پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

image

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ڈبلن کے کاسل ایونیو سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔

اس سے قبل جمعے کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے میزبان ٹیم نے 19.5 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

دونوں ٹیمیں اب تک ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر صرف دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں ایک میچ میں پاکستان جبکہ ایک میچ میں آئرلینڈ کو کامیابی حاصل ہوئی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کو فاسٹ بولر محمد عامر کی خدمات دستیاب ہوں گی۔

اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، صائم ایوب، عثمان خان، آغا سلمان، عماد وسیم، شاداب خان، عباس آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچز بالترتیب 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.