سال 2017: پسندیدہ ترین کھانے اور ان کی تراکیب

پاکستانی کھانوں کے شوقین ہوتے ہیں اور مزیدار کھانے پکانا اور کھانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے- پاکستان بھر میں دیسی کھانوں سے لے کر کانٹیننٹل٬ فاسٹ فوڈ اور چائنیز ڈشز تک نہ صرف ہر قسم کے کھانے بلکہ انہیں بنانے کی تراکیب بھی انتہائی مقبول ہیں- کھانوں کی تراکیب آن لائن سرچ کرنے اور پھر انہیں گھر پر تیار کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- روزانہ کی بنیاد پر اکثر خواتین ایسے مزیدار کھانوں کی تراکیب آن لائن سرچ کر رہی ہیں جنہیں وہ آسانی تیار کر کے اپنی فیملی کے سامنے پیش کرسکیں اور ان کے دل جیت سکیں- ہم یہاں ان مزیدار کھانوں اور ان کی تراکیب کا ذکر کر رہے جنہیں سال 2017 کے دوران ہماری ویب (Hamariweb.com) پر سب سے زیادہ دیکھا گیا گیا-


بغیر اوون کیک تیار کرنے کی تراکیب View Recipe
ایسے افراد جو کیک کے شوق تو ہیں اور گھر پر تیار کرنا چاہتے ہیں لیکن اوون کی سہولت نہیں رکھتے ان کے لیے سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر موجود اوون کے بغیر کیک تیار کرنے کی تراکیب فائدے مند ثابت ہوئیں اور بڑے پیمانے پر ان تراکیب کو پسند بھی کیا گیا- یہ تراکیب دور دراز ایسے گاؤں میں رہائش پذیر خواتین کے لیے بہترین حل تھا جہاں ابھی الیکٹرک یا گیس سے چلنے والے اوون زیادہ مقبول نہیں ہیں- ان تراکیب کی مدد سے انتہائی مزیدار کیک تیار کیے جاسکتے ہیں- پاکستان بھر میں سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر بغیر اوون کیک تیار کرنے کی تراکیب کو 23950 مرتبہ دیکھا گیا-

image


تندوری کلب سینڈوچ View Recipe
شیریں انور کی تندوری کلب سینڈوچ کی ترکیب سال 2017 کے مزیدار کھانوں کی تراکیب کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے- معروف شیف شیریں انور کی جانب سے بتائی جانے والی اس ترکیب سے انتہائی مزیدار تندوری کلب سینڈوچ تیار کرسکتے ہیں اور انہیں شام کی چائے کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں- تندوری کلب سینڈوچ کی یہ ترکیب گزشتہ سال ہماری ویب پر 9241 بار دیکھی گئی-

image


زردہ تیار کرنے کی ترکیب View Recipe
حال ہی میں انتقال کر جانے والی معروف شیف زبیدہ طارق جنہیں دنیا زبیدہ آپا کے نام سے بھی جانتی تھی کی مزیدار زردہ تیار کرنے کی ترکیب کو ہماری ویب پر سال 2017 کے دوران 9117 مرتبہ دیکھا گیا- زردہ پاکستان کی میٹھی ڈشز میں شامل ایک مقبول ترین اور لذیز میٹھی ڈش ہے جو چاولوں کی مدد سے تیار کی جاتی ہے- زبیدہ طارق کی بتائی جانے والی کھانوں کی تراکیب پاکستانی خواتین کے درمیان انتہائی مقبول ہیں-

image


فش فنگر فرائز کے ساتھ View Recipe
معروف شیف شیریں انور کی فش فنگر فرائز کے ساتھ تیار کرنے کی ترکیب موسمِ سرما کے اعتبار سے کافی مقبول ہے- فش فنگر فرنچ فرائز کے ساتھ کھانا ذائقے اور صحت دونوں کے حوالے سے بہترین ثابت ہوتا ہے- یہ ہلکی پھلکی غذا ہے جسے آپ دوپہر کے کھانے یا پھر شام کی چائے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں- اس مزیدار ڈش کی ترکیب کو گزشتہ سال ہماری ویب پر 7378 بار دیکھا گیا-

image


اوون کے بغیر پیزا کی تیاری View Recipe
ہماری اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود یہ ترکیب بھی گزشتہ سال بہت پسند کی گئی- اس کی ترکیب کی مدد سے آپ گھر پر بغیر اوون کے ہی لذیز پیزا تیار کرسکتے ہیں- پیزا بڑوں اور بچوں دونوں ہی عمر کے افراد کے درمیان انتہائی مقبول کھانا ہے- بغیر اوون پیزا تیار کرنے کی اس دلچسپ ترکیب کو گزشتہ سال ہماری ویب پر 7085 دیکھا گیا-

image


گاجر کا حلوہ View Recipe
زبیدہ طارق کی جانب سے ہی بتائی جانے والی مزیدار گاجر کا حلوہ تیار کرنے کی ترکیب ہماری اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے اور اس ترکیب کو سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 6874 مرتبہ دیکھا گیا- گاجر کا حلوہ پاکستان میں سرد موسم کے دوران شوق سے کھایا جاتا ہے- شیف زبیدہ طارق کی بتائی گئی اس حلوے کی تیاری کی ترکیب کو نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ خواتین نے اسے بڑے پیمانے پر آن لائن سرچ بھی کیا-

image


وائٹ بریانی View Recipe
ساتویں پوزیشن پر موجود شیف شیریں انور کی وائٹ بریانی تیار کرنے کی ترکیب کو بھی کافی پذیرائی ملی اور اسے سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 5239 مرتبہ دیکھا گیا- بریانی پاکستانی عوام کی ایک مرغوب ترین غذا ہے اور اس کے شوقین آپ کو ہر دعوت میں دکھائی دیں گے- وائٹ بریانی ایک منفرد مختلف ذائقے کی حامل ڈش ہے-

image

اسپائسی چکن بروسٹ View Recipe
زبیدہ طارق کی اسپائسی چکن بروسٹ کی ترکیب بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی اور یہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے- یہ فاسٹ فوڈ آئیٹم ہے جسے آپ اس ترکیب کی مدد سے باآسانی گھر پر تیار کرسکتے ہیں- گزشتہ سال اسپائسی چکن بروسٹ کی تیاری کی اس ترکیب کو ہماری ویب پر 4916 بار دیکھا گیا-

image

چکن ملائی ہانڈی View Recipe
چکن ملائی ہانڈی پاکستان کی مزیدار اور مقبول ترین ڈشز میں سے ایک ہے جسے آپ گھر پر بھی باآسانی تیار کرسکتے ہیں- چکن ملائی ہانڈی کی تیاری کی ترکیب شیف شیریں انور نے بتائی جسے سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 4528 مرتبہ دیکھا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Food and Pakistanis have strong connection. Our delicious Desi food is a part of our culture which we adore the most. No wonder the nation loves to cook and eat variety of mouth watering food. Every occasion or festival is made special with our Pakistani cuisine. Trend of searching recipes online and making them at home is on rise in Pakistan.