ہوا وے کی جانب سے ہوا وے پی سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا

ہوا وے نئے سال کی شروعات ایک شاندار ڈیوائس کے ساتھ کر رہا ہے جس سے پورے پاکستان کے نوجوانوں کا لگاؤ یقینی ہے۔ ہوا وے پی سمارٹ ان نوجوانوں کے لئے ایک بہترین سمارٹ فون ہے جو ایک متحرک اور جدید طرز زندگی تلاش کرتے ہیں۔ یہ سمارٹ فون فل ویو ڈسپلے، شاندار فوٹو گرافی اور بہترین صارف تجربہ سے بھرپور ہے۔

img


ہوا وے پی سمارٹ ای ایم یو آئی 8.0 کا حامل ہے جو لوگوں کو ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ فوٹو گرافی کے شائقین کے لئے اس فون کے پیچھے 13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے اور 8 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے موجود ہیں جن سے شاندار تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ لوگ اپنی پسندیدہ تصاویر اور ویڈیوز کو 5.65 انچ کی فل ایچ ڈی ہوا وے فل ویو ڈسپلے پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہوا وے پی سمارٹ ایک کمپیکٹ اور تفریح سے بھرپور ڈیوائس ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں زیادہ سنسنی لانے کی پابند ہے۔

ہوا وے پی سمارٹ میں بہت سی خصوصیات ہیں۔ اس فون کے کیمرے میں Bokeh پورٹریٹ موڈ موجود ہے جبکہ سکن کو خوبصورت بنانے والے افیکٹ تصاویر کو زیادہ خوبصورت بناتے ہیں۔ رات کے وقت حاصل کی جانے والی تصاویر کے لئے ہوا وے پی سمارٹ قیمتی لینسز کے پانچ گروپوں پر مشتمل ہے جو کم روشنی میں صاف اور حقیقی تصاویر نکالتے ہیں۔ اس فون کا کیمرہ انسانی چہروں کی شناخت کا حامل ہے اور مرد یا خاتون صنف کے درمیان فرق کر سکتا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ یہ فون یادگاروں کا قیمتی خزانہ ہے۔

img


یہ فون بہت سی دیگر خصوصیات کا حامل ہے جس میں مشین لرننگ اور انٹیلی جنٹ عوامل شامل ہے جو صارف کی عادات کو سیکھنے اور صارف کے رویئے کو صحیح طور پر جانچنے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس فون میں انٹیلی جنٹ پاور سیونگ ٹیکنالوجی 6.0 کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو ہوا وے پی سمارٹ کے پورے دن کے استعمال کو یقینی بناتی ہے۔ اس فون کی ٹیکنالوجی پاور استعمال کرنے والی ایپلی کیشن کو بیک گراؤنڈ رئیل ٹائم ڈٹیکشن، جامع پاور کنزمپشن ٹیسٹ اور نمایاں طور پر پاور کی بچت کے لئے ون ۔کی آپٹمائزیشن کی حامل ہے تاکہ بیٹری کی لائف کو بڑھایا جا سکے۔

ہوا وے پی سمارٹ 6 فروری 2018ء سے حیران کن بلیک اور بلیو رنگوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ لوگ یہ ڈیوائس 25,999 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

Total Views: 3574

Reviews & Comments