ایک پیغام دکانداروں کے نام (اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ)

ایک پیغام دکانداروں کے نام (اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ)
از قلم
انجینئر علامہ محمد شعیب اکرام اخترا لقادری رضوی

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے آپ کو کاروبار کی دولت سے نوازا ہے۔ آپ کے علم میں ہے کہ اسرائیلی دہشت گردوں کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پرمظلوم فلسطینی مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اورمسلمانوں کے قبلہ اوّل یعنی مسجدِ اقصیٰ کو مسلمانوں ہی سے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہماری دکانوں پر اس وقت بھی اسرائیلی مصنوعات موجود ہیں۔ہمیں کس وقت کا انتظار ہے؟ کیا اب بھی ہم اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے؟ کیا اب بھی ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے؟ کیا اسرائیلی مصنوعات ہماری دوکان پر نہیں ہوں گی تو کیا ہمیں رزق نہیں ملے گا؟ کیا ہمارا کاروبار بند ہوجائے گا؟یاد رکھیں! اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ہر جاندار کو رزق عطا کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا
ترجمہ: اورزمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمہ کرم نہ ہو۔ (سورۃ ھود، آیت 6)
وَاللّٰهُ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
ترجمہ: اور اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے۔ (سورۃ النور، آیت 38)

جب رزق عطا کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمہ کرم پر ہے تو یقینا ً اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے سے ہمارے رزق میں کمی نہیں آئےگی، بلکہ ہمارے رزق میں اضافہ ہی ہوگا۔ آپ کے ایک مضبوط قدم سے ناجانے کتنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی جان بچ سکتی ہے۔ آئیں اپنی دکان سے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرلیتے ہیں اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی زندگیاں بچا لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین
 

Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Muhammad Shoaib Ikram: 26 Articles with 56517 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.