صلاحیتوں کو نکھارنے والے " 7 " اہم کام

ہر انسان کے اندر صلاحیتیں خودرو پودوں کی طرح ہوتی ہیں جن کی مناسب کانٹ، چھانٹ اور صفائی بہت ضروری ہوتی یے تبھی وہ قابل استعمال ہوتی ہیں ورنہ وہ جھاڑیوں کی صورت ہمارے اندر زندہ رہتی ہیں۔تو جناب میں آپ کواس آرٹیکل میں یہ آگاہی دوں گا کہ اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سنوارنے اور کارآمد بنانے کے لیے کون سے "7" کام نہایت اھمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ چلیں پھر تیار ہو جایئں میری اگلی ترتیب کردہ باتوں کو لفظ با لفظ سمجھ کر پڑھنے اور ان پرعمل کرنے لے لیے۔

اس بات کا تو مکمل یقین رکھیں کہ آپ ایک با صلاحیت فرد ہیں ۔ یہ اور بات ہے کہ آپ نے کبھی اپنے اندر ان صلاحیتوں کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی ۔۔۔ یا اگر کی تو جاننے سے پہلے ہی اپنی جستجو کو ترک کر دیا۔۔۔ یا پھر جاننے کے باوجود ان کو نکھارنے کی کوشش نہیں کی ۔ ۔ ۔دوستو یہ بات ہمیں یاد رکھنی چایئے کہ ہر انسان کے اندر صلاحیتیں خودرو پودوں کی طرح ہوتی ہیں جن کی مناسب کانٹ، چھانٹ اور صفائی بہت ضروری ہوتی ہے تبھی وہ قابل استعمال ہوتی ہیں ورنہ وہ جھاڑیوں کی صورت ہمارے اندر زندہ رہتی ہیں۔

تو جناب میں آپ کواس آرٹیکل میں یہ آگاہی دوں گا کہ اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سنوارنے اور کارآمد بنانے کے لیے کون سے "7" کام نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ چلیں پھر تیار ہو جائیں میری اگلی ترتیب کردہ باتوں کو لفظ با لفظ سمجھ کر پڑھنے اور ان پرعمل کرنے لے لیے۔
 

1۔ مطالعہ کرنا
کہا جاتا ہے جناب، کہ چالاک لوگ مطالعہ کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔ سادہ لوح اس کو سراہتے ہیں اور دانش مند اس کو استعمال کرتے ہیں، اس کی روشنی میں مشاہدہ کرتے ہیں اور اپنے تجربات کے لیے اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔تو یاد رکھیں دوستوں کہ ہماری تمام الجھنوں کا بنیادی سبب "لاعلمی" ہوتا ہے اور اس کی کمی اچھی کتب اور مضامین پڑھ کر دور کی جاتی ہے۔ اس لیے شروع میں مختلف موضوعات کا مطالعہ کریں پھر خاص اپنی دلچسپی و صلاحیت سے متعلق مضامین پر توجہ دیں۔ ایسے کرنے سے آپ "اب ٹودیٹ" رہیں گے۔ اور ایسا کرنا سمجھیں اپنی صلاحیت کو مسلسل آکسیجن دینے جیسا ہے ۔

image


2۔ مسلسل کوشش وعمل
اپنی صلاحیتوں کی عملی پہچان و نکھار کے لیے اپنے آپ کو آزمانا پڑتا ہے ۔ تجربہ حاصل کرنے کے لیے مختلف کام کرنا پڑتے ہیں۔ پھر اپنے تجربات سے سبق حاصل کرتے اپنے آپ میں اور اپنے منصوبہ میں بہتری لانے کے لیے تبدیلی لانی پڑتی ہے۔ اگر پہلی کوشش و کام میں ناکامی ہو گئی ہے تو وقتی افسردہ ہونا تو فطری بات ہے مگر مستقل افسردگی اور دوبارہ کوشش نہ کرنا خلاف قدرت بات ہے۔ خود کو سست و کاہل نہیں بنانا ورنہ زنگ لگ جانا ہے صاحب۔

image


3۔ مستقل مزاجی اختیار کرنا
یہ والی صلاحیت اگر آپ نے حاصل کر لی نا تو یقین کر لیں کہ آپ نے ناکامی کے مشکل جن کوقابو کر لیا ہے ۔ مسلسل آگے بڑھتے جانا، چایے چھوٹے چھوٹے قدموں ساتھ ہی ، ایک دن لازمی آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔ رستہ میں کوئی رکاوٹ آ جائے تو دوسرا رستہ اختیار کرتے منزل کی طرف گامزن رہیں۔ یہ نہیں کہ چھوڑ چھاڑ کر بیٹھ گئے۔ اپنی صلاحیت کو روزانہ کی بنیاد پر پالش کرتے رہیں بس۔ مکمل وقت نہیں بھی دے پا رہے پھر بھی تھوڑا وقت ہی سہی مگر دینا لازمی ہے ۔

