وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ

image

لاہور ۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں رش کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کی باری جلد آنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے رات کی شفٹ میں رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا۔ انہوں نے شہریوں سے استفسار کیا کہ اب آپکو انتظار تو نہیں کرنا پڑتا جس پر شہریوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ باری جلد آرہی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑ رہا،شہریوں کا سسٹم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا پہلے بھی دورہ کیا تب صورتحال خراب تھی ،آج اس سنٹر میں آ کر خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.