پاکستان کو امریکی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں․․․!!

امریکہ مسلم امہ کا بدترین دشمن ہے جو اپنے مفادات کیلئے مسلم حکمرا نوں کو لا لچ اور دیگر مراعات کے ذریعے اپنا ہمنوا بنا کر مفادات حاصل کر نے کے بعد آنکھیں چرا لینا اس کا وطیر ہ ہے مسلم امہ کو آپس میں لڑانے نقصان پہنچانے کا خاص گر رکھتا ہے اپنے مفادات کیلئے روس سے افغانستان کو نکالنے کیلئے مجاہدین کو استعمال کیا اور ان کو ہیرو بنا یا اور افغانستان سے نکل گیا اور امریکہ نے پنجے گا ڑے اور افغانستان میں قائم ہو نے والی اسلامی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور لا کھوں بے گناہوں کولقمہ اجل بنا دیا اور ان مجاہدین پر دہشت گر دی کا لیبل لگا کر اپنے قبضہ کو جائز قرار دیا اور پاکستان نے امریکی اتحا دی بن کر دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں فرنٹ لا ئن اتحادی کا کردار ادا کیا اور امریکہ کی آنکھوں کاتارا بنا رہا ،اس نا م نہاد دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں ہزاروں پاک فوج کے جوانوں کے علا وہ عام شہری ،پولیس ،رینجرز ،کے جوان علماء ،طلباء ،نے جام شہا دت نوش کیا،مسلسل کئی برس گزر جانے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی امن و امان قائم نہ کر سکے ،اب جبکہ پاکستان نے امریکی اتحادی ہو نے سے ہاتھ کھینچا تو اس نے بد ترین ناکامی اور ذلت و رسوائی سے بچنے کیلئے جب اس کوکوئی اور راستہ نہ ملاتو اس نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا ،پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جو ایٹمی قوت سے سرشار ہے اور جس کی فو ج پو ری دنیا میں عزت و قار جرأت و بہا دری وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے اپنا لو ہا منوا چکی ہے وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے ملک دشمن قوتوں نے دہشت گردی کا جال پھیلا یا، جس کو ہما ری پاک فوج کے پر عزم اور صلا حیتوں سے سر شار جو انوں نے ناکام بنا دیا ۔ضرب عضب ،رد الفساد آپریشن کے ذریعہ دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور وطن عزیز میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے قلع قمع کر نے میں اہم کردار ادا کیا جس سے ہر محب وطن شہری کو خوشی ہے ،افغانستان سے امریکہ کی نا کامی ذلت و رسوائی اور پھر پاکستان میں دہشت گر دی کا خاتمہ سے امریکہ اور بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اس لئے وہ پاکستان پر دہشت گر دی کا لیبل لگا کر بدنام کر نے کی مذموم کو ششیں کر رہاہے اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے مگر ہما ری اعلیٰ عسکری قیادت اور حکومت کے بھر پور انداز سے جواب دینے پر پاکستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کاگھناؤنا الزام لگا یا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں دہشت گردوں کو پناہ نہ پہلے کبھی دی اور نہ ہی اب پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے بلکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،امریکی نائب صدر مائیک پنسن نے افغانستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کوامریکہ کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہو گا لیکن دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ نقصان اٹھا نا پڑے گا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم افغانستان میں فتح حاصل کر لیں گے ،یہ ان کا خواب ہے جو کبھی بھی ان شاء اﷲ شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا بلکہ آنیوالے وقت میں امریکہ اور اس کے اتحادی ذلیل و رسواہوں گے ان کیلئے عافیت اسی میں ہے کہ وہ باعزت افغان سر زمین سے نکل جا ئیں وگرنہ امریکہ اور اس کے اتحا دیوں کیلئے افغانستان کی سر زمین قبرستان بن جائے گی ،اب دشمن نے نئی چال کے تحت افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو ٹریننگ دے کر پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرائے جا رہے ہیں جن سے کئی ایف سی اہلکا ر شہید ہو چکے ہیں آئے روز ایسی دہشت گر دی کے پیچھے امریکہ ،افغانستان،اور بھارت کی سازشیں کارفرما ہیں ،ان شاء اﷲ آنے والے وقت میں یہ حملے دشمنان پاکستان کومہنگے پڑیں گے ،چونکہ ہما ری پر عزم فوج جوانمردی کیساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے جس سے کئی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں ۔

ہما رے خیال کے مطابق پاک امریکہ تعلقات ماضی میں بھی تلخ رہے ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ جنونی اور پاگل مزاج ہے کے دور میں یہ مزید خراب ہو تے جارہے ہیں اور امریکی حکام کی دھمکیوں کے پیش نظر کسی بھی جارحانہ کا روائی کی صورت میں پاکستان کواپنی تیا ری مکمل رکھنی چاہیئے تاکہ دشمن کو ایسا جواب ملے کہ صدیوں یاد رکھے ،اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو دباؤ میں لا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، یہ بات وہ اپنے دماغ سے بھی نکال دے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ملک ہے ،وہ شام ،عراق،یا افغانستان یا لیبیا نہیں کہ جو دھمکیوں سے مرعوب ہو جائے گا بلکہ وہ اپنا دفاع کر نا جا نتا ہے اب ہما ری حکومت اور عسکری قیادت نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ امریکی جنگ کسی صورت نہیں لڑیں گے اور نہ ہی کسی کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کو استعمال کر نے کی اجا زت دیں گے اسی طرح وطن عزیز میں دشمن کے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کیلئے ڈرون مار گرانے چاہیئں تاکہ وطن عزیز میں خارجی مداخلت کا قلع قمع ہو تاکہ وطن عزیز ترقی و کامیابی اور خوشحالی و امن و سلامتی سے ہمکنار ہوسکے ۔آمین

Salman Usmani
About the Author: Salman Usmani Read More Articles by Salman Usmani: 182 Articles with 157651 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.