ویوو نے دو جدید سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروا دیے

وی9 سمارٹ فون کے کامیاب اجراء کے بعد صف اول کی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران دو نئے اسمارٹ فونز "وی9 یوتھ" اور بنیادی فیچرز والا "وائی71" متعارف کروا دیے ہیں۔
 


"وی9 یوتھ" وی9 جیسا ہی عمدہ ڈیزائن پیش کرتا ہے اور ایسی قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہارڈویئر پیش کرتا ہے جو عوام کی بڑی تعداد کی استطاعت کے مطابق ہے۔ نیا فون کیمرے اور فنگر پرنٹ پیڈ کے گرد سنہرے رنگ کی جھلک کے ساتھ ہر زاویے سے حیران کن نظر آتا ہے۔ رنگوں کا یہ امتزاج نفاست کے احساس کے ساتھ ایک جدید شکل بھی دیتا ہے۔

'ویوو وی9 یوتھ' کے اجراء کے ساتھ ہم نوجوان اور جدید صارفین کے لیے اپنے فلیگ شپ وی9 کی بہترین خصوصیات نئے روپ میں پیش کر رہے ہیں،" زہیر چوہان، برانڈ مینیجر ویوو پاکستان نے کہا۔ "یہ ڈیوائس ایسے صارفین کے لیے ہے جو مناسب قیمت میں مکمل اور بہترین اسمارٹ فون کا تجربہ چاہتے ہیں۔" جناب زہیر نے مزید کہا۔
 


90 فیصد اسکرین -سے-باڈی تناسب:
"وی9 یوتھ " حیران کن طور پر 90 فیصد اسکرین-سے-باڈی تناسب کے ساتھ جدید 19:9 ایسپیکٹ ریشو فل ویو TM ڈسپلے 2.0 رکھتا ہے۔ 6.3 انچ کی بڑی ڈسپلے اس فون کی باڈی جو روایتی 5.5 انچ کے اسمارٹ فونز سے زیادہ بڑی نہیں، میں بخوبی نصب ہوجاتی ہے۔یوں یہ اسمارٹ فون وڈیوز دیکھنے اور گیمنگ کے لیے ایک زبردست اور عمیق تجربہ پیش کر رہا ہے۔

90 فیصد اسکرین-سے-باڈی تناسب اور 1.75 ملی میٹر جتنے پتلے بیزلز کی بدولت یہ اسمارٹ فون دوسروں سے منفرد نظر آتا ہے اور دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

پشت پر دو کیمرے ، AI Bokeh کے ساتھ:
"وی9 یوتھ " پشت پر دو کیمرے رکھتا ہے، ایک بنیادی 16 میگا پکسل کا کیمرا غیر معمولی شفافیت کے لیے اور ایک 2 میگا پکسل کا ثانوی کیمرا جو منظر کی گہرائی کی عکس بندی کرتا ہے۔
 


انہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈوئل ریئر کیمرا الگورتھم کی بھی مدد حاصل ہے جو تصاویر کی وسیع ڈیٹابیس کو استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ کی بنیاد پر تصاویر کو بہتر بناتا ہے۔ یہ حیران کنBokeh شاٹس بنا سکتا ہے جو پروفیشنل ڈی ایس ایل آر کیمروں کے نتائج تک کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور آسانی سے ہر تصویر کو ایک شاہکار بنا رہے ہیں۔

اے آئی سیلفی لائٹنگ اور فیس بیوٹی:
ہر تصویر کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی الگورتھم روشنی کو حقیقی اور جمالیاتی طور پر تقسیم کرنے کے لیے ایک سہ جہتی ماڈل تخلیق کرتا ہے۔ ماڈل -انداز کی تصاویر بنانے کے لیے روشنی کے مختلف انداز کا انتخاب کریں۔اور یوں کسی بھی ماحول کو اپنے پروفیشنل فوٹو اسٹوڈیو میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہو جائيں۔

"آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیس بیوٹی "اسمارٹ موبائل فوٹوگرافی کا عروج ہے۔ دنیا بھر سے ایک ملین سے زیادہ چہروں کی تصاویر کے ڈیٹابیس کے ذریعے یہ ٹیکنالوجی آپ کی صنف، عمر، جلد کی رنگت اور ساخت کے ساتھ ساتھ روشنی کا اندازہ لگاتی ہے اور اس معلومات کو حیرت انگیز حد تک صاف اور خوبصورت سیلفیز لینے کے لیے استعمال کرتی ہے ۔ یہ آپ کی مخصوص سیٹنگ ترجیحات کو بھی سمجھ سکتا ہے اور ان سیٹنگز کو خودکار طور پر ہر اس تصویر پر لاگو کر سکتا ہے جو آپ کھینچیں۔
 


اسے اپنا ذاتی میک اپ آرٹسٹ سمجھیں جو ہر تصویر میں آپ کو قدرتی طور پر بہترین دکھانے کے لیے تیار ہو۔

اے آر اسٹیکرز اور اے آئی فیس ایکسس:
جب بات فن سیلفیز لینے کی ہو تو اے آر اسٹیکرز آپ کے نئے بہترین دوست ہیں۔ اپنا انداز منتخب کریں سپر-سوئٹ، فنی یا پنک اور صرف ایک کلک کے ذریعے خود کو تبدیل کرلیں۔شوخ و چنچل بنیں یا کچھ سنجیدہ تصاویر کا لطف اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں۔

نئی نسل کی اے آئی فیس ایکسس ٹیکنالوجی کے ساتھ "وی9 یوتھ "آپ کے چہرے کے خدوخال کو اسکین کرتا ہے اور ایکٹیویٹ ہوتے ہی فون اَن لاک ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے فون تک رسائی کے لیے زیادہ اسمارٹ اور مستقبل بین طریقہ ہے۔

جدید گیم موڈ اور پکچر-اِن-پکچر:
گیم موڈ آنے والی کالز، ایپ نوٹیفکیشنز اور دیگر الرٹس کو آپ کا گیم متاثر نہیں کرنے دیتا، تاکہ آپ گیمنگ پر توجہ رکھیں۔

گیمز کے لیے پکچر-اِن-پکچر فیچر میں اسکرین دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے تین انگلیوں کو نیچے کی طرف چلائيں۔ نیا بنایا گیا گیمنگ کی بورڈ بھی ہے جو آپ کی پوری اسکرین کو استعمال نہیں کرتا، تاکہ آپ گیمنگ کے ساتھ باآسانی چیٹ بھی کر سکیں۔
 


قیمت اور دستیابی:
"وی9 یوتھ" پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کالے اور سنہرے رنگوں میں 32,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے جبکہ" ویوو وائی71" 17,999 میں دستیاب ہے۔

وی9 یوتھ کی تکنیکی خصوصیات:
آپریٹنگ سسٹم: فن ٹچ او ایس 4.0 جو اینڈرائیڈ 8.1 اوریو پر مبنی ہے
اسکرین: 6.3 انچ آئی پی ایس Capacitive ٹچ اسکرین/ان-سیل 2.5 ڈی گلاس اور فل ایچ ڈی پلس ریزولیوشن (2280*1080) کے ساتھ۔
کیمرہ: سامنے 16 میگاپکسل، ایف2.0 اپرچر / پچھلا 16 میگاپکسل+2 میگاپکسل، ایف2.0 اپرچر اے آئی سیلفی لائٹنگ اور ریئر فلیش
ریم: 4جی بی
پیمائش: 154.81x75.03x7.89 ملی میٹر
وزن: 150 گرام
بیٹری: 3260 ملی ایمپیئر آوور
اسٹوریج: 32 جی بی انٹرنل، 256 جی بی کی کارڈ سلاٹ کے ساتھ
کنیکٹیوٹی: یو ایس بی، وائی فائی، بلوٹوتھ، ایف ایم، او ٹی جی
نیٹ ورک: ڈوئل اسٹینڈبائی 4جی، ایل ٹی ای، 3جی اور 2جی
کارڈ سلاٹس: 2 نینو سمز + 1 مائیکرو ایس ڈی کارڈ

مکمل خصوصیات کے لیے ملاحظہ کریں http://vivo.com/product/pk/v9youth

Total Views: 2477

Reviews & Comments