منحوس کون؟ لیکن انجام برا نہیں!

خلیفہ سلطان بن عبدالملک ایک انتہائی وہم پرست انسان تھا- ایک دن وہ شکار کے لیے نکلا تو سامنے سے ایک کانا شخص آگیا- خلیفہ نے کہا “ اسے حبس میں ڈال دو- شکار مل گیا تو اسے چھوڑ دیں گے ورنہ سوچیں گے“-

حسنِ اتفاق سے اس روز خلیفہ کو بہت اچھا شکار ملا- شامل کو واپس آ کر سب سے پہلے کانے کو بلایاً معذرت کی اور کہا “ تم آج ہمارے لیے مبارک ثابت ہوئے ہو “-

یہ سن کر کانا کہنے لگا: “ اے امیر المومنین آج صبح آپ نے میری صورت دیکھی اور میں نے آپ کی- میں آپ کے لیے مبارک ثابت ہوا اور آپ میرے لیے اس قدر منحوس نکلے کہ دن بھر قید میں سڑتا رہا “-

خلیفہ نے کہا: “ گو تمہارے دن کا آغاز برا تھا٬ لیکن انجام برا نہیں-“ اس کے بعد اسے دس ہزار درہم دے کر رخصت کردیا-

( بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان )

YOU MAY ALSO LIKE: