دنیا کے گرم ترین مقام پر برفباری٬ دلکش مناظر

ہم اکثر مختلف جگہوں کے موسم کے عجیب ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہیں لیکن دنیا کے گرم ترین مقامات میں شامل ایک مقام پر ہونے والی برفباری نے تو سب کو ہی حیرت میں مبتلا کردیا-
 

image


جی ہاں گزشتہ اتوار کو الجیریا کے صحرائی قصبے Ain Sefra میں ہونے والی برفباری نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی علاقے کا نظارہ بدل ڈالا- اس قصبے کو “ صحارا کا دروازہ “ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- یہ قصبہ مشہور صحارا صحرا کے قریب واقع ہے-

دنیا گرم ترین مقامات میں شامل اس علاقے میں گزشتہ 40 سالوں کے دوران یہ تیسرا موقع ہے جب یہاں برفباری ہوئی ہے- بعض رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے چند حصوں میں 15 انچ تک برفباری ہوئی ہے لیکن سرکاری رپورٹ کے مطابق قصبے میں 1 انچ سے بھی کم برفباری ہوئی ہے-
 

image


تاہم یہ ایک ایسے مقام پر دکھائی دینے والا دلکش نظارہ تھا جہاں موسمِ گرما کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے-

البتہ یہ برفباری درجہ حرارت کے حوالے سے کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ اب اکثر صحراؤں کا رات کے وقت درجہ حرارت 10 فارن ہائیٹ تک رہتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس جگہ تھوڑی بہت برفباری ممکن ہے-
 

image

اس برفباری کے بعد صحرا کے حسین مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے والے فوٹوگرافرز کا کہنا تھا کہ “ سب اچھی بات یہ ہے کہ یہ برفباری دن کے اچھے حصے میں ہوئی اور برف پگھلنے کے بجائے کافی دیر تک قائم رہی“-

فوٹوگرافر Karim Bouchetata کہتے ہیں کہ “ یہ ہمارے لیے انتہائی حیران کن تھا کہ جب ہم سو کر اٹھے تو دوبارہ برف کو موجود دیکھ سکتے تھے- برف اتوار کے پورے دن موجود رہی اور شام 5 بجے کے قریب پگھلنا شروع ہوئی“-
 

image

برفباری کے بعد پورا علاقہ دلکش مناظر پیش کرنے لگا جو کسی کو بھی کچھ وقت تک اپنے سحر میں جکڑنے کی صلاحیت رکھتے تھے-
 

image

گزشتہ سال بھی اس مقام پر برفباری ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلے 37 سال قبل بھی دنیا کے اس گرم ترین صحرا میں برفباری ہوئی تھی-
 

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

It's quite a time for weird weather, and it doesn't get much weirder than snow falling in one of the hottest places in the world. On Sunday, Ain Sefra, a desert town in Algeria known as the "Gateway to the Sahara," experienced a substantial amount of snow for reportedly the third time in 40 years. Some reports say parts of the area got nearly 15 inches of snow, but Ain Sefra officially reported less than one inch.