گنز اینڈ روزز (قسط ٢٦)

کمانڈنگ آفیسر بہت ہی سنجیدہ نظر آرہا تھا،،،!
ہاٹ لائن کی ریڈ لائٹ کے ساتھ ہی ہلکی سی بیل بجنے پر وہ چونک کر فون اٹھا
لیتا ہے،،،!
سامنے بیٹھے ہوئے برگیڈیر کی سوالیہ نظروںکو دیکھ کر اس نے ریسیور رکھ دیا
اور لائن سپیکر پر منتقل ہو جاتی ہے،،،!!

دوسری طرف سے انٹیلی جینس بیورو کے ڈی جی کی آواز آتی ہے،،! پولیو ٹیم والے
کیس میں سب کیساجارہا ہے،،،؟،،،آئی وانٹ ایچ اینڈ ایوری لٹل انفارمیشن اینڈ،،،
پراگرس،،،!!!
کمانڈنگ آفیسر بے انتہا مودب ہو کر اب تک کی ساری رپورٹ دینے لگا،،،یس سر
اس کے ساتھ ہی ہاٹ لائن پر خاموشی ہو گئی۔

میں نے سنا ہے ڈی جی صاحب کی بیٹی بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے،،!
برگیڈیر کے سوالیہ انداز کے جواب میں کمانڈو آفیسر پر جوش ہو کر بولا،،،سر،،،!!!
شی از اوور نیشنز ڈاٹر،،،یو نو سر شی از اونلی ون چائلڈ ڈی جی صاحب ہیو،،،!!برگیڈیر
نے فخر سے کمانڈنگ آفیسر کو دیکھا،،،اطمینان سے بولا،،،نو ون کین ڈیفیٹ اَس،،
جس قوم میں ایسی بیٹیاں اور باپ ہوں،،،وہ ناقابلِ شکست ہو جاتی ہے،،،!!

ٹروپس آر آن دی وے سر،،،کبوتر کاسٹیمر ہمیں ہر خبر ہر چال بتارہا ہے،،ہم ذرا بھی
غافل نہیں،،،!! یہ حملے پولیو ٹیم پر نہیں ہماری شہ رگ پر کیےجارہے ہیں ان کے
سب کارندے ہماری نظروں کے سامنے ہیں،جونہی آپریشن شروع ہوگا سب ہمارے
شکنجے میں ہوں گے،،،ووی آر پراؤڈ آف میجر آفندی اینڈ ہز ٹیم،،،!

ہیڈ کوارٹر سے برق رفتار جیپس پندرہ منٹ کے وقفوں کے بعد اک اک کرکے روانہ ہو
گئیں،بظاہر ان پر معمول کی سروس ہی دکھائی دیتی تھی مگر انکی منزل خوبصورت،
حسین وادیاں تھیں،،،جن کو دیمک زدہ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی تھی،،،!!!!!!
(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193115 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.