ہماری عام عادات جو ہمیں بیمار بناسکتی ہیں٬ فوراً ترک کریں

ہماری بہت سی عام عادات ایسی ہیں جو ہماری زندگی کے دورانیے کم کر رہی ہوتی ہیں لیکن ہمیں اس بات کا احساس تک نہیں اور ہم یوں ہی اپنی زندگی موج مستی میں گزارے جارہے ہوتے ہیں- درحقیقت ہماری یہ عام عادات ہمیں مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیتی ہیں یا پھر ان کے انتہائی قریب لے جاتی ہیں جس کے ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں- ایسی ہی چند بری عادات کا ذکر مندرجہ ذیل میں موجود ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ان کے بارے میں جاننے کے بعد فوراً ان عادات کو ترک کرنے کوشش کریں گے-
 

Your unpredictable schedule
بےقاعدگی سے کھانا کھانے کی عادت انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے- یہاں تک کہ اگر آپ دوپہر کا کھانا کبھی ایک گھنٹہ تاخیر سے بھی کھائیں تو آپ کے جسم میں موجود دباؤ کے ہارمون کی سطح میں اضافہ ہونے لگتا ہے- اور یوں آپ کی صحت بگڑنے لگتی ہے- کوشش کیجیے کہ آپ کے سونے٬ کھانے اور ورزش کرنے کا وقت روزانہ ایک ہی ہو- ان معمولات کے اوقات میں بےقاعدگی آپ کو بیمار بنا سکتی ہے-

image


Your fruit and veggie selections
پہلے سے محفوظ کردہ سبزیوں یا پھلوں کا استعمال کرنا نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں موجود وہ اجزاﺀ جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں ختم ہوچکے ہوتے ہیں- ہمیشہ تازہ سبزیاں اور پھل استعمال کریں اور اس وقت خریدیں جب ان کا موسم ہو-

image


Your gym workout
اگرچہ آپ روزانہ لازمی ورزش کرتے ہیں اور اس میں ناغہ نہیں کرتے لیکن اس کے بعد باقی دن بیٹھ کر گزار دیتے ہیں تو آپ کی یہ عادت آپ کے بلڈ شوگر٬ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر اور منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے- ایسے چھوٹے چھوٹے کام یا طریقے تلاش کیجیے جنہیں کرنے کے لیے آپ تھوڑا بہت چلتے رہیں-

image


Your nail biting
دانتوں سے ناخن کترنا ایک انتہائی بری عادت ہے جو آپ کی صحت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب کرتی ہے- ترکی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عادت میں مبتلا افراد ڈائیریا اور قے کا شکار باآسانی بن سکتے ہیں کیونکہ ان کے جسم میں ان بیماریوں کے جراثیم باآسانی داخل ہوجاتے ہیں-

image


Your 'sad desk lunch'
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا آفس جراثیموں کا گھر ہوتا ہے؟ جی ہاں سب سے زیادہ جراثیم آپ کی اپنی کمپیوٹر ٹیبل ہی ہوتے ہیں- اگر آپ کو آفس میں دوپہر کا کھانا اپنی نشست پر ہی بیٹھ کھانے کی عادت ہے تو فوراً اس عادت کو ترک کردیجیے کیونکہ اس وقت آپ غذا کے ساتھ ساتھ اپنے جسم میں وہاں موجود جراثیم بھی داخل کر رہے ہوتے ہیں- یہ جراثیم آپ کو مختلف قسم کے وائرس کا شکار بنا سکتے ہیں- اس لیے ضروری ہے کہ آپ ملازمت کے دوران کھایا جانے والا کھانے کمپیوٹر ٹیبل کے بجائے کہیں اور کھائیں-

image


Your smoking habit
تمباکو نوشی کی عادت صرف کینسر ہی کا سبب نہیں بنتی بلکہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی کمزور بناتی ہے- جس کی وجہ سے آپ باآسانی نزلہ٬ زکام اور نمونیا کا شکار بن سکتے ہیں- اس لیے کوشش کریں کہ اس عادت سے بھی چھٹکارا حاصل کرلیں-

image


Your unwashed bed sheets
دھول مٹی میں پائے جانے والے کیڑے آپ کے گرم بستر سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ آپ- اگر آپ کو اپنا بستر جھاڑنے اور چادر وغیرہ دھو کر بچھانے کی عادت نہیں ہے تو پھر آپ باآسانی دمہ یا الرجی کا شکار بن سکتے ہیں- صحت و تندرستی چاہتے ہیں تو بستر نہ جھاڑنے کی بری عادت ترک کر کے بستر کی صاف صفائی رکھنے کی اچھی عادت اپنائیے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Many of our daily habits could be sabotaging longevity, according to the thought-provoking book The End of Illness. Here are some of the worst culprits that might harm your health.