سال 2018 کے وہ اسمارٹ فون جن کا بےصبری سے انتظار ہے

موبائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور بہت کم وقت میں نئے سے نئے اور جدید اسمارٹ فونز متعارف کروائے جارہے ہیں- ابھی سال 2018 کا آغاز ہے اور ہمیں ابھی سے دکھائی دے رہا ہے کہ اس سال بھی کئی اسمارٹ فون متعارف کروائے جانے کا امکان ہے- یہ اسمارٹ فون مقبول ترین کمپنیوں کی جانب سے متعارف کروائے جائیں گے جو کہ اپنے دلکش ڈیزائن اور جدید فیچر کی بدولت اسمارٹ فون کی دنیا میں یقیناً تہلکہ مچا دیں گے-

Samsung Galaxy S9 and Note 9
سام سنگ گلیکسی S9 اس وقت اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے- گلیکسی ایس 8 سے مشابہہ اس فون میں کچھ بہتری اور چند اضافی فیچر متعارف کروائے گئے ہیں- گلیکسی ایس 9 کی اسکرین زیادہ روشن اور بڑی ہے- جبکہ اس اسمارٹ فون کو Exynos 9810 chip کے علاوہ Snapdragon 845 کے ساتھ بھی متعارف کروایا گیا ہے- اسمارٹ فون کے پروسیسر کا انحصار متعلقہ خطے پر ہے- فنگر پرنٹ سنسر کو فون کے پچھلی جانب نصب کیا گیا ہے-

گلیکسی Note 9 انتہائی خاص فونز میں سے ایک ہے لیکن اس کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہے- البتہ اس سے وابستہ S Pen کو مزید جدید بنایا جارہا ہے-

img


Apple iPhone 9 or iPhone X2
آئی فون X کا شمار خوبصورت اور مہنگے اسمارٹ فونز میں کیا جاتا ہے- اب ہم یہ تو نہیں جانتے کہ ایپل آئی فون ایکس کے بعد کہاں جائے گا لیکن یہ خبر ضرور ہے کہ جلد ہی آئی فون 2 خاص ورژن متعارف کروائے جارہے ہیں- ان میں سے ایک اسمارٹ فون درمیانے درجے کا ہوگا جسے خریداروں کی بڑی تعداد حاصل کرسکے گی- نئے متعارف کروائے جانے والے اسمارٹ فونز کا OLED ڈسپلے اور اسکرین ڈسپلے بہترین اور معیاری خصوصیات کا حامل ہوگا-

img


OnePlus6
ون پلس کی جانب سے بھی جلد ہی ایک جدید اسمارٹ فون متعارف کروایا جائے گا- یہ اسمارٹ فون اس سال کی دوسری سہ ماہی میں جاری کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اسے OnePlus6 کا نام دیا جائے گا- اس اسمارٹ فون میں Qualcomm Snapdragon 845 نامی طاقتور پروسیسر نصب ہوگا-

img


G V40 & G7
اسمارٹ فون کی دنیا میں ایل جی کمپنی کے حوالے سے بھی کچھ افواہیں گردش میں ہیں- ان افواہوں کے مطابق ایل جی کمپنی کا G7 نامی اسمارٹ فون 6 انچ کی full frame اسکرین اور Snapdragon 845 پروسیسر کی خصوصیت سے آراستہ ہوگا- امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایل جی کا ہی V40 نامی اسمارٹ فون بھی سال 2018 میں متعارف کروایا جائے گا جو کہ V30 پلس کا ہی جدید ورژن ہوگا- اس نئے ورژن میں نہ صرف کارکردگی کے حوالے سے کچھ بہتری سامنے لائے جائے گی بلکہ یہ چند اضافی خصوصیات کا مالک بھی ہوگا- ایک اور 6 انچ کا phablets بھی ہوگا جس میں OLED اسکرین کی خاصیت ہوگی-

img


Sony Xperia XZ Pro
سونی کمپنی رواں سال Xperia XZ Pro نامی اسمارٹ فون متعارف کروائے گی اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ فون فُل اسکرین اور 4K ریزولیشن کا مالک ہوگا- ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ اس اسمارٹ فون میں نہ صرف دہرا عقبی (Back) کیمرہ ہوگا بلکہ یہ USB C port کی سہولت سے بھی آراستہ ہوگا اور اس آڈیو جیک موجود نہیں ہوگا-

img


Nokia 8, 9, 10
نوکیا نے دوبارہ زندگی کے حصول کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے- نوکیا درمیانی قیمت اور چند مہنگے اسمارٹ فون متعارف کروانے جارہا ہے- نوکیا 8 اپریل میں جبکہ نوکیا 9 اور 10 رواں سال کے اختتام پر متعارف کروائے جائیں گے- ان اسمارٹ فون کے جدید فیچر میں OLED ڈسپلے٬ شاندار کیمرہ٬ Snapdragon 835 اور Snapdragon 845 کا طاقتور پروسیسر شامل ہوں گے-

img

Total Views: 6014

Reviews & Comments