بابر اعظم سب سے سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والے کپتان بن گئے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی کامیابی بابر اعظم کی قیادت میں 45ویں فتح تھی جو کسی بھی ٹی20 ٹیم کے کپتان کے لیے سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق بابر اعظم سے قبل یوگنڈا کرکٹ ٹیم کے کپتان برائن مسابا نے 44 میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے بطور کپتان 42 ٹی20 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے ہیں۔

بابر اعظم نے بطور کپتان 78 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جو آئی سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق اس فارمیٹ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ کھیلے جانے والے میچز ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے نام تھا جنہوں نے 76 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.