پاک ہے وہ ذات کہ جس نے مردوں کو داڑھی کے ساتھ زینت بخشی

داڑھی میں بڑاکمال ہے ،اس کورب نے نبی نہیں بنایاجس کی داڑھی نہیں تھی ،داڑھی میں کمال کے ساتھ جمال بھی ہے ،جس داڑھی کے ساتھ قینچی نہ لگے اس میں انوار بھی ہے
جنت کی حوروں کاترانہ
میرے والد محترم داڑھی کامبارک نقشہ ان الفاظ میں کھینچتے ہیں کہ جب معراج کی رات نبی کریم ﷺ جنت میں داخل ہوئے توجنت کی حوروں نے نبی کریم ﷺ کادیدار کیاسرسے لے کر پاؤں تک دیکھ کرایک ہی ترانہ کہا
سبحان من زین الرجال باالُحیٰ
والنساء باالزوائب
پاک ہے وہ ذات کہ جس نے مرد وں کوداڑھی کے ساتھ زینت دی اور عورتوں کوسر کے بالوں کے ساتھ۔۔۔
یہ داڑھی مرد کی زینت ہے فرشتے اس کی تسبیح پڑھتے ہیں ،کتنے افسوس کامقام ہے کہ مسلمان اس مبارک داڑھی کوکاٹ کر گندی نالیوں میں ڈال رہاہے
اب تورکھ لے بھیا داڑھی
قبر کی کر لے بھیا تیاری
شیطان کے مت جال میں آنا
شکل مسلمان کی سی بنانا
داڑھی توہے رحمتِ باری
رکھ لوبھیااب توداڑھی
قبر میں کل جب جاؤ گے
آقاﷺکوکیامنہ دکھلاؤگے
عقل میں آئی یہ بات تمہاری؟
رکھ لوبھیااب توداڑھی
ﷲ داڑھی اب نہ منڈانا
اپنے نبیﷺ کادل نہ دکھانا
سنت ان کی ہے یہ پیاری
رکھ لوبھیااب توداڑھی
اک دن یہاں سے جاناہے ضرور
رب کومنہ دکھاناہے ضرور
ایک شخص عمرہ پہ جانالگاتوحضرت والد صاحب سے کہاچھوٹی چھوٹی داڑھی کاکیاہوگا؟والدصاحب نے کہاکہ جیسے صبح کی دورکعت سنت نمازہے ایک رکعت پڑھ کر آپ چلے جائیں اس نے کہاکہ اب سمجھ گیا۔۔۔
ایک دلچسپ خواب اوراس کی تعبیر
ایک جماعت کے ساتھی حضرت والد صاحب کے پاس آئے اور کہاحضرت !میرے بھائی نے نبی کریم ﷺ کوخواب میں دیکھاہے مگر سارے جسم انور کادیدار ہوچہرہ نہیں دیکھ سکا،حضرت والد صاحب نے فرمایا!شایدآپ کے بھائی کاچہرہ سنت داڑھی سے خالی ہوگاجماعت کے ساتھی نے کہاایسے ہی ہے ۔والد صاحب نے فرمایاکہ ان سے کہوباقی معاملات اچھے ہیں داڑھی بھی سنت کے مطابق رکھ لو،ان شاء اﷲ بڑافائدہ ہوگا۔
داڑھی منڈانے سے نبی کریم ﷺ کے حکم کی مخالفت ہوتی ہے ،رسول اﷲ ﷺ کے حکم کی مخالفت کرنے والے کوڈرناچاہیے کہ ان پر کوئی آفت آن پڑے یاکوئی دردناک عذاب نازل ہوجائے ،داڑھی رکھنے والے کوعالم لوگ مولوی کہتے ہیں اور مولوی عربی زبان کالفظ ہے جس کامطلب مولاوالا:داڑھی کی کتنی برکت ہے کہ ایک سنت کوزندہ کرنے کی وجہ سے انسان لوگوں کی نظروں میں اﷲ والابن جاتاہے ۔
حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ سے کسی نے داڑھی کاثبوت پوچھاتوفرمایا!
غور کر کے بتاؤں گاپہلے دن د س پارے پڑھے ،دوسرے دن دس پارے پڑھے،تیسرے دن جب اس آیت پر پہنچے ،سورہ حشر کی ساتویں آیت ہے جس کاترجمہ یہ ہے
یعنی جس بات تمہیں رسول اﷲ ﷺ حکم دیں اس پر عمل کرو،جس سے روکیں اس سے رک جاؤ۔تو فرمایااس میں داڑھی رکھنے کاحکم بھی موجود ہے اس لیے ہماراحق ہے کہ ہم اس سنت پر عمل کریں
آپ ﷺ نے فرمایامخالفت کرومشرکوں کی ،مونچھیں کٹواؤاورداڑھی بڑھاؤ(مسلم شریف)
داڑھی پر باربار استراچلانے سے آنکھوں کی رگوں پر اثر پڑتاہے اور بینائی کمزور ہوتی ہے ایک ڈاکٹر نے کہاکہ اگر سات نسلوں تک داڑھی منڈانے کی عادت قائم رہی توآٹھویں نسل بے داڑھی پیداہوگی ،امام ابوالحسن اشعری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ داڑھی رکھنافرض اور مونڈنے اور کاٹنے والاتارک فرض ہے اورتارک فرض فاسق شمارہوگا۔۔اور اس کی گواہی قبول نہیں ہوگی ۔۔
والد صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ڈاکخانہ میں داخل ہواتوبہت سے لوگ وہاں آپس میں گفتگوکررہے تھے کہ داڑھی رکھ کر گناہ کرنایہ بہت بُر ی بات ہے مجھے دیکھاتوکہنے لگے ان سے اس کے بارے میں پوچھ لیتے ہیں ،میں نے کہاسب کلمہ پڑھو،سب نے کلمہ پڑھاپھر میں نے کہااب میرے ساتھ مل کرکلمہ پڑھوسب نے مل کر بلندآواز سے پھرکلمہ پڑھا،پھر میں نے کہاکیاکلمہ پڑھ کر کے غلط کام کرناجائز ہے ؟مسلمان کلمہ پڑھ کے غلط کام کرے کتنے بڑے افسوس کامقام ہے اب کسی کی غلط کاروائی میں کلمہ یاداڑھی کاکیاقصور ہے۔داڑھی نے یہ کام نہیں کیااور نہ ہی کلمہ نے اس کی اجازت دی۔۔
داڑھی اور جمالِ مصطفیﷺ
جس کی قسمیں میرا رب کھاتاہے کتنی دلکش میرے محبوب ﷺ کی سیرت ہوگی ،مسلمان میرے نبی ﷺ کی مبارک سنت کوزندہ کریں توان کارعب ودبدبہ دنیاپہ چھاجائے ،اتحاد کامرکز بن جائے ،چمکتادمکتانورانی چہرہ سامنے آجائے مگربڑے افسوس سے لکھ رہاہوں کہ چار مسلمان اب اس دنیامیں ایک سمت اس وقت چلتے ہیں جب پانچویں مسلمان ان کے کندھے پہ ہوتاہے ،مسلمان چہرے پہ سنت رسول ﷺ کوسجاکر جبین کورب کے سامنے جھکاکر پوری دنیاکویہ بتاسکتے ہیں کہ ہم اﷲ کے بندے اور نبی پاک ﷺ کے غلام ہیں کسی عاشق رسول ﷺ نے کیسی آواز لگائی ہے
؂اک دیوار پہ لکھامیں نے اسمِ محمدﷺ
اب تک اجالوں کابسیراہے میرے گھر
اس نام میں کتنی برکت ہے اگر اس مبار ک نام والے کے کام داڑھی مبارک سنت کوزندہ کریں اورچمکتادہمکتاچہرہ غلامی رسول کاواضح ثبوت نظر آئے ۔۔
داڑھی بڑی سمجھداراور اسے مرد سے پیار
کبھی عورت کے چہرے پرداڑھی نہیں آتی جب بھی آتی ہے تومرد کے چہرے پہ آتی ہے صرف یہ بتانے کے لیے کہ تم مرد ہوعورت نہیں اور یہ مرد داڑھی منڈواکر کہتاہے نہیں جی تم سے غلط فہمی ہوگئی ہے میں وہ نہیں جوتم سمجھتی ہ۔۔۔۔۔داڑھی بھی ٹھری بڑی ضدی ۔۔۔۔بار بار آکر کہتی ہے کہ نہیں جی تم مرد ہواور یہ مرد سب یہ کہتے ہیں کہ نہیں جی میں وہ نہیں جوتم سمجھتی ہوآج جس چہرے پر داڑھی برداشت نہیں کر سکتے اسی چہرے پہ کل قبر میں منوں مٹی او ر طرح طرح کے کیڑے بسیرا کریں گے ۔سوچاکبھی کہ یہ کیاہورہاہے کیاہونے والاہے سنت کوذبح کر کے کہاں سکون ملے گا
اﷲ پاک امت مسلمہ کویہ عظیم سنت زندہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین یارب العالمین بحرمۃ سیدالانبیاء والمرسلینﷺ)

Tariq Noman
About the Author: Tariq Noman Read More Articles by Tariq Noman: 70 Articles with 84491 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.