حیدری خاں کی انوکھی خواہش اور بادشاہ کی حیرت

ایک بار غازی الدین حیدر اپنے وقت کے مشہور درباری گویے حیدری خاں سے گانا سن رہے تھے-

انہوں نے حکم دیا کہ اگر حیدری خاں نے آج انہیں رُلایا نہیں تو وہ حیدری خاں کو قید خانے میں پھنکوا دیں گے-

خدا کی قدرت حیدری خاں نے ایسا گایا کہ غازی الدین حیدر رو پڑے- انہوں نے خوش ہو کر کہا “ بولو حیدری خاں کیا مانگتے ہو“-

حیدری خاں نے جواب دیا “ حضور آپ مجھے کبھی نہ بلوائیے گا اور نہ گانا سنیے گا“-

بادشاہ نے حیرت سے پوچھا “ کیوں؟ “-

حیدری خاں نے جواب دیا “ حضور آپ بادشاہ ہیں٬ مر گئے تو کوئی دوسرا تخت پر بیٹھا دیا جائے گا لیکن اگر میں آپ کی شاہانہ طبعیت کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو مجھ جیسا حیدری خاں دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگا“-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: