چند افراد کو ملک سے نکالے جانے کی عجیب وجوہات

انسانی تہذیب کے آغاز سے ہی دنیا مختلف ممالک کے نام پر تقسیم ہوگئی تھی اور ہر ملک نے اپنی ایک سرحد قائم کر لی- ہر ملک کا باشندہ جب کسی دوسرے ملک پڑھنے یا کسی ملازمت کے سلسلے میں جاتا ہے اور وہاں عارضی رہائش اختیار کرلیتا ہے تو اسے تارکینِ وطن کہا جاتا ہے- ان تارکین وطن کو ان ممالک میں کئی قسم کے قوانین کا سامنا کرنا ہوتا ہے- بعض اوقات یہ افراد ویزہ ختم ہونے کے بعد اسی ملک میں کہیں غائب ہوجاتے ہیں اور پکڑے جانے پر نہ صرف انہیں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ انہیں واپس اپنے ملک روانہ کردیا جاتا جسے ملک بدر کرنا یا ڈی پورٹ کرنا کہا جاتا ہے- تاہم ہم یہاں آپ کو چند ایسی بدترین یا عجیب وجوہات کے بارے میں بتائیں گے جن کی بنا پر مختلف افراد کو ملک بدر کیا گیا-
 

In Kuwait, Thousands Deported for Speeding
سال 2013 میں کویت نے ہزاروں تارکین وطن کو تیز رفتاری اور دیگر ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں ملک بدر کر دیا تھا- اور اس سلسلے میں حکومت نے کسی عدالتی کاروائی کا آغاز بھی نہیں کیا تھا-

image


Woman Deported for Tattoo
سری لنکا میں ایک برطانوی خاتون کو ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا کیونکہ ان کے جسم میں بدھا کی تصویر پر مبنی ٹیٹو بنا ہوا تھا جسے جرم قرار دیا گیا- انہیں بھی کسی قسم کا جرمانہ عائد کیے بغیر براہ راست ملک بدر کر دیا گیا-

image


Deported for Having a Guitar
ایک یورپی باشندے کو امریکہ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا اور گٹار رکھنے کے جرم میں واپس یورپ بھیج دیا گیا- حراست کے دوران اسے زدو کوب کیا گیا اور ساتھ ہی جیل بھیجے جانے کی دھمکی بھی دی گئی- یہ نوجوان امریکہ میں اپنے گٹار سے سر بکھیرنے کے فن کا مظاہرہ کرنا چاہتا تھا-

image


Father Taking Daughter to School Gets Deported
Romulo Avelica-Gonzalez امریکہ میں مقیم ایک تارکین وطن تھے جنہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی 13 سالہ بیٹی کو اسکول سے لینے جارہے تھے- ان پر الزام تھا کہ ڈرائیونگ کے دوران انہوں نے اپنے پاس امیگریشن کے کاغذات کیوں نہیں رکھے اور اسی بنا پر انہیں ملک بدر کر دیا گیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ روزانہ اپنی ریسٹورنٹ جاتے تھے اور 25 سال سے امریکہ میں مقیم تھے-

image


Deported for Not Getting Auto Insurance
José Gutiérrez Castañeda جب ڈرائیونگ کے چند قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ کی ادائیگی کے لیے عدالت گئے تو انہیں امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا- ان جرائم میں ایک جرم آٹو انشورنس کا نہ ہونا بھی تھا اور اسی جرم میں انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا-

image

Chinese Student Deported for Shopping
نوجوان چینی طالبہ Qiaohua Zhang کو ڈبلن میں ایک شاپنگ مال سے خریداری کے دوران حراست میں لیا گیا- اس کے ویزے معیاد ختم ہوچکی تھی تاہم وہ اس میں توسیع کے لیے کوششیں کر رہی تھی- جس وقت اسے ڈی پورٹ کیا گیا اس وقت بھی طالبہ کا کیس عدالت میں چل رہا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Since the beginning of human civilization, lines have been drawn, countries divided, and walls built to keep foreigners out. At the same time, people have always wanted to be on the move, changing their stars and finding greener grass on the other side. With these two things in conflict, immigrants, whether legal or illegal, are always in danger of deportation. Whether the reasons for deportation are valid or not, sometimes they can just be downright weird.