حیرت انگیز ویران مقامات جو گوگل ارتھ پر دیکھے جاسکتے ہیں

عمارتوں کا استعمال ترک کرنے اور انہیں ویران چھوڑ دینے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں- ان وجوہات میں جنگیں٬ سیاسی بدامنی٬ قدرتی آفات٬ فنڈ کی کمی یا پھر بہتر جگہ کی تلاش جسے عوامل شامل ہیں- آج دنیا میں ایسی متعدد ویران فیکٹریاں٬ ائیرپورٹ٬ اسپتال اور گھر موجود ہیں جہاں کبھی زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دکھائی دیتی تھی- اور آج یہ مقامات کسی کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر وحشت ہوتی ہے- چند ایسے ہی وحشت زدہ مقامات کی تصاویر اور تفصیل آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں بھی موجود ہیں- سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس اتنا وقت یا وسائل نہیں ہیں کہ انہیں حقیقی طور پر دیکھیں تو آپ ان ویران مقامات کا مشاہدہ گوگل ارتھ اسٹریٹ ویو کی مدد سے بھی باآسانی کر سکتے ہیں-
 

Hawthorne Plaza Mall
امریکہ کا یہ ویران پلازہ 6 بلاکس پر مشتمل ہے اور Hawthorne Boulevard کے ساتھ ملحق ہے- 1970 میں تعمیر کیا جانے والا یہ پلازہ 1990 سے ویران ہے- اس عمارت کو خریداری اور تھیٹر کے حوالے سے بہت مقبولیت حاصل تھی-

image


Bannack State Park
درحقیقت یہ ایک ایسا قصبہ تھا جہاں کان کنی کی جاتی تھی- یہ قصبہ مونٹانا میں واقع ہے اور علاقائی دارالحکومت تھا- تاہم یہ جلد ہی ویران ہوگا اور اسے اسٹیٹ پارک بنا دیا گیا- اب یہاں صرف سیاح آتے جاتے ہیں-

image


Packard Automotive Plant
یہ پلانٹ 20 صدی کے آغاز میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس وقت یہ دنیا کی جدید ترین آٹو موبائل فیکٹریوں میں سے ایک تھا- تاہم اب اس کے در و دیوار صرف گرافٹی کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں-

image


Forest Haven Asylum
یہاں ذہنی مریضوں اور معذور بچوں کا علاج کیا جاتا تھا اور یہ اس علاج کے حوالے سے ایک بہترین مقام تھا- تاہم 1960 کے بعد چند مالی مسائل کے باعث اسے بند کرنا پڑا- اب اس عمارت کے لوہے کو زنگ کھا رہا ہے یا پھر اس کی دیواریں گرافٹی کے لیے استعمال کی جارہی ہیں-

image


Craco
یہ ایک تاریخی مقام ہے جو کہ اٹلی میں واقع ہے- یہاں یونیورسٹی٬ محل اور پلازہ بھی قائم تھا اور یہ ایک گنجان آباد مقام تھا- تاہم 1963 کے بعد لوگوں کو یہاں سے زبردستی دوسری جگہ منتقل کیا گیا اور اب یہ جگہ مکمل طور پر ویران ہے-

image


Michigan Central Station
مشی گن سینٹر اسٹیشن کو ایک طویل عرصے تک سفر کے لیے استعمال کیا جاتا رہا- لیکن آج یہ کاروں کے اس شہر کی اقتصادی تباہی کی غمگین مثال ہے جس کی وجہ آٹو انڈسٹری کی ناکامی ہے-

image


Spreepark
یہ جگہ کمیونسٹ نے 1969 میں مشرقی برلن میں تعمیر کی تھی اور اس وقت تک ان کے لیے کارآمد رہی جب تک کہ دیوارِ برلن کو گرا نہیں دیا گیا- پارک کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جانے کی وجہ سے 2002 میں بند کر دیا گیا-

image

City Methodist Church
1926 میں انڈیانا میں واقع یہ چرچ انتہائی مقبولیت کا حامل تھا اور یہاں 2 ہزار افراد کی خدمت کی جاتی تھی- تاہم جب یہ چرچ معاشی بحران کا شکار ہوا تو لوگوں نے اسے چھوڑنا شروع کردیا اور جلد ہی یہ مکمل ویران ہوگیا- آج چرچ کی عمارت کھنڈر کی صورت اختیار کر چکی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you wondered what kind of abandoned places there are in the world? Abandoned buildings, lost in time, might be a little eerie, but the mystery is also an enticing lure, making us wonder what came before. Whether it’s seeing something old become consumed by decay or wondering what it might be like if people were still there, looking at places can also expand the imagination.