دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز اور دلچسپ خصوصیات

آپ نے بحری جہازوں کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا لیکن ہم آج جن بحری جہازوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں یہ کوئی بحری جہاز نہیں بلکہ دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ہیں- یہ بحری جہاز انتہائی پرتعیش ہونے کے علاوہ متاثر کن سہولیات سے آراستہ ہوتے ہیں- یہ ایک ایسے شہر کی مانند ہوتے ہیں جو سمندر پر دوڑ رہا ہوتا ہے- ان بحری جہازوں میں سوئمنگ پول٬ ہیلی پیڈ٬ تھیٹر اور کیسینو سمیت کئی ناقابلِ یقین اور دلچسپ خصوصیات موجود ہوتی ہیں-
 

Liberty of the Seas
یہ بحری جہاز 2007 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس وقت یہ دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ تھا- اس دیوقامت بحری جہاز میں بیک وقت 4,960 مسافر سفر کر سکتے ہیں- اس بحری جہاز کا وزن 1 لاکھ 54 ہزار 407 ٹن ہے-

image


Norwegian Escape
اس پرکشش کروز شپ کی لمبائی 1,069 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 1 لاکھ 64 ہزار ٹن- اس جہاز پر کی جانے والی دلچسپ پینٹنگ Guy Harvey کا کمال ہے- اس بحری جہاز میں بیک وقت 4 ہزار 248 مسافر سفر کر سکتے ہیں-

image


Norwegian Joy
یہ خوبصورت رنگوں سے آراستہ بحری جہاز گزشتہ سال ہی تعمیر کیا گیا ہے- اس بحری جہاز کا وزن 1 لاکھ 67 ہزار 800 ٹن ہے- اس جہاز میں 4 ہزار 200 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے-

image


Ovation of the Seas
یہ بحری جہاز بہاماز کے اردگرد سفر کرتا ہے- یہ بحری جہاز 16 decks کا مالک ہے اور 4 ہزار 905 مسافروں کو بیک وقت ان کی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس بحری جہاز کا وزن 1 لاکھ 68 ہزار 886 ٹن ہے-

image


Anthem of the Seas
اس بحری جہاز میں بھی 16 decks موجود ہیں اور اس کی لمبائی 1 ہزار 141 فٹ ہے- یہ بحری جہاز سال 2015 میں تعمیر کیا گیا تھا- اس بحری میں جہاز میں بیک وقت 4 ہزار 905 مسافر سفر کرسکتے ہیں جبکہ اس کا وزن 1 لاکھ 68 ہزار 666 ٹن ہے-

image


Quantum of the Seas
1 لاکھ 67 ہزار 800 ٹن وزنی بحری جہاز خصوصی طور پر بہاماز کے سفر کے لیے تیار کردہ ہے- اس بحری جہاز کی 16 منزلیں ہیں جبکہ اس کی لمبائی 1141 فٹ- اس بحری جہاز میں بھی بیک وقت 4 ہزار 905 مسافر سفر کر سکتے ہیں-

image

MSC Meraviglia
اس بحری جہاز کی تعمیر بھی سال 2017 میں مکمل ہوئی ہے- اس جہاز کا وزن 1 لاکھ 71 ہزار 598 ٹن ہے جبکہ اس میں 5714 مسافر سفر کرسکتے ہیں-

image

Symphony of the Seas
یہ دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 30 ہزار ٹن ہے- تاہم آپ کو اس بحری جہاز میں سفر کرنے کے لیے اکتوبر 2018 تک کا انتظار کرنا پڑے گا- یہ جہاز 16 منزلہ ہے اور اس میں 5400 افراد سفر کرسکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

So, you’re hankering to go on a cruise, but not just any cruise, the biggest cruise. Because, why wouldn’t you? The largest cruise ships tend to have the most luxurious and impressive amenities. They’re practically giant cities sailing across the ocean. From lavish casinos to boisterous operas, these behemoths will give you more bang for your buck and let you and your family have a blast. So, all aboard! Here are the some Biggest Cruise Ships You’ll Want To Consider For Your Next Vacation.