گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گزشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
 

image
پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کمرشل آپریشن کے آغاز کی نئی تاریخ دی، پہلے یہ ہوائی اڈہ جمعہ 20 اپریل کو کھلنا تھا مگر اب نئی تاریخ کے مطابق تین مئی کو یہاں سے کمرشل پروازوں کا آغاز ہو گا۔
 
image
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے کلیرنس ہاؤس لندن میں ملاقات کی
 
image
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی نااہلی کی مدت کے تعیّن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہے یعنی اس شق کے تحت نااہل ہونے والا شخص عمر بھر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت کے قائد میاں نواز شریف اور حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی بھی آئین کے اُسی آرٹیکل کی تحت ہی ہوئی۔
 
image
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا۔
 
image
کراچی میں ایک کمسن بچی کے ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
 
image
کوئٹہ میں عیسیٰ نگری کے علاقے میں ایک حملے کے نتیجے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
 
image
اکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی قومی ٹیسٹ کرکٹ سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.