پاکستان کے پرکشش آبشار٬ دیکھ کر سانسیں تھم جائیں

پاکستان اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ وہ خوبصورت خطہ ہے جو ہر طرح کی خصوصیات سے مالا مال ہے۔پاکستان کے حسین مقامات نہ صرف دنیا کے بہترین مقامات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ چند مقامات ایسے ہیں جو پوری دنیا میں نہیں ہیں۔ پاکستان کے خوبصورت مقامات سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ پاکستان کی حسین وادیاں، خوبصورت مناظر، سرسبز و شاداب پہاڑ اور بہتے دریا اور یہاں کا ثقافتی ورثہ اپنے اندر کئی خوبیاں اور خوبصورتی لئے ہوئے ہیں- ہم یہاں پاکستان کے چند ایسے خوبصورت اور پرکشش آبشاروں کا ذکر کریں گے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-
 

image
اس خوبصورت آبشار کو چھم کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ آزاد کشمیر میں واقع ہے-
 
image
چھنگپور خواس نامی اس پرکشش آبشار کا نظارہ بھی آزاد کشمیر میں ہی ممکن ہے-
 
image
یہ آبشار گل پور کے نام سے شہرت رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں واقع ہیں-
 
image
خدومی آبشار کا حسین نظارہ وادی سون میں کیا جاسکتا ہے-
 
image
یہ بلند و بالا آبشار اسکردو  میں واقع ہے اور اسے منٹھوکہ کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
مولا آبشار بلوچستان کے علاقے خضدار میں واقع ہے اور یہ بھی ایک دلچسپ مقام ہے-
 
image
نیل وہن نامی خوبصورت آبشار پنجاب کے شہر چکوال میں واقع ہے-
 
image
سجیکوٹ آبشار خیبر پختونخواہ کے علاقے حویلیاں میں واقع ہے اور یہ ایک بہترین تفریحی مقام ہے-
 
image
یہ حسین و جمیل آبشار شنگرائی آبشار کے نام سے جانا جاتا ہے٬ یہ آبشار سوات میں واقع ہے-
 
image
یہ آبشار کالام اور مہوڈنڈ جھیل کے درمیان میں واقع ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

This is the best time of the year to include some of the most beautiful waterfalls of Pakistan in your summer holiday itinerary. Most of Pakistanis visit Northern areas and enjoy hills and mountain views however it is high time to visit some of the popular Pakistani waterfalls as well. Pack your picnic bags and trekking shoes to explore the beauty of northern areas of Pakistan and waterfalls around.