بابر اعظم: کیا وہ سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے؟

فٹبال ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا کھیل ہے لیکن دن بہ دن کرکٹ کے جنون اور دیوانوں میں بھی کافی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پورے سال میں کرکٹ کے بے تحاشہ میچ ہونے کے باوجود بھی اس کے ہر ریکارڈ اور اعداد و شمار پر شائقین مکمل طور پر نظر رکھتے ہیں۔ تو کرکٹ کی دنیا میں رواں سال یعنی 2017 کس ٹیم، بولر، بلے باز اور فیلڈر کے لیے کیسا رہا اور کھلاڑیوں کے اعداد و شمار کیسے رہے ہیں؟
 

image


سب سے زیادہ صفر:
رواں سال دنیا بھر میں کھیلے جانے والے ٹسیٹ کرکٹ میچوں میں سب زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں سرفہرست سری لنکا کے نوان پردیپ ہیں جو چھ ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے بلے باز پاکستان کے بابر اعظم ہیں جن کا ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ انتہائی اچھا رہا ہے۔ بابر اعظم چھ ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
 

image


اسی طرح ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پہلے نمبر پر زمبابوے کے تینڈے چتارا موجود ہیں جو 12 میچوں میں پانچ اننگز کھیل کر تین میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سب سے بڑی فتوحات:
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی فتح جنوبی افریقہ کے نام رہی جس نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 340 رنز سے فتح حاصل کی۔
 

image


ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 204 رنز سے شکست دے کر مارجن کے لحاظ سے سال کی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔

سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز کس نے دیے:
ٹیسٹ کرکٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز دینے والی ٹیموں میں سب سے پہلا نمبر پاکستان کا رہا جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 44 ایکسٹرا دیے۔
 

image


ون ڈے کرکٹ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سب سے زیادہ 29 ایکسٹرا رنز دے کر سرفہرست ہے۔

سب سے زیادہ سینچریاں:
ایک روزہ میچوں میں سال 2017 میں سب سے زیادہ سینچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں میں انڈیا کے روہت شرما پہلے اور وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ دونوں ہی بلے باز چھ، چھ سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنھوں نے چار سینچریاں بنائیں۔
 

image


ٹیسٹ کرکٹ میں وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے سب سے زیادہ پانچ، پانچ سینچریاں سکور کیں۔

سب سے زیادہ چھکے:
انڈین بلے باز روہت شرما جنھوں نے سال کے آخری دنوں میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ برابر کیا، سال 2017 میں 21 ون ڈے میچوں میں 46 اور انہی کے ہم وطن ہاردک پانڈیا نے 28 میچوں میں 30 چھکے لگائے۔
 

image

ٹیسٹ کرکٹ میں سال 2017 میں نیوزی لینڈ کے ڈی گرینڈ ہوم نے چھ میچوں میں 15 چھکے لگائے، ان کے بعد سب سے زیادہ 13 چھکے انڈیا کے رویندر جڈیجہ نے مارے ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں:
سال 2017 میں اب تک کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔ انھوں نے اس سال 18 ون ڈے میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حسن علی ون ڈے میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ تین مرتبہ سرانجام دیا۔
 

image

آسٹریلیا کے نیتھن لائن 11 ٹیسٹ میچوں میں 60 وکٹیں لے کر پہلے جبکہ انڈیا کے روی چندرن ایشون 11 ہی میچوں میں 56 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے بولر پاکستان کے یاسر شاہ ہیں جنہوں نے چھ میچوں میں پانچ مرتبہ ایسا کیا۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

The some moments here are not necessarily the best in cricket this year past – for any England fan, even a list of one would include the extraordinary day at Lord’s when the home side won the World Cup on heartstopping circumstances – but these are my favourite moments from the cricket I was privileged to see in 2017.