تنزانیہ سے متعلق دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے!

مشرقی افریقہ کا ملک تنزانیہ دنیا بھر میں قدیم قبائل اور منفرد جنگلی حیات کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے- اس کے علاوہ تنزانیہ متعدد سیاحوں کی باقاعدہ منزل بھی ہے- لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ تنزانیہ سے وابستہ کئی اور ایسی دلچسپ چیزیں بھی ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں- ہمارا آج کا آرٹیکل ایسی ہی چیزوں پر مشتمل ہے-
 

image

سخت لکڑی کے حامل دنیا کے سب سے مہنگے درخت تنزانیہ میں پائے جاتے ہیں اور یہ انتہائی خاص درخت ہوتے ہیں- ان درختوں کو عام طور پر موسمِ سرما میں کاٹا جاتا ہے-
 

image

دنیا کے ابتدائی انسان کی کھوپڑی بھی تنزانیہ کے علاقے Olduvai Gorge سے دریافت ہوئی تھی-
 

image
تنزانیہ میں 4 ملین سے زائد جنگلی جانور پائے جاتے ہیں- یہاں فی اسکوائر کلومیٹر کے حساب سے جانور ملتے ہیں-
 
image
تنزانیہ کا 30 فیصد علاقہ نیشنل پارکس نے گھیرا ہوا ہے جن میں 12 نیشنل پارک٬ 13 قدرتی ذخائر اور 38 محفوظ علاقے شامل ہیں-
 
image
دنیا کا سب سے تنہا بلند ترین پہاڑ (وہ پہاڑی جو کسی پہاڑی سلسلے کا حصہ نہ ہو) بھی تنزانیہ میں واقع ہے- اس پہاڑ کو Mt. Kilimanjaro کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ افریقہ کا سب سے بلند ترین پہاڑ بھی ہے-
 
image
آپ نے ممالک کے درمیان مختلف قسم کی اشیاﺀ کے لین دین یا تقسیم کے بارے میں سنا ہوگا- لیکن تنزانیہ ایسا ملک ہے جو اپنا قومی ترانہ شئیر کرتا ہے- جی ہاں یہ قومی ترانہ دو ممالک کے ساتھ شئیر کیا جاتا ہے جن میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے شامل ہیں-
 
image
تنزانیہ کے Zanzibar جزائر میں دنیا کا سب سے بڑا کیکڑا تلاش کیا جاسکتا ہے جسے coconut crab کے نام سے جانا جاتا ہے- سمندری غذاؤں کے شوقین افراد کے نزدیک یہ انتہائی لذیز ہوتا ہے-
 
image
تنزانیہ کے Ruaha نیشنل پارک میں پورے مشرقی افریقہ میں سب سے زیادہ جنگلی ہاتھیوں کی آبادی پائی جاتی ہے-
 
image
تنزانیہ دو ایسے شہر رکھتا ہے جنہیں دارالحکومت کا درجہ حاصل ہے- ایک دارالاسلام (انتظامی دارالحکومت) اور دوسرا دودوہ شہر (مجلسِ قانون ساز دارالحکومت) ہے جہاں اس کی پارلیمان بیٹھتی ہے.
 
image
آپ نے کبھی شیروں کو درختوں پر چڑھتے نہیں دیکھا ہوگا اور اگر دیکھا بھی ہوگا تو صرف ٹی وی پر- لیکن حقیقت میں تنزانیہ میں واقع Lake Manyara نیشنل پارک درخت پر چڑھنے والے شیروں کا گھر ہے اور یہ دنیا کا واحد ایسا مقام ہے جہاں یہ ناقابلِ یقین نظارہ دیکھا جاسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Tanzania, the East African country known for its exotic wildlife and ancient tribes, has been a regular destination for many travelers. It is also one of the highly chosen volunteering destinations by gap year travelers and backpackers. The country has a fascinating number of wildlife convergence and lot of thrilling activities to do, which is a known fact amongst many.