دلہن کا شادی کی پہلی رات طلاق کا مطالبہ کیونکہ شوہر--

ایک لڑکی کی شادی ہوئی
شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سارا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا
کھانے سے بڑی اشتہا انگیز خوشبو آ رہی تھی کہنے لگا
اؤ کھانا کھاتے ہیں
بیوی بولی میں نے دیکھا ہے تمہاری ماں نے بھی نہیں کھایا ان کو بھی بلا لو پھر مل کر کھاتے ہیں
کہنے لگا وہ سوگئی ہوں گی چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں
بیوی اسرار کرتی رہی پر وہ اسی بات پر مصر رہا
جب اس نے شوہر کا رویہ دیکھا تو طلاق کا مطالبہ کردیا
شوہر بہت حیران ہوا اسکے مطالبے پر لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہو گئی
دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں 30 سال گزر گئے عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے بہت آسودہ حال تھی وہ
اس نے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاہیے سفر کے دوران بیٹے اس سے کسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے
پاؤں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے صحرائی سفر تھا
راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی بہت بری حالت میں بھوکا پیاسا بال کھچڑی کپڑے پرانے بیٹوں سے کہنے لگی اسے اٹھاؤ ہاتھ منہ دھلا کر کھانا کھلاؤ پلاؤ
جب اس پر نظر پڑی تو جان گئی وہ اسکا پہلا شوہر تھا
کہنے لگی یہ کیا کیا وقت نے تمہارے ساتھ بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہیں کی کہنے لگی کیوں کرتی کہ تم نے والدین کے ساتھ برا سلوک کیا میں اسی دن جان گئی تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے
اسی لئے میں ڈر گئی کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا یہ دیکھو آج میں کہاں ہوں اور تم کہاں
ماں باپ کہ ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے جس قِسم کا بڑھاپا ہم گزارنا چاہتے ہیں وہی اپنے والدین کا گزارنے میں مدد کرنی چاہئے کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دے دیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو خواہ برا-
"عربی حکائت کا اردو ترجمہ"

YOU MAY ALSO LIKE: