نیسلے کا دودھ ----- صحت کا ضامن

پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنی نیسلے گزشتہ تین دہائیوں سے اعلیٰ نسل کی صحت مند گائے اور بھینس کے دودھ کو فارم سے لاکھوں افراد تک حفظانِ صحت کے عین اصولوں کے مطابق فروخت کر رہی ہے- جدید ٹیکنالوجی کے حامل چار پلانٹس میں انتہائی سائنسی انداز میں صاف و شفاف طریقہ کے تحت دودھ اور پھلوں کی مصنوعات کی تیاری٬ پیکنگ اور سپلائی کی جاتی ہے- چند روز قبل کنزیومرز ایسوسی ایشن پاکستان کراچی کے اعلیٰ سطی وفد نے نیسلے کی فروخت ہونے والی مصنوعات کے فارم سے پلانٹ تک سپلائی٬ پلانٹ میں تیاری اور پھر عام صارف تک فراہمی کے بارے میں آگاہی اور جانکاری کے لیے دورہ کیا ہے-
 

image


چئیرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن پاکستان کوکب اقبال کی قیادت میں پانچ رکنی وفد چئیر پرسن ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی٬ فنانس سیکرٹری نزہت کوکب٬ جائنٹ سیکرٹری سمیر شمسی اور وائس چئیرمین میڈیا کمپنی سید تراب شاہ نے شیخو پورہ میں واقع نیسلے پلانٹ اور پتوکی کے نواحی گاؤں اختر آباد میں ملک کولیکشن سینٹر اور ایک روایتی کسان کے ڈیری فارم کا دورہ کیا- اس کے بعد وفد نے اوکاڑہ کے علاقہ حبیب آباد میں ایک ترقی پسند کسان کے ڈیری فارم اور آخر میں اوکاڑہ میں پل جوڑیاں کے مقام پر واقع جنگل میں منگل بنائے ہوئے نیسلے کے اپنے سرسبز ٹریننگ فارم کا دورہ بھی کیا- شیخو پورہ نیسلے پلانٹ اور سرسبز ٹریننگ فارم اوکاڑہ کے دو روزہ دورہ کے دوران نیسلے کے منیجر میڈیا کوآڑڈنیشین اینڈ کمیونیکیشن علی اشعر سید نے وفد کی مکمل رہنمائی کی- علی اشعر سید کی جانب سے بھرپور معلومات کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے وفد ان کی بہترین پیشہ ورانہ قابلیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا- پہلے روز وفد جب شیخو پورہ پلانٹ پہنچا تو فیکٹری منیجر ابرار احمد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ وفد کا پرتپاک استقبال کرنے کے بعد میٹنگ ہال میں ملٹی میڈیا پر سیر حاصل بریفنگ دی- فیکٹری منیجر نے ملٹی میڈیا پر سلائیڈز دکھاتے ہوئے بتایا کہ نیسلے نے ملک بھر سے خالص دودھ حفظانِ صحت کے عین اصولوں کے مطابق جمع کرنے کے لیے باقاعدہ اپنے کسانوں کو رجسٹرڈ کیا ہوا ہے-

