مکمل طبی معائنہ! کب٬ کیوں اور کیسے؟

باقاعدگی سے صحت کی جانچ پڑتال صحت کے مسائل کی ابتدائی علامات کی شناخت کر سکتی ہے۔ ان علامات کی ابتدا ہی میں شناخت بہت سی بیماریوں سے آپ کو بچا سکتی ہے۔ کئی عوامل جن میں آپ کی عمر، صحت، خاندان میں بیماریوں کی تاریخ اور طرز زندگی کا انتخاب اس چیز کا تعین کرتے ہیں کہ آپ کو چیک اپ کی کتنی بار ضرورت ہے۔
 

image


باقاعدگی سے مکمل جسمانی چیک اپ کیوں ضروری ہے؟
باوجود اس کے کہ آپ صحت مند ہیں ، اپنے معالج کو باقاعدگی سے جسمانی چیک اپ کروانا ایک فائدہ مند امر ہے۔ معالج کو چیک کروانا اس لیے ضروری ہے تاکہ وہ :
• موجودہ یا ظاہر ہوتے ہوئے طبی مسائل اور علامات کی جانچ پڑتال کرے
• مستقبل کے طبی مسائل کے سے بچنے اور مسائل کے ہونے کے امکانات کا اندازہ کرے
• آپ کو ایک صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاویز اور مشورہے دے

صحت کی جانچ پڑتال کو عام طور پر معمول کی طبی دیکھ بھال میں تصور کیا جاتا ہے۔آپ کے معالج اکثر ان چیک اپ کو اس دوران سر انجام دیتے رہتے ہیں جب آپ ان کے پاس دیگر مسائل جسے فلو، بخار یا کسی اور مسئلہ کے لیے جاتے ہیں ، اور ان معمول کے معائنہ جات کے بعد آپ کے معالج آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو کتنے عرصے بعد اگلے چیک اپ کی ضرورت ہے۔

اس مکمل چیک اپ کے دوران آپ کی طرز زندگی اور رہن سہن کا چیک اپ بھی کیا جارہا ہوتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آپ کے طرزِ رہن سہن اور طرزِ زندگی میں کس طرح بہتری لائی جاسکتی اور اصلاحات کی جا سکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ اصلاحات اور تجاویز آپ کو باقاعدہ طور پر خود سے اپنے آپ پر لاگو کرنا ہوں ، یا پھر صحت سے متعلق کسی پیشہ ور ماہر کے ساتھ گفتگو کرکے ان پر عمل کرنا پڑے۔

گھر پر کیا جانے والا ذاتی چیک اپ
آپ اپنا درج ذیل چیزوں سے متعلقہ اپنا بنیادی چیک اپ خود گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔
• نشہ آور اشیاء: اپنے معمولات کا جائزہ لیں کہ کیا آپ کسی قسم کی نشہ آور اشیاء کا استعمال تو نہیں کر رہے، اور اگر کر رہے ہیں تو ان سے آپ کی عمومی صحت پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟
• دانتوں کی دیکھ بھال: اپنی دانتوں کی باقاعدگی سے صفائی کریں، کم مٹھاس والی خوراک کے استعمال سے آپ دانتوں کو کیڑا لگنے،مسوڑھوں کی بیماریوں اور دانتوں کے دیگر مسائل سے بچ سکتے ہیں۔دانتوں کے چیک اپ اور باقاعدہ صفائی کے لیے سال میں ایک مرتبہ دانتوں کے ڈاکٹر کو لازماً چیک کروائیں۔
• غذا : صحت مند غذا، جسم اور دماغ کی صحت کوبرقرار رکھتی ہے۔دن میں دو مرتبہ پھل لازماً کھائیں، اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔
 

image


• جسمانی سرگرمیاں: جسمانی سرگرمی مثلاً پیدل چلنا، ورزش اور روزمرہ کے کام کرنا جسمانی اور ذہنی نشوونما اور صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور یہ بیماریوں کے خلاف مدافعتی ڈھال کا کام دیتی ہے۔روزانہ 30 منٹ سے ایک گھنٹہ کی درمیانے درجہ کی ورزش کو اپنا معمول بنا لیں جس میں تیز رفتاری سے پیدل چلنا، ہلکی رفتار سے تیراکی اور دوستوں کے ساتھ ہلکی پھلکی سپورٹس مثلاً فٹبال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس یا لان ٹینس کھیلنا شامل ہیں۔
• جلد کا چیک اپ: غیر معمولی مسوں یا چھائیوں کو دیکھتے ہیں فوراً اپنی جلد کا چیک اپ کروائیں۔ جیسے ہی آپ کو کوئی بھی غیر معمولی علامت محسوس ہو، فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں۔جو لوگ کھلی اور بغیر چھت والی جگہوں پر کام کرتے ہیں، انہیں اپنے ڈاکٹر یا ڈرماٹالوجسٹ کو سال میں ایک مرتبہ لازماً چیک اپ کروانا چاہیئے۔
• سگریٹ نوشی: سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کی بیماریوں، سٹروک، دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کے پتلا ہونے کی بیماری سمیت کئی اور بیماریوں کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، تو اسے جلد از جلد چھوڑ دیں، تاکہ آپ کے جسم کو لاحق خطرات میں کمی ہو سکے۔
• وزن اور موٹاپا: اپنے وزن کو ایک صحت مند حد میں برقرار رکھ کر آپ صحت سے متعلق کئی مسائل سے بچ سکتے ہیں جس میں ذیابیطس اور گٹھیا جیسی بیماریاں شامل ہیں۔

باقاعدگی سے کروائے گئے چیک اپ آپ کو خطرناک بیماریوں کی علامات کے بارے میں ابتدائی مرحلہ پر ہی آگاہ کر دیتے ہیں جس سے آپ ان بیماریوں کا علاج بروقت کروا کر ان سے ابتدائی مراحل میں ہی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

مکمل چیک اپ کی فہرست
انسانی جسم میں ان چیزوں کا مکمل چیک ہونا ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں۔
• دل کا مکمل چیک اپ
• ذیابیطس کا چیک اپ
• معدہ، آنتوں اور نظامِ انہضام سے متعلق اعضاء کا چیک اپ
• آنکھوں کا چیک اپ
• ہڈیوں کا چیک اپ

خواتین کے لیے ان چیزوں کا چیک اپ بھی اہم اور ضروری ہے۔
• چھاتی کے سرطان کا چیک اپ
• زنانہ اعضائے مخصوصہ کے سرطان کا چیک اپ
• حمل سے متعلق اعضاء اور عوامل کا چیک اپ
 

image

مردوں کے لیے پراسٹیٹ کینسر کا چیک اپ انتہائی لازمی اور ضروری ہے۔ اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ سالانہ اور باقاعدہ بنیادوں پر کروائیں، ان کے تجویز کردہ ٹیسٹ اور ویکسینیشن لازماً کروائیں تاکہ آپ بیماریوں ان کی علامات سے آگاہ رہ سکیں اور بروقت ان کا تدارک کر سکیں۔


Source: Hamariweb Health Articles

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

There are several advantages of regular health checkup with a doctor. One of the most important benefits is the prevention of disease. ... The examinations and laboratory tests that will be done during a health checkup vary depending on an individual's age, sex, family history, and lifestyle.