چند دلچسپ چیزیں جو صرف جوائنٹ فیملی والے ہی سمجھ سکتے ہیں

پاکستان میں جوائنٹ فیملی سسٹم یا مشترکہ خاندانی نظام عام پایا جاتا ہے اور یہ سسٹم آپ کو ہر دوسرے گھر میں دکھائی دیتا ہے- یہ بھی ایک دلچسپ سسٹم ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس سسٹم سے محبت بھی کرتی ہے- لیکن جوائنٹ فیملی سسٹم میں کئی ایک ایسی مضحکہ خیز اور دلچسپ چیزیں بھی ہوتی ہیں جو ہمیں علیحدہ رہنے والے خاندانوں میں نہیں دکھائی دیتیں- یقیناً اگر اس نظام کی خوبیاں ہیں تو اس میں کچھ خامیاں بھی ہیں-
 

No privacy
جوائنٹ فیملی سسٹم میں “ پرائیوسی “ نام کی کوئی بلا نہیں پائی جاتی- آپ کے ساتھ رہنے والے تایا٬ تائی٬ چاچا٬ چاچی وغیرہ ہر وقت ہی آپ پر نظر رکھتے ہیں اور آپ کے معاملات میں کودنے کو تیار رہتے ہیں- یہاں اس جملے سے ہر کوئی ناواقف ہوتا ہے کہ “ اپنے کام سے کام رکھیں “-

image


Grab yourself for karway indirect ta’anay
اگر آپ نے شاپنگ پر بہت زیادہ رقم خرچ کر دی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ گھر داری کے بارے میں کچھ نہیں جانتے “- اب تیار ہوجائیے چاچی کے طعنے سننے کے لیے جو ہر زاویے سے آپ بر برسنے والے ہیں اور ان کی رفتار روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ہوگی-

image


Family politics
فیملی کی سیاست ملکی سیاست سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے- اس میں غیبت اور چغلی عام پائی جاتی ہے اور خود پورا خاندان ہی اس میں شامل ہوتا ہے اور نتیجہ فساد کی صورت میں نکلتا ہے-

image


Unlimited khandani jangein
بعض اوقات خاندانی جنگ تو عالمی جنگ سے بھی زیادہ خوفناک صورتحال اختیار کرجاتی ہے اور آپ کو حیران کر دیتی ہے- اس جنگ میں تو دیورانی اور جیٹھانی کے اگلے پچھلے تمام رشتہ داروں کو ہی شامل کرلیا جاتا ہے-

image


Too much comparison
ایک چیز جو جوائنٹ فیملی سسٹم میں عام پائی جاتی ہے اور مضحکہ خیز بھی ہے وہ ہے مقابلہ یا موازنہ- آپ کے جوتے سے لے کر دوپٹے تک اور پینسل سے لے کر گریڈ تک کا موازنہ آپ کے کزنز کے والدین آپ سے کرتے ہیں جس سے آپ اکثر تنگ آکر یہ تک کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ “ ٹھیک ہے آپ کا بچہ بہت اعلیٰ ہے اور میں بالکل کچرا ہوں“-

image


Home cum guest house
بعض اوقات جوائنٹ فیملی سسٹم میں ذاتی کمرہ بھی اس وقت ذاتی نہیں رہتا جب مہمان آجائیں چاہے وہ مہمان کسی کے بھی ہوں- مہمانوں کے بچے اور آپ کے بچے مل کر بیڈ پر کودتے دکھائی دیتے ہیں- اور آپ کو صرف ایک اچھے میزبان کی طرح خاموش رہنا ہوتا ہے-

image


Locked in room
جوائنٹ فیملی سسٹم میں اس وقت بھی ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جب آپ کی تائی یا چاچی کے پورشن میں ان کے مہمان آئے ہوئے ہوں اور آپ اور آپ کے بہن بھائیوں کو کمرے میں بند کردیا جاتا ہے- بالخصوص اس وقت جب مہمانوں کے سامنے ان کی تواضع کے لیے میز سجایا جارہا ہو- اور یہ رہائی اسی وقت ملتی ہے جب مہمان گھر سے نکل جاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Being a totally Desi country, Pakistan has got a common culture of joint family system. This system can be found in almost every home of this country and has it’s own charm. But oh, wait! The charm is clearly being defeated in Pakistan by the cons of this system.