پاکستانی عوام کا عید منانے کا انداز سب سے جدا

رمضان کے اختتام پر عیدالفطر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے ایک انعام ہوتی ہے- دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر مختلف انداز سے مناتے ہیں- لیکن جیسی عید پاکستانی عوام مناتی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی- پاکستانی عوام کا عید منانے کا انداز انتہائی نرالہ ہوتا ہے- آئیے پاکستانی عوام کی عید کی چند جھلکیاں دیکھیں-
 

image

رمضان کے آخری دنوں میں دو دلچسپ سوال پوری پاکستانی قوم ایک دوسرے سے ضرور پوچھتی دکھائی دیتی ہے٬ ایک چاند نظر آئے گا یا نہیں اور دوسرا روزے 29 ہوں گے یا پورے 30؟
 

image

اکثر پاکستانی خواتین کی عید تو درزی اس وقت دلچسپ بنا دیتے ہیں جب عید کا ڈریس خواتین کو وقت پر تیار ہو کر نہیں ملتا- جس کے بعد درزی سے ہزارہا شکوے پیدا ہوجاتے ہیں-
 

image
پاکستانی نوجوانوں کے لیے چاند رات بھی انتہائی اہم ہوتی ہے کیونکہ روایت کے مطابق وہ اپنی تمام خریداری اسی رات کو دوستوں کے ساتھ مل کر مکمل کرتے ہیں اور خوب تفریح کرتے نظر آتے ہیں-
 
image
عید کی نماز ادا کرنے کی خوشی تو ناقابلِ بیان ہوتی ہے٬ یہ وہ موقع ہوتا ہے جب مسجد میں ہر کوئی نیا لباس پہنے دکھائی دیتا ہے اور نماز کے اختتام پر سب ایک دوسرے کو گلے ضرور لگاتے ہیں- پاکستانی عوام اس نماز کی فکر رات سے ہی شروع کردیتی ہے تاکہ کہیں صبح دیر نہ ہوجائے اور نماز رہ جائے-
 
image
مہمانوں سے عیدی وصولنے کا مرحلہ بھی دلچسپ ہوتا ہے بالخصوص بچوں کے لیے٬ لیکن جو مہمان بغیر عیدی دیے جاتے ہیں ان کے لیے تو بچوں کے دل سے یہی آواز نکلتی ہے “ جب عیدی نہیں دے سکتے تو گھر کیوں آتے ہو؟“-
 
image
پاکستان میں عید کے موقع پر گلے ملنے والے بھی دو قسم کے ہوتے ہیں٬ ایک وہ جو نہایت گرمجوشی سے گلے ملتے ہیں اور دوسرے وہ جو صرف روایت پوری کرتے دکھائی دیتے ہیں- اور اس چیز میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں کہ پہلے دائیں طرف گلے لگانا یا پھر بائیں طرف؟
 
image
پاکستانی عوام کی عید شیر خورمہ کے بغیر نامکمل ہے- انہیں صبح سویرے یہ میٹھا کھانے کو نہ ملے تو سمجھو عید کا آغاز ہی نہیں ہوا- شیر خورمہ کے بغیر پاکستانی عوام عید منانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی-
 
image
شیر خورمہ کی مانند عید پر بریانی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا- کچھ لوگوں کو تو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں عید سے زیادہ بریانی ملنے کی خوشی ہے- پاکستانی ویسے بھی کھانے کے شوقین سمجھے جاتے ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

After a month of fasting, the Holy Month of Ramadan comes to end with Eid ul Fitr. Unofficially, the ‘bigger’ of the two Eids, Eid ul Fitr has some unique traditions that make it awesome.