سال 2017: بچوں کے پسندیدہ ترین منفرد اسلامی نام

بچے کی پیدائش خاندان کے لیے باعثِ رحمت سمجھی جاتی ہے- ہر طرف خوشی کا سماں بندھ جاتا ہے- بچے کے والدین اپنی مسرت کا اظہار شایانِ شان طریقے سے کرتے ہیں- بچے کے لیے مناسب نام تجویز کرنا بلاشبہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا- ولادت کے بعد سارا خاندان مختلف نام تجویز کرتا رہتا ہے-

تحقیق کے مطابق ہماری ویب پر موجود بچوں کے ناموں کے سیکشن میں سال 2017 میں پاکستان میں مختلف ناموں کو بےشمار مرتبہ سرچ کیا گیا- ان میں سے 20 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی فہرست اس آرٹیکل میں شامل کی گئی ہے-
 

image

لڑکیوں کے مقبول ترین اسلامی نام

انابیہ (Anabia)
انابیہ رواں سال لڑکیوں کا سب سے مقبول نام رہا- اس اسلامی نام کے معنی “ جنت کا دروازہ “ ہیں- یہ مقبول ترین سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 158007 مرتبہ سرچ کیا گیا-

عنایا (Inaya)
عنایا بھی لڑکیوں کا ایک منفرد اسلامی نام ہے جس کے معنی “ فکر٬ اضطراب “ کے ہیں- یہ نام بھی رواں سال انتہائی مقبول رہا اور اس دوران یہ نام ہماری ویب پر 157746 بار سرچ کیا گیا-

عشال (Eshaal)
لڑکیوں کا اسلامی نام عشال سال 2017 کے دوران تیسرا مقبول ترین نام رہا- اس خوبصورت نام کے معنی “ جنت کا پھول “ ہیں اور یہ نام ہماری ویب پر رواں سال کے دوران 154370 مرتبہ سرچ کیا گیا-

عائزہ (Aiza)
یہ اسلامی نام بھی رواں سال کے مقبول ترین منفرد ناموں میں سے ایک ہے اور اس کے معنی “ عزت “ کے ہیں- یہ نام رواں سال کے دوران ہماری ویب پر پاکستان میں 152260 مرتبہ سرچ کیا گیا-

بسمہ (Bismah)
یہ خوبصورت اور منفرد نام بھی اس سال انتہائی مقبول رہا- لڑکیوں کے اس نام کے معنی “ شائستگی٬ شگفتگی“ ہیں- سال 2017 کے دوران یہ نام ہماری ویب پر پاکستان میں 47272 بار سرچ کیا گیا-
 

image


مشعل (Mishal)
لڑکیوں کے اس خوبصورت اسلامی نام کے معنی “ شمع “ ہیں اور یہ بھی ایک منفرد نام ہے جو رواں سال انتہائی مقبول رہا- ہماری ویب پر یہ نام 29803 مرتبہ سرچ کیا گیا-

آئرہ (Aaira)
یہ بھی ایک مقبول ترین اسلامی نام ہے جو انتہائی منفرد بھی ہے- اس نام کے معنی “ باتمیز٬ بااخلاق “ ہیں- رواں سال یہ نام ہماری ویب پر 24284 مرتبہ سرچ کیا گیا-

افراح (Ifra)
رواں سال مقبول رہنے والے اس اسلامی نام کے معنی “ نمایاں٬ ماہر“ ہیں- لڑکیوں کا یہ خوبصورت نام سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 23257 بار سرچ کیا گیا-

عنیزہ (Uniza)
یہ نام بھی رواں سال ہماری ویب پر بہت سرچ کیا گیا- یہ مکہ اور طائف کے درمیان واقع ایک وادی کا نام ہے- یہ منفرد اسلامی نام سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 20175 مرتبہ سرچ کیا گیا-

