آئرلینڈ٬ چونکا دینے والے حقائق جو آپ نہیں جانتے

آئرلینڈ ایک ایسا جزیرہ ہے جو اپنی ہریالی اور بارشوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- آئرلینڈ شمالی اٹلانٹک میں واقع ہے- اس کے علاوہ آئرلینڈ یورپ کا تیسرا سب سے بڑا جزیرہ ہے- تاہم اس جزیرے سے کئی اور ایسے چونکا دینے والے حقائق بھی منسلک ہیں جن سے بیشتر دنیا ناواقف ہے-
 

image
زمانے قدیم سے آئرلینڈ اپنے اولمپکس کا مالک ہے جسے Tailteann Games کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
بائیکاٹ کا لفظ آئرش کیپٹن James Boycott کے نام سے حاصل کیا گیا ہے-
 
image
آئرلینڈ میں واقع دنیا کا قدیم ترین Sean نامی بار 900 سن عیسوی میں قائم کیا گیا اور یہ آج تک کھلا ہوا ہے-
 
image
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا John Tyndall دنیا کا پہلا ماہر طبعیات کہلانے والا سائنسدان تھا-
 
image
ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ زیادہ آئرش باشندے آئرلینڈ میں رہنے کے بجائے آئرلینڈ سے باہر رہتے ہیں-
 
image
چیک ری پبلک کے بعد آئرلینڈ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ بئیر استعمال کرنے والا ملک ہے-
 
image
آئرلینڈ میں واقع The Royal Cork Yacht Club کا آغاز 1720 میں ہوا اور یہ اس وقت دنیا کا سب سے قدیم ترین yacht club ہے جو اب تک اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے-
 
image
آئرلینڈ میں وہاں کے باشندوں سے زیادہ موبائل فون پائے جاتے ہیں-
 
image
مشہورِ زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک شمالی آئر لینڈ کے علاقے Belfast میں تعمیر کیا گیا تھا-
 
image
مقبول ترین تہوار ہالووین ایک قدیم ترین آئرش تہوار کی ہی شکل ہے جسے Samhain کے نام سے جانا جاتا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Known as the Emerald Isle, Ireland is the land of green grass and rain. Divided into the Republic of Ireland and Northern Ireland (a part of the United Kingdom), its very moderate climate allows for its very lush vegetation. Winters are milder and summers are cooler than they would be at other areas of similar latitude.