مسلسل خدمت کا جذبہ لیے ہوئے ہے- اور ہماری ویب اپنے اس جذبے کا اظہار آئے روز اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے کرتی بھی رہتی ہے-

ہماری ویب کی زبردست مقبولیت اور تیز رفتار ترقی کی بدولت ہماری ویب کی سرپرست کمپنی “ Webiz Media “ اس وقت پاکستان کی 100 تیزی سے ابھرتی کمپنیوں (PAKISTAN 100) اور علاقائی 500 کمپنیوں (ARABIA 500) کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے- جو اس بات کی غماز ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی نوجوان اپنی فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں-
 

image

ہماری ویب کے ان اعزازات کی سب سے بڑی وجہ انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ قائم کیا جانے والا اعتماد کا رشتہ ہے- امید ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس رشتے میں مزید مضبوطی آئے گی جس کی بدولت ہماری ویب کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی ایک اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ کے طور پر پہچانا جائے گا-

ہماری ویب کے فاؤنڈرز جناب ابرار احمد اور بابر حفیظ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان شیخ اپنے تمام یوزرز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں٬ کہ جن کی پذیرائی اور بھرپور شرکت سے ہماری ویب آج پاکستان کی ایک بہترین ویب سائٹ کی حیثیت سے جانی اور پہچانی جاتی ہے -
YOU MAY ALSO LIKE:

HamariWeb is quality oriented and most influential website operating in Pakistani domain since last ten years. It became official on 14th August 2007, and every year celebrates its anniversary with the Independence Day as a strong organization with core business philosophy. It aims to integrate and depict the Pakistani cultural heritage in the website along with promoting the National Language.