چند خطرناک غلطیاں مردوں کو ہرگز نہیں کرنی چاہئیں

ہمارے معاشرے میں مردوں کو ہی کماؤ پوت اور مضبوط جنس مانا جاتا ہے جس کے اوپر پورے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت بھی کرنا ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے مرد گھر کی بنیاد ہوتا ہے تو اس کا صحت مند اور تندرست ہونا ضروری ہے۔ مرد حضرات اپنی زندگی میں جانے انجانے میں کچھ ایسی غلطیاں سر انجام دے رہے ہیں جو مستقبل میں ان کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اگر آپ مرد ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ وہ غلطیاں کیا ہے تو یہ پڑھئے۔
 

ڈاکٹر سے دور بھاگنا:
عام مشاہدہ ہے کہ ڈاکٹر کے پاس جانےسے انکاری ہونا تو مردوں کی جنیات میں شامل ہے، اگر کچھ عرصے میں چند کلو وزن بڑھ جائے تو کیا ہوا کوئی مسئلہ تھوڑی ہے تھوڑی سی ایکسر سائز کرنی ہے اور معاملہ سیٹ ۔اور اگر جسم میں درد ہے تو کیا ہوا؟ مرد کو درد تھوڑی ہوتا ہے ! ویسے یہ باتیں سننے میں تو بہت اچھی لگتی ہیں لیکن کچھ سالوں بعد یہ ہی درد آپ کی صحت پر بہت برے اثرات ڈالے گا تو آپ اس وقت کچھ نہیں کرپائیں گے اور پھر آپ کی صحت بہت تیزی سے خرابی کی طرف جائے گی ۔لہٰذا، مشورہ یہ ہی ہے کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کا انتظار نہ کریں اور معالج کے سامنے طبی مسئلہ بیان کریں۔

image


دل کا دورہ کیا صرف عمر رسیدہ افراد کو پڑتا ہے؟
یہ بات جاننے کے باوجود کہ یہ جان لیوا بیماری ہمارے خاندان میں موجود ہے لیکن اس کے باوجود مانتے ہیں کہ یہ صرف عمر رسیدہ افراد کو ہوتی ہے ۔ یہ بات مردوں کو ماننی پڑے گی کہ یہ مسئلہ 30 سال کی عمر میں بھی ہوسکتا ہے ۔ تو اس معاملے میں احتیاط برتی جائے اور اگر خاندان میں کارڈیک کے مسئلے سے دوچار لوگ موجود ہیں آپ کو اس معاملے میں احتیاط برتنی چاہئے ۔یہ مسئلہ عام طور پر مردوں میں 50 سال کے بعد اور عورتوں میں 60 سال کے بعد سامنے آتا ہے ۔

image


سن اسکرین سے اجتناب کیوں؟
بہت سے مردوں کا خیال ہے کہ چہرے پر کچھ لگانا مردوں کی توہین ہوتی ہے اور یہ تو صرف عورتیں لگاتی ہیں۔ لیکن شاید آپ کو یہ معلوم نہیں کہ سورج کی خطرناک شعائیں آپ کو اسکن کینسر میں مبتلا کرسکتی ہیں۔ مردوں کو مشورہ ہے کہ باہر نکلنے وقت ایس پی ایف 30 کی اشیاء استعمال کریں تاکہ خطرناک شعاعوں سے محفوظ رہیں۔

image


ذہنی دباؤ٬ یہ کیا ہوتا ہے؟
مرد حضرات اب تک یہ سمجھتے آرہے ہیں کہ ہم ذہنی اور اعصابی طور پر مضبوط ہے تو ہم کسی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوسکتے اس میں تو صرف خواتین ہی مبتلا ہوتی ہیں اور یہ عورتوں کے ڈرامے ہوتے ہیں۔ یہ بات مردوں کے لئے نا قابلِ قبول ہے کہ وہ کسی اعصابی دباؤ اور شدید ذہنی مسئلے سے دوچار ہیں اور اس کے نتائج یہ نکلتے ہیں کہ بجائے اس کو بیماری سمجھ کر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے وہ اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لئے غلط حرکات میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن میں سگریٹ نوشی اور منشیات کا استعمال شامل ہے۔

image

پیشاب کی زیادتی:
اگر پیشاب تواتر کے ساتھ آتا ہو تو اس کو کسی بیماری کا اشارہ سمجھنے کے بجائے یہ سوچا جاتا ہے کہ پانی بہت زیادہ پیا ہے اس لئے یہ معاملات ہیں۔ جبکہ یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ بلیڈر مسائل کا شکار ہے یا پھر ذیابیطس کا مسئلہ ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ کینسر کا اشارہ یا پھر پروسٹیٹ کے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ تو جب بھی یہ مسئلہ سامنے آئے تو اس کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے نہ کہ اس کو عام مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کردیا جائے۔

image

دانتوں کے ڈاکٹر سے دور رہنا:
جس طرح مرد حضرات جنرل ڈاکٹر سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اسی طرح وہ دانتوں کے ڈاکٹر کے بھی قریب نہیں آتے ہیں۔ اس کی جو بھی وجہ ہو لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دانتوں کی ڈاکٹر سے چیک اپ نہ کرانے کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کی علامات کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں چلتا ۔ یہ علامات مستقبل میں ہونے والی خطرناک بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں۔ اگر آپ ابھی ایک اچھے دانتوں کے ڈاکٹرز کے پاس جائیں گے تو بڑھاپا سکون سے گزر سکتا ہے۔

image

گوشت کھانے کو ترجیح دینا:
یہ تو حقیقت پر مبنی بات ہے کہ مردوں کی اکثریت کھانے میں گوشت کو ترجییح دیتی ہے بجائے پھلوں اور سبزیوں کے۔ اسی طرح مردوں کو گوشت کھلانا آسان ہوتا ہے سبزیوں کی بہ نسبت۔ اگر گوشت کے ساتھ سبزی کو ملا کر بنالیا جائے جیسے کہ پالک مرغی، ٹندے گوشت، کریلے گوشت ، تو پھر مرد حضرات وہ بھی منہ بنائے بغیر کھا لیتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہ گوشت پروٹین فراہم کرتا ہے اور طاقت بھی لیکن اس کی زیادتی آپ کی صحت اور دل کے لئے مضر ہے۔ البتہ اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا صحت کے لئے مفید ہے۔

image

بشکریہ: ایچ ٹی وی

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

In our society, men are considered the chief breadwinners. They are portrayed as the stronger sex to the point that it becomes compulsory for them to act real tough. This means that they need to take great care of themselves. Somehow, in their attempts to live up to that image, they end up making health mistakes that can be extremely harmful to them in the future. If you think you are a man who might be making such mistakes, then read on.