ویوو کی جدت سے بھرپور فلیگ شپ سیریز نیکس(NEX) کا اجراء

ویوو نے چین کے شہر شنگھائی میں گزشتہ شب جدت سے بھرپور نئی فلیگ شپ سیریز نیکس (NEX) کا اجراء کردیا۔ نیکس سیریز پہلی بار سمارٹ فونز انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ایک الٹرا فل ویو ڈسپلے کی حامل ہے۔ جس میں سکرین سے باڈی کا تناسب 91.24 فیصد ہے، جو اس سے قبل کسی بھی سمارٹ فون میں ممکن نہیں تھا۔

نیکس نے سمارٹ فونز کے دنیا میں ایک نئی جہت کو متعارف کروایا ہے اور مستقبل میں آنے والے تمام سمارٹ فونز کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا تعین کر دیا ہے۔


ویوو کی نئی نیکس سیریز اسکے پریمیئم سمارٹ فون لائن اپ کا حصہ ہے اور اس میں ڈیزائن، پرفارمنس اور جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج متعارف کروایا گیا ہے۔

ویوو کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ، ایلکس فینگ کا کہنا تھا کہ ، نیکس کی لانچ کے ساتھ ہی سمارٹ فون انڈسٹری میں ایک مکمل بیزل لیس (Bezel-less) سمارٹ فون بنانے کا خواب مکمل ہوا ہے۔ ہم نے اس جدت سے بھرپور ڈیوائس کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے مہینوں ان تھک لگن سے کام کیا ہے۔

ایلکس فینگ نے مزید کہا کہ ، نیکس میں موجود مرتفع سیلفی کیمرہ (Elevating Selfie Camera) اور اسکی ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سکیننگ ٹیکنالوجی اسکے جدت سے بھرپور فیچرز کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔ ویوو نے ہمیشہ سے ہی سب سے پہلے کچھ نیا متعارف کروانے کی روایت برقرار رکھی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ان کاوشوں کے نتیجے میں سمارٹ فون انڈسٹری تیزی سے ارتقائی عمل طے کرے گی اور ہر کسی کی سوچ کا محور صرف ایک سوال ہوگا، "اب ویوو کی جانب سے نیا کیا آئے گا؟"۔


ویوو نیکس کی دیگر نمایاں خصوصیات میں سکرین ساؤنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی، مخفی لائٹ اور پراکسی میٹی سنسرز، کوالکام 845 چپ سٹ، 8 گیگا بائیٹ ریم ، 256 گیگا بائیٹ سٹوریج، آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن سے مزین ڈؤل کیمرے ، Jovi AI اسسٹنٹ اور 4000 ملی ایمپیئر آور کی فاسٹ چارجنگ والی بیٹری شامل ہیں۔

ویوو نیکس اس وقت صرف چین میں ہی دستیاب ہے اور اسکی قیمت چینی کرنسی میں 3898 یوان (تقریباً 600 امریکی ڈالر) سے شروع ہوتی ہے۔ یہ فون دیگر عالمی مارکیٹس میں بھی اگلے چند ماہ تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Total Views: 1703

Reviews & Comments