کمزور نظر کی چند علامات ہرگز نظر انداز نہ کریں

نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، حتٰی کہ آپ کو اکثر سکول جاتے بچے عینک لگائے نظر آتے ہوں گے۔ آنکھوں کی کمزوری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسا کہ لمبے دورانیے کے لیے اور انتہائی قریب بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا، مسلسل موبائل فون ، ٹیب یا لیپ ٹاپ کا استعمال،مسلسل تیز روشنی میں پڑھتے رہنا، غیر متوازن کھانا اور غذا میں وٹامن اے کی کمی نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتے ہیں۔بالغ افراد میں الکوحل کا مسلسل استعمال بھی نظر کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔
 

image


نظر کی صحتمندی کے لیے احتیاط اور باقاعدہ چیک اپ ضروری ہے
جسمانی صحت کے سالانہ چیک اپ کی طرح آنکھوں کا سالانہ چیک بھی اتنا ہی اہم اور ضروری ہے۔ایسے لوگ جو صحت کے عمومی مسائل کا شکار رہتے ہیں، ان کے لیے آنکھوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کروانا انتہائی اہم ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں آنکھوں کے مسائل موجود رہے ہیں تو آپ کو اس بارے میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کسی بھی علامت کو محسوس ہوتے ہی معالج سے فوراً رابطہ اور چیک کروانا انتہائی اہم اور ضروری ہے کیونکہ بروقت علاج اور تدارک سے بیماری اور اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے سب سے اہم مرحلہ یہ ہے کہ آپ کوئی بھی علامت محسوس ہوتے ہی اپنی فیملی یا ذاتی معالج سے ملیں اور اس سے اپنی علامات کے بارے میں معلومات لیں، اور اگر آپ کا معالج محسوس کرے کہ آپ کو سپیشلٹ ڈاکٹر کو چیک کروانے کی ضرورت ہے تو وہ آپ کو کوئی اچھا سپیشلٹ تجویز کرے گا۔ اگر سپیشلسٹ آپ کی نظر میں کسی قسم کا مسئلہ یا کوئی ابتدائی علامت دیکھے تو وہ آپ کو اس کے مطابق دوائیاں تجویز کرے گا جنہیں استعمال کرنے سے آپ ان ابتدائی علامات سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے، احتیاط علاج سے بہتر ہے، اور اسی طرح ابتدائی علاج، بیماری کے طول پکڑ جانے پر کروائے جانے والے علاج سے ہزار درجہ بہتر ہے۔
 

image


نظر کے مسائل کی ممکنہ علامات
اگر آپ اپنی نظر میں مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی بھی محسوس کرتے ہیں، تو فوراً اپنے آنکھوں کے معالج Ophthalmologist سے رابطہ کریں، چاہے آپ نے کچھ دن پہلے ہی آنکھوں کا معائنہ کروایا ہو۔
 آنکھوں میں اچانک اور شدید درد
 آنکھ کے اندر یا ارد گرد درد کا بار بار ہونا
 نگاہ کا دھندلا ہونا یا چیزوں کا ڈبل نظر آنا
 چمک، روشنی یا چمکدار روشن نقطوں کا دکھائی دینا
 روشنی یا لائٹ کے گرد قوس قزح جیسے رنگوں یا روشنی کا ہالہ دکھائی دینا
 ہوا میں مکڑی کے جالے جیسے اشکال تیرتی نظر آنا
 ایک یا دونوں آنکھوں پر پردہ سا پڑتا ہوا دکھائی دینا
 آنکھ میں "کپ میں سیاہی بھرنا" جیسا احساس ہونا
 روشنی اور چمک سے غیر معمولی اور درد سے بھرا احساس ہونا
 سوجی ہوئی لال آنکھیں
 عینیہiris [ آنکھ میں قرنیے کے پیچھے کی گول رنگدار جھلی جس کے پیچ میں گول سوراخ ہوتا ہے] کے رنگ کا تبدیل ہونا
 آنکھ کی پتلی میں سفیدی ہونا
 آنکھ میں اچانک مستقل طور پر تیرنے والے اجزاء کا بننا
 آنکھ میں چبھن، جلن یا پھر بھاری مقدار میں آنکھ سے مواد کا اخراج ہونا
 نگاہ میں اچانک کسی بھی قسم کی تبدیلی
 

image


نظر کے مسائل کی ممکنہ دیگرعلامات
نظر کے مسائل کی نشاندہی کے لیے مزید کئی علامات بھی ہو سکتی ہیں جو کہ روز مرہ کے معاملات سے متعلقہ ہیں۔ یہ علامات درج ذیل ہیں۔
 چلنے میں، یا ابھری ہوئی سطحوں پر چلنے میں دشواری کا سامنا
 ہچکچاتے ہوئے چلنا اور قدم اٹھانے میں ہچکچاہٹ کا سامنا ہونا
 سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے وقت انتہائی سست روی اور احتیاط سے اترنا
 پیروں کو گھسیٹ کر چلنا
 چلتے ہوئے دیواروں سے لگ کر چلنا
 چیزوں کو پکڑتے ہوئے کبھی ہاتھوں کا پیچھے رہ جانا اور کبھی چیز سے آگے نکل جانا
 مختلف روزمرہ کے معمولات کو کرنا چھوڑ دینا یا انہیں مختلف طریقے سے کرنا مثلاً مطالعہ، ٹی وی دیکھنا، ڈرائیونگ، چلنا پھرنا یا اپنے مشاغل کو کرنے سے ہچکچانا یا انہیں ترک کر دینا
 آنکھ میں بھینگا پن ہونا یا چیزوں کو دیکھتے وقت سر کو کسی مخصوص زاویے پر ایک طرف جھکا کر دیکھنا
 چہروں اور چیزوں کو پہچاننے میں دشواری کا سامنا ہونا
 مانوس ماحول میں بھی ذاتی اشیاء کو ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا کرنا
 چیزوں کو تھامتے ہوئے بے یقینی کی کیفیت کا اظہار
 رنگوں کی پہچان میں دشواری کا سامنا
 کھانا کھاتے ہوئے کھانے کو چمچ سے اٹھانے میں دقت کا سامنا
 کھانا کھاتے ہوئے پلیٹ سے باہر گرا دینا
 گلاس یا کپ میں پینے والی اشیاء ڈالتے ہوئے گلاس کے بھرنے کا پتہ نہ چلنا
 اخبار یا ڈاک وغیرہ کو نہ پڑھنا
 پڑھنے والی چیز کو آنکھ کے انتہائی قریب رکھ کر پڑھنا
 لکھنے میں دقت ، خاص کر لائن میں لکھنے میں مسائل کا سامنا ہونا

یاد رہے کہ یہ تمام علامات ہیں جن سے اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کی نظر کمزور ہورہی ہے یا کسی مسئلہ کا شکار ہے، ایسی کسی بھی علامت کو محسوس کرتے ہیں اپنے ذاتی معالج یا آنکھوں کے علاج کے ماہر سے فوری رابطہ کریں اور کسی بھی ممکنہ پیچیدہ بیماری سے بچیں۔ یاد رہے کہ احتیاط بیماری اور پیچیدگی، دونوں سے بچاتی ہے۔


Source: Hamariweb Health Articles

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Just as with annual physical examinations, it's equally important to have regular eye examinations. An annual eye examination is appropriate for most people. If you have glaucoma, macular degeneration, diabetic retinopathy, or a family history of eye diseases or disorders, regular monitoring and more frequent visits may be required.