نیسلے اپنے رجسٹرڈ کسانوں کی دہلیز پر ان کے مویشیوں کے علاج معالجے اور مصنوعی افزائشِ نسل کی جدید سہولیات فرام کر رہا ہے- انہوں نے کہا کہ نیسلے اپنے کسان کے مویشیوں کو اپنا اصل سرمایہ اور اپنے کاروبار میں حقیقی حصہ دار تصور کرتا ہے- ابرار احمد نے کہا کہ ملک کے دور دراز دیہاتوں میں ملک کولیکشن سینٹرز قائم ہیں جہاں اعلیٰ معیار کی دھات سے بےجوڑ چیلر اور ٹینکر خصوصی طور پر بنوائے گئے ہیں- ان چیلرز میں دودھ کو چار ڈگری درجہ حرارت تک محفوظ رکھنے کے لیے بجلی کی تعطل کی صورت میں متبادل کے طور پر جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ کولیکشن سینٹرز میں کسان سے جمع کئے گئے دودھ کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں- اس کے بعد چیلر ٹینکر کے ذریعے کولیکشن سنٹرز سے دودھ جمع کر کے نیسلے پلانٹ میں پہنچا دیا جاتا ہے- ایک سوال کے جواب میں فیکٹری منیجر نے کہا کہ کولیکشن سنٹر سے چار ڈگری درجہ حرارت میں حاصل کیے گئے دودھ کو چیلر ٹینکر کے ذریعے آٹھ ڈگری درجہ حرارت میں پلانٹ تک پہنچا دیا جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ نیسلے کا ایک ریکارڈ ہے کہ گزشتہ تیس سالوں کے دوران کولیکشن سنٹر سے حاصل کیے گئے چار ڈگری درجہ حرارت والے دودھ کا پلانٹ پر پہنچنے کے وقت درجہ حرارت آٹھ ڈگری سے ساڑھے آٹھ ڈگری بھی نہیں ہونے دیا گیا- ابرار احمد نے کہا کہ نیسلے پلانٹ پر دودھ لانے والے ہر ٹینکر کا اس کے کولیکشن سنٹرز اور پلانٹ کے درمیانی فاصلہ کے مطابق ایک وقت مقرر کیا گیا ہے جس کی سیٹیلائٹ سے منسلک ٹریکر کے ذریعے باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے- کسی بھی ناگہانی صورت میں ٹینکر کو پلانٹ پر بروقت پہنچانے کے کئی ایک متبادل انتظامات ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں- نیسلے پلانٹ پر پہنچنے والے دودھ کے ٹینکر کو مرکزی گیٹ سے پلانٹ کے مین ٹینکر میں دودھ انڈیلنے تک کئی مقامات پر چیک کرنے کا فول پروف نظام قائم کیا گیا ہے-
 

image


منیجر نے مزید بتایا کہ نیسلے پلانٹ میں دودھ اور جوسز کی مصنوعات کی تیاری کے لیے اعلیٰ معیار مقرر کر رکھا ہے- جس کے لیے خالص دودھ اور بہترین پھل کو بطورِ خام مال حاصل کیا جاتا ہے- ابرار احمد کی بریفنگ کے بعد سوال و جواب کی نشست میں چئیرمین کوکب اقبال اور ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے دودھ کولیکشن٬ پلانٹ پر سپلائی٬ دودھ کی پیکنگ اور اس کی مصنوعات کی تیاری اور عام صارف تک فراہمی کے میں بارے کئی طرح کے سوالات کئے جن کے ابرار احمد نے مدلل جوابات دیے اور وفد کو بہترین انداز میں مطمئین کیا- اس سوال و جواب کی نشست میں نیسلے ہیڈ کوارٹر سے تعلق رکھنے والے وفد کی رہنمائی پر مامور علی اشعر سید نے بھی نیسلے کے خلاف منفی پروپیگینڈہ کا حقائق کی روشنی میں بھرپور دفاع کیا ہے- دوسرے روز کنزیومرز ایسوسی ایشن پاکستان کے پانچ رکنی وفد کو نیسلے نے پتوکی کے نواحی گاؤں اختر آباد میں قائم اپنے ایک ملک کولیکشن سنٹر کا دورہ کرایا- جہاں پر موجود عملے نے نیسلے کو رجسٹرڈ کسانوں سے دودھ لینے اور ان کے چیک کرنے اور پلانٹ کے لیے ٹینکر کو فراہم کرنے بارے تفصیلی آگاہی دی-

انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں زیادہ تر مقامی نسل کی راوی نیلی بھینس اور ساہیوال نسل کی گائے کا دودھ میسر ہے- جس میں چکنائی کی موجودگی ولایتی گائے سے دوگنا زیادہ ہوتی ہے- اس کے بعد وفد کو روایتی حیدر ڈیری فارم دکھایا گیا جہاں 25 مقامی نسل کے دودھیل مویشی رکھے گئے تھے- جن کے شیڈ چارے اور پانی کے سارے انتظامات فرسودہ نوعیت کے تھے- کراچی سے آئے ہوئے وفد کو نیسلے نے اوکاڑہ کے گاؤں حبیب آباد میں اپنے ایک رجسٹرڈ ترقی پسند کسان سہیل احمد کے ڈیری فارم کا دورہ کرایا- منیجر فارم نے بتایا اس میں فارم میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی دو سو تیس گائے رکھی ہوئی ہیں- ان کے شیڈ لائیو اسٹاک کے اصولوں کے مطابق بنائے گئے ہیں- جہاں ہوا دینے کے لیے پانی والے برقی پنکھے لگا کر ان کے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا گیا ہے- منیجر نے کہا کہ جانوروں کے پینے کے لیے ہمہ وقت دستیاب صاف پانی اور چارے کی فراہمی وٹرنری ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق یقینی بنائی گئی ہے- اس کے علاوہ ان جانوروں کو مناسب وقت میں کرم کش ادویات دی اور حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہر مویشی کی صحت٬ بیماری اور دودھ کی کمی و بیشی بارے میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے- منیجر نے اپنے فارم پر جدید ملکی سنٹر کے بارے بتایا کہ یہاں ایک وقت میں جدید برقی مشینوں کے ذریعے 12 جانوروں کا دودھ حاصل کر کے خودکار برقی نظام کے تحت دودھ کو چیلر میں جمع کر کے ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے- وفد کا آخری پڑاؤ ضلع اوکاڑہ میں پل جوڑیاں کے ساتھ واقع نیسلے کے سرسبز ٹریننگ فارم میں کرایا گیا- شہری و دیہاتی آبادی سے دور میلوں ہرے بھرے کھیتوں کے سنگم اور درختوں کے جھرمٹ میں نیسلے کا سرسبز ٹریننگ فارم واقعی جنگل میں منگل کا ایک حقیقی منظر پیش کر رہا ہے- سرسبز ٹریننگ فارم کے منیجر ڈاکٹر سہیل احمد نے وفد کو بتایا کہ نیسلے نے سا فارم کو رجسرڈ کسانوں٬ یونیورسٹی کے طلبا اور محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کے لیے وقف کر رکھا ہے- انہوں نے کہا کہ 143 ایکڑ کے وسیع و عریض رقبہ پر پھیلے ہوئے اس فارم میں چار سو پانچ غیر ملکی اعلیٰ نسل کی گائیوں کے لیے جدید نوعیت کے شیڈ بنائے گئے ہیں-
 

image

ڈاکٹر سہیل احمد نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس فارم کی تعمیر سال 2004 میں شروع کی گئی اور سال 2006 میں باقاعدہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے گائیں منگوائی گئی ہیں- فارم میں بنائے گئے جانوروں کے شیڈ کا دورہ کراتے ہوئے ڈاکٹر سہیل احمد نے بتایا کہ فارم میں ہر چھوٹے بڑے جانور کو جدید ٹریکر والا ٹیگ لگایا گیا ہے- اس ٹریکر کی مدد سے جانور کو کسی بھی وقت ہونے والی کسی قسم کی تکلیف کی اطلاع ڈیوٹی پر موجود وٹرنری ڈاکٹر کو ہوجاتی ہے- سرسبز ٹریننگ فارم میں چھوٹے بچھڑوں کے لیے الگ سے ایک جدید شیڈ بنایا گیا ہے- اس فارم میں جانوروں کو متوازن چارہ اور ونڈا کھلا کر زیادہ دودھ حاصل کیا جاتا ہے- نیسلے نے اپنے اس فارم پر جدید برقی آلات سے ایک وقت میں 24 جانوروں سے دودھ دھونے اور اس کو چیلر میں محفوظ کرنے کا انتظام کیا ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ فارم حقیقی طور پر ایک ٹریننگ سینٹر کا کردار ادا کر رہا ہے- اس فارم میں ایک سے تیس کسانوں کو ایک ماہ کے لیے قیام و طعام کے ساتھ ڈیری فارمنگ کے جدید تقاضوں کے مطابق بھرپور تربیت دی جاتی ہے- ڈاکٹر سہیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نیسلے کے اس فارم سے کم از کم 18 ہزار ڈیری کسانوں نے ٹریننگ حاصل کی ہے- اس کے علاوہ سندھ٬ خیبر پختونخواہ٬ کشمیر اور بلوچستان کے وٹرنری یونیورسٹیوں کے ڈیری مضمون کے طلبا اس فارم سے انٹرشپ بھی حاصل کر رہے ہیں- ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فارم میں ڈیری کسانوں٬ لائیو اسٹاک ماہرین٬ طلبا کے ساتھ ساتھ ڈیری سیکٹر اور دیگر شعبہ جات سے منسلک کم و بیش 20 ہزار خاص و عام افراد دورہ کر چکے ہیں-
 

