گناہ گار کی بخشش

موسٰی علیہ االسلام کے وقت میں بنی اسرائیل میں ایک شخص گناہ گار تھا کبھی اس نے کوئی نیکی نہیں کی تھی چالیس سال تک گناہ کرتا رہا جب وہ مرا تو بنی اسرائیل کے لوگوں نے اسے اٹھا کر گندگی کے ڈھیر میں پھینک دیا کسی نے نہ اٹھایا تواللہ تعالیٰ نے موسٰی علیہ السلام کو وحی بھیجی کہ گندگی کے ڈھیر میں میرا پیارا بندہ پڑا ہے اسے اٹھاؤ اس کو نہلاؤ اس کا جنازہ پڑھاؤ اور دفناؤ تو موسٰی علیہ السلام نے کہا اے اللہ وہ تو گناہ گار ہے تو اللہ نے کہا جاؤ پہلے اسے دفناؤ موسٰی علیہ السلام نے اسے دفنایا اور پھر اللہ سے کہا اے اللہ اب تو بیان کر کہ تو نے اس گناہ گار کا کون سا عمل دیکھ کر بخشا تو اللہ نے فرمایا اے موسٰی ایک دن یہ تورات پڑھ رہا تھا اور تورات میں اس نے میرے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دیکھا اور اسے چوما مجھے اس کی یہی ادا پسند آگئی اور میں نے اسے بخش دیا
Syed Ghulam Akbar Shah
About the Author: Syed Ghulam Akbar Shah Read More Articles by Syed Ghulam Akbar Shah: 3 Articles with 5688 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.