دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی کرنسی٬ قابلِ استعمال

مائیکرونیشین جزیرے Yap پر استعمال ہونے والے کرنسی انتہائی منفرد ہے کیونکہ یہ دنیا کی سب سے بڑی اور بھاری کرنسی ہے- اس چھوٹے سے جزیرے پر درحقیقت کرنسی کے طور پر بڑے بڑے مخصوص گول پتھر استعمال کیے جاتے ہیں جن کا وزن گاڑی سے بھی زیادہ ہوتا ہے-
 

image


یہ پتھر صدیوں سے کرنسی کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں اور تاحال ان کا لین دین جاری ہے- یوں تو مائیکرونیشین جزائر پر سرکاری طور پر ڈالر کو سرکاری کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن Yap کے باشندے کرنسی کے لیے ان دیوقامت پتھروں کو بھی استعمال کرتے ہیں-

پورے جزیرے پر ایسے سینکڑوں ڈسک نما پتھر دکھائی دیتے ہیں٬ کچھ ہوٹلوں کے اطراف میں تو کچھ گھنے جنگلوں میں لیکن زیادہ تر پتھر گاؤں میں موجود ورچوئل بینکوں میں رکھے گئے ہیں-

اس وقت جزیرے پر تقریباً 13 ہزار ایسے پتھر کرنسی کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں جن کا قطر 30 سے سینٹی میٹر سے لے کر 3.50 میٹر کے درمیان ہے- جو پتھر جتنا بڑا ہوگا اس کی قدر اتنی زیادہ ہوگی-

کہا جاتا ہے کہ آغاز میں ان مخصوص شکل کے حامل پتھروں کو تحفے میں دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن جلد ہی یہاں کے باشندوں کو لگنے لگا کہ یہ قیمتی پتھر ہیں تو انہوں نے اسے رقوم کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا-
 

image


دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جزیرے پر اس دیوقامت کرنسی کو روزمرہ کے لین دین میں استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ چند خاص مواقعوں جیسے لڑکی کے جہیز میں یا پھر کسی خاص صورتحال میں کی جانے والی تجارت میں استعمال کیا جاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

No one knows exactly when the people of Yap, a tiny Micronesian island, started using giant limestone disks as money, but their unique stone money have definitely been around for centuries and are still in circulation today. Micronesian islands use the US dollar as their official currency, but on the island of Yap people also use a very unusual form of money – giant limestone discs, some of which weigh more than a car.