اﷲ کی عبادت مقصد حیات

مراسلہ: بنت عطاء ، کراچی
اﷲ کے ہم پر اربوں کھربوں احسانات ہیں۔ ان کا شمار کرنا تو دور ان کا تصور تک کرنا بھی ہمارے بس میں نہیں۔ اﷲ نے ہم پر جو بے شمار انعام کیے ان کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ہم ایک اﷲ کی عبادت کریں۔ ہم اسی کی بندگی اسی کی اطاعت کریں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے وہ ہم سے ناراض ہو۔ اﷲ نے ہمارے لئے نیکیاں حاصل کرنا بھی کوئی مشکل نہیں بنایا۔ چھوٹے سے عمل پر بے انتہا ثواب لکھ دیا۔ قرآن کا ایک حرف پڑھنے پر 10نیکیاں لکھ دیں، سورہ فاتحہ ایک بار تہائی قرآن کے برابر ہے، سورہ خلاص چوتھائی قرآن کا ثواب رکھتا ہے، سورہ زلزال و عادیات ایک مرتبہ پڑھنے سے نصف قرآن کے برابر اجر مل جاتا ہے، راستہ سے تکلیف چیز دور کردینا یا کسی مسلمان سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ سونے جاگنے، کھانے پینے، پہننے اوڑھنے غرض زندگی کے تمام معمولات کے لئے مخصوص دعاؤں کا تحفہ ہمیں نبی مہربان صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعے دیا۔ جن کے اہتمام سے ہم اپنے دنیاوی امور بھی عبادت بنا سکتے ہیں۔اﷲ کے قرب کے لئے اگر ہم چل کر جائیں گے تو وہ دوڑ کر ہماری طرف آئے گا۔ دین پر چلنا دنیا آخرت دونوں کامیاب بنانا بالکل مشکل نہیں۔ کسی بھی نیکی کو حقیر مت سمجھیں درحقیقت یہی چھوٹی چھوٹی نیکیاں ہی بڑے بڑے اعمال کی جانب مائل کرتی ہیں۔ اگر ہماری زندگی میں چھوٹی چھوٹی نیکیاں بھی شامل نہ ہوں تو بڑی بڑی عبادتیں تو ہماری طبیعت کو گراں ہی محسوس ہوں گی لہٰذا ذکر و اذکار، مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اپنے دنیاوی امور سر انجان دیتے رہیں مگر ان کی ابتدا و انتہا ان اعمال سے کریں۔ آپ کا سونا جاگنا کھانا پینا پہننا اوڑھنا ملنا ملانا آپ کا ہر عمل عبادت بن جائے گا۔ ان کی برکت سے آپ کے روز مرہ کے کام کس خوش اسلوبی سے مکمل ہوں گے آپ کو خود حیرت ہوگی۔ آپ کی زندگی ان کی برکت سے بہت سہل ہوجائے گی آزما کر دیکھ لیجئے۔
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1021301 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.