سعودی عرب، شہریوں اور رہائشیوں کو جعلی حج اشتہارات سے محتاط رہنے کی ہدایت

image

ریاض ۔12مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے شہریوں اور رہائشیوں کو جعلی حج اشتہارات سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔ العربیہ کے مطابق مملکت میں عوامی سکیورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر دوسروں کی جانب سے حج کرنے، ضیوف الرحمان کے لیے قربانیاں محفوظ و تقسیم کرنے، حج سے متعلق کڑے فروخت کرنے، نقل و حمل کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور دیگر گمراہ کن اشتہارات سے خبردار رہیں اور ایسے اشتہارات کا جواب نہ دیں۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ قربانیوں کا سعودی پراجیکٹ ایک سرکاری اتھارٹی کے ذریعے رو بہ عمل ہوتاہے، صرف یہی اتھارٹی قربانیوں، فدیوں اور خیرات کے حوالے سے تشہیر کرنے کی مجاز ہے اور اسی اتھارٹی سے قربانی کے جانوروں کو خریدا جا سکتا ہے۔ اتھارٹی کی باضابطہ ویب سائٹ ’’adahi.org‘‘ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.