بہت زیادہ نمک آپ کے لیے کیوں خطرناک؟ 7 وجوہات

یوں تو ہمارے متعدد جسمانی اعضاﺀ کو بہترین کارکردگی کے لیے سوڈیم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہمیں نمک سے حاصل ہوتا ہے- لیکن اسی نمک کا بہت زیادہ یا مسلسل استعمال ہمیں کئی خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلا کرسکتا ہے- فاسٹ فوڈ اور دیگر چٹپٹی غذاؤں میں نمک کا بےجا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں عام غذائیں پھیکی معلوم ہوتی ہیں اور ہم ان کے اوپر بھی نمک چھڑکنا شروع کردیتے ہیں- ایسی تمام غذاؤں سے پرہیز کیجیے جن میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہو اور نہ ہی خود کسی غذا میں اضافی نمک شامل کیجیے ورنہ مندرجہ ذیل خطرناک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے- ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ایک انسان کو ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 5 ملی گرام نمک کھانا چاہیے-


Cardiovascular disease
روزمرہ کے کھانوں میں نمک کا بہت زیادہ استعمال دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ کردیتا ہے- ماہرین کے مطابق ایسے بالغ افراد جو نمک کا استعمال کا بہت زیادہ کرتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریوں کا خطرہ عام افراد کے مقابلے قابلِ ذکر حد تک بڑھ جاتا ہے-

image


Brain
ماہرین کے مطابق نمک کا اضافی استعمال آپ کو ہائپر ٹینشن کا شکار بھی بنا سکتا ہے- اس کے علاوہ بہت زیادہ نمک کے استعمال سے عمر رسیدہ افراد کی یادداشت کا عمل میں خرابی بھی پیدا ہوسکتی ہے-

image


Oedema
گھٹنوں٬ پاؤں یا پھر ہاتھوں میں سوجن کی ایک وجہ Oedema نامی بیماری بھی ہوتی ہے- اس بیماری کے لاحق ہونے کا سبب بھی نمک کا اضافی استعمال ہوتا ہے-

image


Craving more salt/unhealthy foods
ایک طویل عرصے تک بہت زیادہ نمک استعمال کرنے کی وجہ سے آپ اسی ذائقہ کے عادی بھی بن سکتے ہیں- جس کے بعد آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا کہ آپ کتنا نمک استعمال کر رہے ہیں-

image


Stomach cancer
کھانوں میں نمک کا اضافی استعمال آپ کے معدے کے لیے نقصان دہ ہے- نمک پر مشتمل غذاؤں کے استعمال میں کمی لانے سے آپ معدے کے کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

image


Kidneys
آپ کے گردے جسم میں موجود فاضل مادوں کے اخراج اور خون کے لال خلیوں کی پیداوار کے حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں- لیکن بہت زیادہ نمک کھانے کی وجہ سے آپ ہائی بلڈپریشر کا شکار ہوسکتے ہیں جو آپ کے گردوں کے لیے مہلک ہے- نمک آپ کے گردوں کے زہریلے مادے نکالنے والے عمل میں خرابی پیدا کرسکتا ہے-

image

Bloating
اگر کھانے کے بعد آپ کو اپھارہ پن محسوس ہوتا ہے تو اس کی بھی ایک وجہ نمک کا اضافی استعمال ہوسکتی ہے- اپنی غذاؤں میں سے نمک کو کم کیجیے اور انہیں مزیدار بنانے کے لیے نمک کے بجائے جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کو ان میں شامل کیجیے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We need salt to survive as our bodies rely on sodium for muscle contractions, nerve transmissions and the control systems for balancing body fluids, together with other electrolytes like potassium. However, our bodies react negatively when we consume too much salt, and this can affect our brain, kidneys, arteries and heart.