image

نیسلے کا سماجی پروگرام
نیسلے نے ہیلی کڈز کے نام سے بچوں کی صحت کی ایک سماجی تنظیم زندگی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر پروگرام شروع کیا ہے- جس میں 42 اساتذہ کے لیے 4 روزہ تربیت کا اہتمام کیا جو 4 سے 18 سال تک کی عمر کے مزید 3200 بچوں تک پہنچ کر انہیں غذائیت اور صحت مند رہنے کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے- بچوں اور نوجوانوں نے اب تک ان اساتذہ سے غذائیت سے متعلق بنیادی باتیں سیکھیں٬ جیسے کہ کھانے کو کس طرح مثبت نقطہ نظر سے تیار کیا جائے؟ اور کس طرح کھانے پینے کی عادات کو بہتر بنایا جائے؟- آج پاکستان کے بچوں میں غذائیت کا مسئلہ ایک خطرناک حد تک پھیل چکا ہے- اس لحاظ سے نیسلے کا یہ سماجی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے- نیشنل نیوٹریشن سروے 2011 کے مطابق ایک تہائی بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں٬ 44 فیصد معمول سے کم نشو نما حاصل کر پائے ہیں اور 15 فیصد کی نشو و نما بالکل رک چکی ہے- ان میں سے نصف تعداد بچوں کی ایسی ہے جو خون کی کمی کا شکار ہے- 2013 میں Lancet کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماں اور بچے کی غذائیت کے اسٹڈی گروپ کے نتائج کے مطابق اس شرح میں بہت کم بہتری آئی ہے- پاکستان میں یہ پروگرام سال 2010 میں شروع کیا گیا- اب تک اس پروگرام کے تحت 1 لاکھ سے زائد بچوں اور 400 سے زائد اساتذہ کو غذائیت سے متعلق تعلیم و تربیت دی گئی ہے- اس سلسلے میں ملک بھر میں 10 پارٹنرز نے حصہ لیا- پروگرام کا مقصد 2017 کے اختتام تک مزید 40 ہزار بچوں تک پہنچنا ہے- نیسلے کے 3 لاکھ 28 ہزار ملازمین ایک صحت مند مستقبل کے لیے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں- نیسلے اپنے صارفین کو مصنوعات اور خدمات کے ایک پورے پورٹ فولیو کی پیشکش کرتی ہے- ان کے 2000 برانڈز میں نیسلے ملک پیک٬ نیسلے پیور لائف اور فروٹا وائٹل مقامی طور پر مشہور ہیں اور پسند کیے جاتے ہیں- کمپنی نیوٹریشن ہیلتھ اینڈ ویلنس یعنی غذائیت٬ صحت اور فلاح کے شعبے میں کام کرتی ہے- نیسلے 150 سال قبل سوئزرلینڈ کے قصبے ویوے میں قائم ہوئی تھی- نیسلے کے رواں سال کے نو ماہ میں کمپنی نے ٹاپ لائن میں 9.5 فیصد ترقی حاصل کرتے ہوئے کمپنی کی فروخت کی آمدنی میں 8 بلین روپے کا اضافہ کیا ہے- کمپنی اپنی آمدنی اور ترقی کو مثبت نقطہ نظر سے جاری رکھے گی- تاہم کچھ بیرونی عناصر جن میں کرنسی کا خطرہ٬ عالمی مصنوعات کی لاگتوں میں اضافہ اور مالیاتی بجٹ میں شامل ہے جو دباؤ کا باعث بن کر مستقبل کے نتائج کو متاثر کر سکتا ہے- کمپنی نے اپنے مجموعی منافع میں 13bps+ کی ترقی کی ہے جو اس کی اچھی ویلیو چین اور پروڈکٹ مکس میں بہتری کی وجہ سے ہوا- کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں 64 bps + اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ مجموعی منافع میں اضافہ٬ آپریشنل بچتوں اور لاگتوں کا مؤثر انتظام ہے- کمپنی کی مجموعی آمدنی میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا ہے- جس کی وجہ آپریشن میں بہتری کے ساتھ ساتھ پورٹ فولیو منیجمنٹ کے اختیارات میں اضافے کا ہونا ہے جو کہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے- آپریشنل سیونگز اور کارکردگی نے اعلیٰ اشیاﺀ کی بڑھی ہوئی لاگتوں کو آف سیٹ کر دیا-

(بشکریہ : Daily Ausaf)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

There is a lot of noise about drinking up on milk and the importance of Calcium in the diet, especially for children. And rightfully so! Children need all the good, healthy nutrition they can get. Milk is a rich source and calcium is what kids need when growing up to develop strong teeth and helping develop denser bones that will give them a super start for a healthy future.