پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے٬ عمران طاہر

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی جانب سے کھیلنے والے لیگ سپنر عمران طاہر نے پی ایس ایل کو معیاری قرار دیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کو بھی لیگز میں کھیلنے کا مشورہ دیا ہے-
 

image


عمران طاہر کا بی بی سی کو دیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ “ پی ایس ایل کا معیار اچھا ہے- یہاں اسپنرز کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا آسان نہیں ہے- تاہم ابھی تک اسپنرز کے لیے یہاں وکٹیں اچھی ہیں اگر وہ انہیں سمجھتے ہوئے بہتر باؤلنگ کروائیں-

ملتان سلطان میں شامل عمران طاہر جو کہ خود بھی لیگ اسپنر ہیں٬ سے جب ان کی گزشتہ دو میچوں میں دکھائی دینے والی شاندار کارکردگی کا راز دریافت کیا گیا تو عمران کا کہنا تھا کہ “ میں ہر چیز آسان نہیں لیتا٬ میں نے اس کرکٹ کو کھیلنے کے لیے کافی انتظار کیا ہے- میرے لیے ہر دن چیلنج ہے اس لیے میں کوشش کرتا ہوں کہ اچھے سے اچھا کھیل پیش کر سکوں- اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس وقت ملتان سلطان کا حصہ ہوں“-

قومی کرکٹ اور لیگز میں توازن قائم رکھنے کے حوالے سے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ “ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اس قسم کی لیگز میں ضرور کھیلیں٬ اس سے کافی تجربہ حاصل ہوتا ہے- لیکن آپ کی اولین ترجیح قومی کرکٹ ہونی چاہیے جو کہ قومی فریضہ بھی ہے- تاہم اگر کسی لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے تو اس سے بھی ضرور فائدہ اٹھائیں- میں خود بھی اسی لیے آیا ہوں اور مجھے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی جانب سے کھیلتے ہوئے کافی تجربہ حاصل ہورہا ہے- بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کر رہا ہوں جس سے میرے اپنے کھیل میں بھی بہتری آرہی ہے“-
 

image


اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار شامل کی جانے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطان ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی شاندار کاردگرگی کا مظاہرہ کر رہی ہے- اور اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی جاسکتی ہے کہ یقیناً ملتان سلطان فائنل تک ضرور رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی-

یہ بات اس لحاظ سے بھی سراہے جانے کے قابل ہے کہ ملتان سلطان کا پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا یہ پہلا تجربہ ہے جو ہر اعتبار سے دلچسپ ثابت ہورہا ہے- اور ملتان سلطان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بلا جھجک یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ٹیم کو آسانی سے شکست دینا کسی طور پر ممکن نہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Born in Pakistan but migrated to South Africa for pursuing a career in international cricket, Imran Tahir is in action in Pakistan’s biggest cricket tournament as a foreign player now.