پارلیمنٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخل ہونے پر کارروائی ، سیکیورٹی کے 8 اہلکار معطل

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے تحفظ اور اس کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پارلیمنٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخل ہونے پر سیکیورٹی عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے 8 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا اغاز کیا گیا-

سپیکر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعہ 17 مئی 2024 کو قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان کے معزز ممبران کی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی-

پارلیمان کے تحفظ اور اس کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحفظ اور اس کی حرمت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا- پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی ترجمان ہے۔پارلیمنٹ کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہم سب کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.