شانزا (Shanza)
شانزا بھی رواں سال انتہائی مقبول رہا جس کی وجہ اس نام کا منفرد ہونا ہے- اس نام کے معنی “ پروقار عورت “ ہیں اور اس نام کو 2017 میں ہماری ویب پر 19906 بار سرچ کیا گیا-
 

image

لڑکوں کے مقبول ترین اسلامی نام

زیان (Zayan)
مقبول اور منفرد ناموں کی اس فہرست میں لڑکوں کے ناموں میں زیان سال 2017 کے دوران سب سے مقبول رہا ہے- اس نام کے معنی “ خوبصورت٬ وجاہت “ ہیں اور یہ نام رواں سال ہماری ویب پر 104529 مرتبہ سرچ کیا گیا-

سفیان (Sufiyan)
یہ منفرد نام لڑکوں کے حوالے سے رواں سال کافی مقبول ہوا- اس نام کے معنی “ نہایت چمکیلا، بہت روشن “ ہیں- یہ مقبول نام ہماری ویب پر اس سال 54488 مرتبہ سرچ کیا گیا-

میراب (Meerab)
یہ نام بھی رواں سال کے مقبول ترین اسلامی ناموں میں سے ایک ہے- لڑکوں کے اس نام کے معنی “ پانی کی نگرانی کرنے والا “ ہیں- اس نام کو رواں سال ہماری ویب پر 48429 مرتبہ سرچ کیا گیا-

ارتضیٰ (Irtaza)
سال 2017 کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں شامل اس نام کے معنی “ محبوب٬ پسندیدہ “ ہیں- یہ نام رواں سال کے دوران ہماری ویب پر 35431 مرتبہ سرچ کیا گیا-

عریش (Arish)
عریش ایک مقبول اور منفرد نام ہے- یہ خوبصورت فارسی نام رواں سال بھی مقبول رہا ہے اور اس نام کے معنی “ خدا ترس٬ نیک “ ہیں- اس منفرد نام کو اس سال 33165 مرتبہ ہماری ویب پر سرچ کیا گیا-
 

image

حمدان (Hamdan)
یہ عربی زبان کا نام ہے اور انتہائی منفرد بھی ہے- اس نام کے معنی “ جس کی تعریف کی جائے “ ہیں- لڑکوں کا یہ نام رواں سال ہماری ویب پر 30485 بار سرچ کیا گیا-

اذلان (Azlan)
یہ منفرد نام بھی رواں سال انتہائی مقبول رہا ہے اور اسے سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر 29602 مرتبہ سرچ کیا گیا- اس نام کے معنی “ شیر “ ہیں-

رافع (Rafay)
رافع پاکستان میں لڑکوں کے رکھے جانے والے ناموں میں عام پایا جاتا ہے- تاہم رواں سال یہ بھی مقبول رہا اور اسے ہماری ویب پر 29445 مرتبہ سرچ کیا گیا- اس نام کے معنی “ درجہ بلند کرنے والا“ ہیں-

احتشام (Ahtisham)
یہ ایک عربی نام ہے اور لڑکوں کا یہ نام بھی سال 2017 کے دوران بہت پسند کیا گیا- یہ نام رواں سال ہماری ویب پر 27546 مرتبہ سرچ کیا گیا- اس نام کے معنی “ شان٬ رتبہ٬ بزرگی “ ہیں-

خضر (Khizar)
خضر عام اسلامی نام ہے اور رواں سال اس نام کو بھی مقبولیت حاصل رہی- خضر کے معنی “ راہنما٬ رہبر “ ہیں اور یہ نام ہماری ویب پر 25658 مرتبہ سرچ کیا گیا-

اگر آپ مزید دلچسپ اسلامی ناموں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:

Muslim Names - Click Here

YOU MAY ALSO LIKE:

Addition of a new born baby in your family brings a joy of happiness. Proud parents celebrate the birth by introducing their little angel to the family. Naming the baby is surely the most challenging and exciting task for the parents. The quest to find a suitable name begins even before the birth.