بانی ہومیو پیتھی کا یوم پیدائش

تحریر۔۔۔ ڈاکٹر وقاص خرم
بانی ہومیو پیتھی ڈاکٹر فریڈرک سموئیل ہانی من کے یوم پیدائش کے موقع پہ ملک سمیت دنیا بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اس موقع پہ ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا‘‘ کے زیر اہتمام بانی ہومیو پیتھی ڈاکٹر فریڈرک سموئیل ہانی من کی 263ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں شہر کے نامورہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی بانی ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا‘‘ڈاکٹرمرزا مختار بیگ نے فاؤنڈر آف ہومیو پیتھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ دکھی انسانیت کے بھلائی کے لئے ان کی خدمات تاحیات یاد رکھی جائیں گی وہ ایک قابل اور محسن ہومیوپیتھی ہیں ‘‘ڈاکٹراحسن رشید میاں صدر ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا‘‘نے کہا کہ ’’ ہومیوپیتھک کی ایجاد ان کا عظیم کارنامہ ہے جو ناقابل فراموش ہے ہم اس عظیم انسان کی سالگرہ کے موقع پہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ‘‘کالمسٹ و معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر بی اے خرم نے کہاکہ’’ سیموئیل ہانی مَن کی سالہا سال کی تحقیق و جستجو کے بعد بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے اس سے دکھی انسانیت فائدے اٹھا رہی ہے اور فائدے اٹھاتی رہے گی انشاء اﷲ‘‘صحافی و کالمسٹ ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری نے کہا کہ’’ ڈاکٹرفریڈرک سموئیل ہانی من نے ہومیوپیتھی ایجاد کر کے جو کارنامہ سر انجام دیا ہے لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ہم ہومیو پیتھ اور انسانیت ان کی ممنون ہے‘‘ڈاکٹر منصورالحق شاہدنے اس موقع پہ کہا کہ’’ بانی ہو میو پیتھی کی خدمات کو اس لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس عظیم انسان نے ایک ایسا طریقہ علاج دریافت کیا جو بے ضرر،ذود اثر اور سستا ہے‘‘سینئر ہومیو ڈاکٹرڈاکٹرابراراحمدنے کہا کہ ’’ مہنگائی کے اس دور میں ہومیو طریقہ علاج موئثر ہونے کے ساتھ ساتھ سستا بھی ہے اور ہومیو طریقہ علاج کی دریافت کرکے ہانی من نے بنی نوع انسان پہ احسان عظیم کیا ہے ‘‘ہومیوڈاکٹرمحمد سلیم نے ہانی من کی سالگرہ کے موقع پہ کہاکہ’’میں سمجھتاہوں کہ دنیائے ہومیوپیتھی کے لئے فاؤنڈر ہومیو پیتھی کی خدمات کو نہ سراہناان کے ساتھ زیادتی ہوگی دکھی انسانیت کی فلاح کے لئے ہانی من کی خدمات ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گی‘‘محسن ہومیو پیتھی ہانی من کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق چشتی نے کہاکہ’’ہمیں اس بات پہ ناز ہے کہ جو راستہ’’ہومیو پیتھی‘‘ ہانی من نے ہمیں دکھایا ہم اس راستے پہ چلتے ہوئے بیمار انسانیت کی خدمت کرکے سرخروہو رہے ہیں ‘‘بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والاکے جنرل سیکرٹری ڈاکٹررانا فہیم نے کہا کہ’’جب ہمیں لاعلاج اور پیچیدہ امراض میں ہومیو پیتھی شفایابی کا راستہ دکھاتی ہے تو ہمیں بے اختیار ہانی من کی یاد آتی ہے اور یہی اس عظیم انسان کی عظیم کامیابی ہے‘‘ڈاکٹرزاہد حسین نے اس موقع پہ کہاکہ’’اگر ہومیو طریقہ علاج ہانی من دریافت نہ کرتے تو دکھی انسانیت نے سسک سسک کر اپنی زندگی کے دن پورے کرنے تھے کیونکہ یہ طریقہ علاج پچیدہ امراض کو ٹھیک کرنے میں کمال کی اہمیت رکھتا ہے‘‘تقریب کے اختتام پہ بانی ہومیو پیتھی ڈاکٹر فریڈرک سموئیل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں ڈاکٹرخورشید انور قادری،ڈاکٹر امجد نصیر،ڈاکٹرمحمد انوار،ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹراشفاق احمد،ڈاکٹر اشتیاق احمد،الیکٹرو ہومیو ڈاکٹرراؤ محمد اکبر،الیکٹروہومیوڈاکٹراشفاق احمد طاہر،حمزہ خرم اور دیگر نے شرکت کی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 468555 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.