image


4۔ منفی سوچوں اور رویوں پر قابو پانا
ایسا سب کے ساتھ ہی ھوتا ہے کہ آپ کو خود کی صلاحیتوں پر شک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ صرف آپ ہی قابل نہیں، بہت مقابلہ ہے ،آپ ڈگمگاناشروع ہوجاتے ہیں ۔ ۔ ۔مگر دوستو، ایسا سب کے ساتھ ہی پیش آتا ہے ، سب کو اپنی منفی سوچوں اور دوسروں کی منفی تنقید کا سامنا کرناہی پڑتاہے ۔ فرق پڑتا ہے " برداشت " کرنے کا۔ اپنی "امید" ساتھ جڑے رہنے کا ، کہ جلد ہی وقت آئے گا جب آپ "کچھ نہیں" سے "کچھ بن" جاوگے تو سب مثبت ہو جاناہے ۔ منفی سوچوں اور تنقید کو ہنستے ہوے ، خیالات و باتوں کا رخ تبدیل کرتے اپنے کام سے کام رکھیں بس۔ یہ والا بیرئر بھی گزار لیا تو سمجھیں آپ کی شخصیت میں واقعی بہت اچھا نکھار آ رہا ہے ۔

image


5۔ مطابقت والے ہنر سیکھنا
درخت کا ٹیلنت یہ ہے کہ اس سے بہتریں مختلف ومفید اشیا بن سکتی ، بیڈ ، صوفہ سے لے کر پتہ نہیں کیا کیا۔ ۔ مگر اسی صورت میں جب تک اس کو اچھے سے کاٹنے اور شکل دینے کا فن نہ آتا ہو، ورنہ سب بیکار ہے ۔ آپ میں جو بھی صلاحیت ہے اس کا بہترین استعمال کرنے اور بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اسی کے مطابق "سکلز" حاصل کرنا لازمی ہے۔ کو کمپیوٹر کورس کرنا ہے، انگلش اچھی کرنی ہے ،کوئی نئی ڈگری ، کورس یا ڈپلومہ کرنا ہے وغیرہ وغیرہ

image


6۔ اپنی صلاحیتوں جیسے لوگوں سے میل جول رکھنا
اس کام سے آپ نہ صرف اپنی مارکیٹ میں "اِن " رہیں گے بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بہتریں سے نکھارنے میں مدد ہو گی ۔ آپ کو پتہ چلے گا کہ کیسے مزید بہتری لائی جا سکتی یے۔ آپ خود کو دوسروں سے کیسے زیادہ اچھا بنا سکتے ہیں ۔ ایسے ایک دوسرے ساتھ فطری و مثبت مقابلہ کا رحجان پیدا ہوتاہے ۔ جان پہچان میں اضافہ ہوتا ہے۔ ذہن کھلتا ہے ، صلاحیت میں نکھار کے نئے نیے آیڈیاز ملتے۔ آگے بڑھنے کے مواقع ملتے۔ "سیلف موٹیویشن" کے لیے یہ کام بہت ضروری ہے۔

image


7۔ تجزیہ و نظرثانی کرنا
اس اہم کام کو اکثر لوگ بھلا دیتے ہیں اور توجہ نہیں دیتے ۔ ہمیں روزانہ سونے سے پہلے پورے دن کا اور ہفتہ وار کہیں سکوں سے بیٹھ کر گزرے دنوں کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ ایسے ہی آپ کو پتہ چلے گا کہ کیا ہورہا ہے ، کیسا ہو رہا ہے ، مزید بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے ۔اپنی صلاحیت پر وقت کا ٹھیک اور درست جگہ استعمال ہورہا ہے یا نہیں ۔ آپ نے جو مقاصد بنائے ہونے ہیں ان میں کوئی کمی و کوتاہی تو نہیں ہو رہی وغیرہ وغیرہ

image

تو جناب میں نے ان تمام اہم کاموں کی طرف آپ کی توجہ دلانے کی کوشش کی ہے جو آپ کی صلاحیت و شخصیت میں نکھار لانے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ سب حرف آخر نہیں ہیں ۔ آپ کو اس کے علاوہ بھی جو اچھی بات نظر آئے اسکو صرٖف پڑھ کر نظر انداز نہیں کرنا بلکہ اس پر عمل بھی کرنا ہے ۔ اللہ آپ کو اپنی زندگی میں بہتریں و برکت والی تبدیلی لانے میں آسانی عطا فرمائے ۔ آمین!

تحریر: میاں جمشید

لکھاری ، زندگی کے مشکل حالات کا مسکرا کر مقابلہ کرنے کے ساتھ رسک لینے اور ہمت سے آگے بڑھتے رہنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ نیا و منفرد کرنے اور سیکھنے سکھانے کا شوق بھی ہمیشہ ساتھ ساتھ رہا ہے اسی لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ مختلف معاشرتی موضوعات پر اصلاحی اور حوصلہ افزاء مضامین لکھتے ہیں۔ اسی حوالہ سے ایک کتاب " حوصلہ کا گھونسلہ" کے مصنف بھی ہیں. ان سے فیس بک آئی ڈی jamshades پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Creativity is like a muscle. It must be stretched, challenged, and occasionally pushed past its comfort zone. In a previous column, I shared nine ways you can become more creative in just 10 minutes. I've also shared four must-watch TED talks on creativity in business. Now it's time to stretch your creative muscles again. Here are somne ways you can dramatically improve your creativity.